01/05/2023
World beuty places
الحمد للہ ہم دنیا بھر میں آنلائن آڈیو ویڈیو کلاسز سے مکمل قرآن پاک تجوید کے ساتھ ناظرہ حفظ ترجمہ
01/05/2023
13/06/2022
روزمرہ کی زندگی میں زیادہ تر جھگڑے آواز کی غلط Tone کی وجہ سے ہوتے ہیں
کوشش کیا کریں کہ خوبصورتی سے بولیں
ورنہ خاموش رہیں!!! ✨
اپنے لہجوں میں نرمی لانے کی کوشش کریں
نرمی سے کی گئی بات اثر بھی رکھتی ہے لوگوں کے دل میں آپ کا مقام بھی بڑھاتی ہے.♦️
جبکہ سخت لہجے میں کی گئی بات دوسرے کی انا کو بھی جگاتی ہے اور معاملہ الٹ جاتا ہے
کوشش کریں جب بولیں خوبصورتی سے اچھے نرم لہجے سے بولیں
الله کی رضا کے لیے اپنے لہجوں میں نرمی لائیں کہ نرمی کرنے والے کو الله پسند فرماتا ہے...!!!
13/06/2022
سیاحت سے لگاو رکھنے والوں کیلے مفت اور مفید مشورہ 😊
مجھے انبکس میں بہت سارے یہ پوچھتے ہیں کہ گلگت بلتستان کیلے کہاں سے گاڑیاں جاتی ہیں اور بائی ائیر جانے کی صورت میں خوبصورت مقامات پر کیسے پہنچ سکتے ہیں؟ تو یہ تحریر ان دوستوں کیلے۔۔۔۔۔
گلگت بلتستان اپنی خوبصورتی کی وجہ اس وقت دنیا میں ایک برانڈ بن چکا ہے۔ہر سال ہزاروں کی تعداد میں ملکی اور عیر ملکی سیاح گلگت بلتستان کا رخ کرتے ہیں۔عیر ملکی سیاح تو اپنے ایک پلین کے تحت آتے ہیں اور سیر و تفریخ کرکے چلا جاتا ہے۔ جبکہ ملکی سیاحوں کیلے ایسا ممکن نہیں ہے، کیونکہ ہمارا پلین پہلے سے طے شدہ نہیں بلکہ اچانک بنتا ہے۔اس وجہ بہت سارے مشکلات پیش آتے ہیں۔دوستو! گلگت بلتستان جانے کیلے اگر آپ کا بجٹ اچھا ہے ،تو میرا مشورہ یہی ہے کہ آپ لاہور سے یا اسلام آباد سے بائی ایئر سکردو یا گلگت چلا جائے۔البتہ بائی ایئر سکردو جانے کی صورت میں آپ کو یہ فائدہ ضرور ہوگا کہ سکردو میں تفصیلی وزٹ کے بعد، آپ دیوسائی روٹ سے گلگت ڈویژن کے بھی تمام خوبصورت مقامات(استور، ہنزہ نگر، نلتر ،خنجراب پاس وغیرہ) پر بھی جا سکتے ہیں۔سکردو میں لینڈ کرنے کے بعد 4 سے 5 دن سکردو(شگر، کھرمنک،گانچھے) کے تمام حسیں ٹورسٹ سپوٹ دیکھنے کے بعد دیوسائی(Roof of the world) روٹ سے استور چلا جائے۔استور میں یکدم ہونے کے بعد آپ گلگت ڈویژن کے کسی بھی خوبصورت مقامات کا رخ کرسکتے ،جیسے ہنزہ ،نلتر، نگر وغیرہ۔اور یہاں گلگت سے بائی ائیر اسلام آباد بھی جاسکتے ہیں ارو بائی روڈ جانے کی صورت میں بھی روڈ خوبصورت اور کشادہ ہے۔یوں 8 سے 9 دن میں آپ پورا گلگت بلتستان دیکھ سکتا ہے۔۔۔۔۔
13/06/2022
آپ اسلام آباد ہیں اور اگر آپ کا بجٹ کم ہے اور آپ دو دن سیر کے لئے جانا چاہتے ہیں تو وادی لیپہ کے لئے نکل جائیں۔ وادی
لیپہ کی چند خصوصیات درج ذیل ہیں۔
1- جگہ انتہائی خوبصورت اور ٹھنڈی ہے۔ جون کے مہینے میں بھی دن کے وقت گرم کپڑے اور رات کو کمبل یا رضائی کی ضرورت پیش آتی ہے۔.
2- اس جگہ ٹورسٹ کا بالکل رش نہیں ہوتا اور 4-5 گیسٹ ہاؤس دستیاب ہیں جو آپ کو بہت ہی مناسب دام پہ رہائش اور کھانا عزت سے فراہم کریں گے۔
3- یہاں پہنچنے کے لئے بائیک، کار، کیری ڈبہ، ہائی ایس یا کوسٹر کسی بھی چیز کا انتخاب کیا جا سکتا ہے، روڈ مکمل کارپٹ ہے اور وادی لیپہ کے آخری گاوں تک آپ اپنی گاڑی پہ با آسانی پہنچ سکتے ہیں، پبلک ٹرانسپورٹ پہ جانا چاہیں تو وہ بھی با آسانی دستیاب ہے۔
4- یہاں کے لوگ انتہائی ملنسار اور با اخلاق ہیں۔
۔۔۔یہاں کے قابل دید مقامات کی فہرست درج ذیل ہے۔۔۔
⛰️
🌿وادی لیپا ایک قابل کاشت وادی ہے جو آزاد جموں و کشمیر، پاکستان کے ضلع ہٹیاں بالا میں واقع ہے۔ یہ دارالحکومت مظفرآباد سے تقریباً 83 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔اور مظفرآباد اسلام آباد سے تقریباً 200 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔ وادی نوکوٹ، کاسر کوٹ، داو خان، لیپا اور چنانیاں سیکٹرز میں تقسیم ہے۔
ریشیاں سے لیپہ سفر براستہ برتھواڑ گلی سے جو سب سے پہلا مشہور سیاحتی اور بلند ترین مقام آتا ہے وہ لیپہ ویلی ٹاپ (برتھواڑ گلی ٹاپ) کے نام سے مشہور ہے. ریشیاں سے جب آپ لیپہ کے لیے نکلتے ہیں تو آپ کا سفر بلندی کی جانب شروع ہوتا ہے اور ایک گھنٹے بعد آپ سب سے بلند ترین مقام لیپہ ٹاپ پر پہنچ جاتے ہیں.
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Contact the school
Telephone
Website
Address
Bahawalpur