Pashtoon Educational Council Islamia University of Bahawalpur PEC IUB

Pashtoon Educational Council Islamia University of Bahawalpur PEC IUB Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Pashtoon Educational Council Islamia University of Bahawalpur PEC IUB, Education, Bahawalpur.

14/07/2026

📢 اہم اطلاع | FATA Reserved Seats – اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور

امید ہے آپ سب خیریت سے ہوں گے۔

اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کی FATA Reserved Seats کی اشتہار (Advertisement) میں تاخیر کے حوالے سے آپ سب کو آگاہ کرنا چاہتے ہیں۔

درحقیقت ہماری بھرپور کوشش تھی کہ اشتہار جلد از جلد جاری ہو تاکہ FATA کے تمام طلبہ بروقت اپلائی کر سکیں اور میرٹ لسٹ بھی وقت پر جاری ہو جائے۔

جیسا کہ آپ سب جانتے ہیں کہ ہر سال Fall Admissions کے دوران یونیورسٹی کی جانب سے کچھ اہم ڈیپارٹمنٹس کو سب کیمپس منتقل کیا جاتا ہے، جبکہ بعض اہم شعبہ جات، جیسے Nursing میں FATA Reserved Seats کے تحت اسکالرشپ بھی شامل نہیں ہوتی۔

پہلے دن سے ہی چیئرمین Shabir Mehsud ، جنرل سیکرٹری Shahanzeb Khan اور پوری کابینہ اس معاملے پر مسلسل کوشش کر رہی ہے کہ:

- جو اہم ڈیپارٹمنٹس سب کیمپس منتقل کیے گئے ہیں، انہیں دوبارہ مین کیمپس منتقل کیا جائے۔
Nursing جیسے اہم شعبہ جات کو بھی FATA Reserved Seats Advertisement میں شامل کیا جائے۔

انہی معاملات پر مسلسل رابطوں اور کوششوں کی وجہ سے اشتہار جاری ہونے میں کچھ تاخیر ہوئی ہے۔

ان شاء اللہ آئندہ چند دنوں میں آپ کے ساتھ FATA Reserved Seats کا اشتہار شیئر کر دیا جائے گا۔

انشاللہ جب اشتہار جاری ہو جائے گا تو پشتون ایجوکیشنل کونسل کی جانب سے ایڈمیشن ٹیم کا باضابطہ اعلان کیا جائے گا۔ اس کے بعد ایڈمیشن ٹیم کے رابطہ نمبرز بھی آپ سب کے ساتھ شیئر کر دیے جائیں گے۔

شکریہ۔

پشتون ایجوکیشنل کونسل بہاولپور کے چیئرمین  Shabir Mehsud  نے اکیڈمک ڈائریکٹر ڈاکٹر پروفیسر جواد اقبال صاحب سے ملاقات کی۔...
23/06/2026

پشتون ایجوکیشنل کونسل بہاولپور کے چیئرمین Shabir Mehsud نے اکیڈمک ڈائریکٹر ڈاکٹر پروفیسر جواد اقبال صاحب سے ملاقات کی۔ ملاقات میں FATA Fall Admissions کی تشہیری مہم (Advertisement Display) اور 15 سے 25 نئے ڈیپارٹمنٹس کے اضافے کے حوالے سے تفصیلی گفتگو ہوئی۔
الحمدللہ، مذکورہ تجاویز کی منظوری حاصل ہو چکی ہے۔ ان شاء اللہ بہت جلد FATA Fall Admissions کا اشتہار آپ سب کے ساتھ شیئر کیا جائے گا تاکہ طلبہ و طالبات اس سے بھرپور استفادہ کر سکیں۔
PEC Official wattsap Fall admission group
👇
https://chat.whatsapp.com/FEIxUgZtDgEE6zqih84vlL?s=cl&p=a&ilr=1

23/06/2026

اہم ملاقات برائے فال 2026 داخلے و فاٹا طلبہ کے تعلیمی مواقع
پشتون ایجوکیشنل کونسل کے چیئرمین شبیر محسود نے آج Islamia University of Bahawalpur کے اکیڈمک ڈائریکٹر ڈاکٹر پروفیسر جواد اقبال صاحب سے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران فاٹا (FATA) کے طلبہ کے لیے فال 2026 داخلوں کے حوالے سے تفصیلی گفتگو ہوئی۔ چیئرمین شبیر محسود نے طلبہ کی تعلیمی ضروریات کو مدِنظر رکھتے ہوئے 15 سے 25 اہم ڈیپارٹمنٹس کو داخلہ اشتہار میں شامل کرنے کا مطالبہ کیا ، جس پر مثبت تبادلۂ خیال ہوا۔
ان شاء اللہ آج رات یا کل صبح فاٹا کے طلبہ کے لیے داخلہ اشتہار (Advertisement) سے متعلق اہم معلومات اور تفصیلات آپ سب کے ساتھ شیئر کی جائیں گی، تاکہ زیادہ سے زیادہ طلبہ اس موقع سے فائدہ اٹھا سکیں۔
Shabir Mehsud

Pashtoon Educational  Council marks the 5th death anniversary of Shaheed Usman Khan Kakar with profound reverence and un...
21/06/2026

Pashtoon Educational Council marks the 5th death anniversary of Shaheed Usman Khan Kakar with profound reverence and unwavering respect.

Usman Lala was not merely a political figure, he was a conscience. A man who stood before power without fear, who raised the questions others refused to ask, and who gave his life in service of his people's rights, dignity, and democratic future.

On this day, we do not simply mourn his absence. We reaffirm our commitment to the values he embodied justice, truth, and the relentless pursuit of a just society for the Pashtoon and all the marginalised of this land.

"My life doesn't matter; what matters most is my people, democracy, and the supremacy of parliament."
— Shaheed Usman Khan Kakar

PEC pays its sincerest tribute to a leader whose legacy continues to guide and inspire.

14/06/2026

📢 اہم اعلان برائے FATA طلبہ
تمام FATA سے تعلق رکھنے والے طلبہ و طالبات کو مطلع کیا جاتا ہے کہ Pashtoon Educational Council Bahawalpur (PEC) کا آفیشل Fall Admissions WhatsApp Group فعال ہے۔
اگر آپ The Islamia University of Bahawalpur (IUB) میں FATA Fall Admissions سے متعلق درست اور بروقت معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں، تو اس آفیشل گروپ کو ضرور جوائن کریں۔ اس گروپ میں داخلوں، رہنمائی اور طلبہ کو درپیش مسائل کے حوالے سے مکمل معلومات فراہم کی جائیں گی۔
🔔 ان شاء اللہ بہت جلد FATA Admissions کا آغاز ہونے والا ہے، لہٰذا تمام طلبہ سے گزارش ہے کہ بروقت معلومات اور رہنمائی کے لیے گروپ ضرور جوائن کریں اور ہمارے ساتھ جڑے رہیں۔
🔗 PEC Official Fall Admissions WhatsApp Group: https://chat.whatsapp.com/FEIxUgZtDgEE6zqih84vlL?s=cl&p=a&ilr=1
📞 Admission Head Usman Mehsud
+92 318 5335508
📞 Chairman: Shabir Mehsud +92 307 8921310
📞 Information Secretary: Nasib Wazir 0327-6006593
📌 نوٹ: تمام طلبہ سے گزارش ہے کہ صرف آفیشل ذرائع سے معلومات حاصل کریں اور اپنے دیگر دوستوں تک بھی یہ پیغام پہنچائیں تاکہ زیادہ سے زیادہ طلبہ مستفید ہو سکیں۔

📢 اہم اعلان برائے طلبہاسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں Fall 2026 کے لیے Open Merit پر داخلے شروع ہو چکے ہیں۔🔹 داخلے اس وقت...
10/06/2026

📢 اہم اعلان برائے طلبہ

اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں Fall 2026 کے لیے Open Merit پر داخلے شروع ہو چکے ہیں۔

🔹 داخلے اس وقت صرف Open Merit کی بنیاد پر ہو رہے ہیں۔ Reserved / Quota کی بنیاد پر داخلے بعد میں شروع کیے جائیں گے۔ جو طلبہ Open Merit پر داخلہ لینا چاہتے ہیں، وہ آن لائن اپلائی کر سکتے ہیں۔

🖥 آن لائن اپلائی کرنے کا لنک:https://eportal.iub.edu.pk/login

📅 درخواست جمع کروانے کی آخری تاریخ:🗓 30 جون 2026

📞 اپلائی کرنے یا داخلے سے متعلق کسی بھی مسئلے کی صورت میں Admissions Secretary سے رابطہ کریں:▪ Usman Mehsud: +92 318 5335508

📌 مزید یہ کہ، Spring Admissions کی طرح چیئرمین PEC اور GS کی جانب سے اہم شعبہ جات کو اشتہار میں شامل کیا گیا تھا۔ ان شاء اللہ اس بار بھی کوشش کی جائے گی کہ زیادہ سے زیادہ شعبہ جات کو شامل کیا جائے تاکہ طلبہ کو مزید مواقع میسر آ سکیں۔

📌 اسی طرح، Spring Admissions کی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے ان شاء اللہ Fall Admissions کی Open Merit اور Reserved Merit دونوں کی میرٹ لسٹیں بروقت جاری کی جائیں گی، تاکہ طلبہ آغازِ کلاسز سے ہی اپنی حاضری یقینی بنا سکیں اور تعلیمی سرگرمیوں میں باقاعدگی سے شریک ہو سکیں۔

تمام فاٹا طلبہ سے گزارش ہے کہ آخری تاریخ سے پہلے اپنی درخواست مکمل کریں ۔

پشتون ایجوکیشنل کونسل، اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور (IUB) ہمیشہ کی طرح پشتون طلباء کے روشن مستقبل کی ضامن رہی ہے۔ سال 2026...
10/06/2026

پشتون ایجوکیشنل کونسل، اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور (IUB) ہمیشہ کی طرح پشتون طلباء کے روشن مستقبل کی ضامن رہی ہے۔ سال 2026 کے سپرنگ سیزن ایڈمیشنز میں بھی پشتون ایجوکیشنل کونسل کا کردار نہایت نمایاں اور قابلِ ستائش رہا۔
چونکہ اب سپرنگ سیشن ختم ہونے والا ہے، اس لیے اس سیشن کے دوران پشتون ایجوکیشنل کونسل (PEC) نے ایڈمیشنز کے سلسلے میں جو شاندار کارکردگی دکھائی ہے، اس کی مکمل تفصیلات ہم آپ لوگوں کے ساتھ شیئر کر رہے ہیں۔
ایڈمیشن کمیٹی نے میرٹ کے مطابق طلباء کی مکمل رہنمائی کی، بروقت سہولیات فراہم کیں، حتیٰ کہ ایڈمیشن اپلائی کرنے میں بھی ہر ممکن تعاون کیا، جس کے نتیجے میں 44 طلباء کو داخلہ حاصل ہوا۔
چیئرمین شبیر محسود اور جنرل سیکرٹری شانزیب وزیر نے یونیورسٹی انتظامیہ کے ساتھ مؤثر رابطے اور مثبت ڈائیلاگ کے ذریعے سب کیمپسز کی نشستوں کو مین کیمپس میں منتقل کروانے میں اہم کردار ادا کیا، جس کی بدولت متعدد طلباء کو بہتر تعلیمی مواقع میسر آئے۔
تمام ایڈمیشنز کی مکمل تفصیلات درج ذیل ہیں
1. Main Campus (Reserved Quota)
1) Rahat Ullah — Financial Technology

2) Danyal — Digital Marketing

3) Muhammad Zubair Bettani — BS Economics

4) M. Zubair Mehsud — Environmental Science

5) Syed Junaid Zaman — Intelligent Systems Robotics

6) Sudais Ahmed — Finance & Investment

7) Luqman Khan — Mass Communication

8) Abuzar Khan — Public Health

9) Ahmad Yaseen — Digital Entrepreneurship & Business Management

10) Mohsin Ullah — Accounting & Finance

11) Asad Ullah — Supply Chain Management

12) Inam Ullah — Information Technology

13) Shakir Ali — E-Commerce

14)Navid Ullah — Bioinformatics

15) Muhammad Abbas — Public Administration

16)Mehtab Khan — Internet of Things

17) Hazrat Usman — Artificial Intelligence & Climate Change

18) Zabikh Ullah — Cyber Security & Digital Forensics

19) Zahid Khan — Philosophy

20) Muhammad Faisal — Banking and Finance

21) Muhammad Umar Khan — Business Economics

22) Zaeem Ullah — BBA Technology Management

23) Ihsan Bahoo — Criminology

24 ) Muhammad Haroon — Food Science & Technology

25) Rahmat Ullah — International Relations

26) Tanveer Ahmad — Old Student (Department Change)

27) Umar Farooq — BS Data Science

28) Arafat Ullah — BS Hons Agriculture

29) Muneeb Ullah — BS Forestry

30) Yasir Usman — BBA Technology Management

31) Muhammad Faisal — BBA Technology Management

32) Nashra — Cyber Security & Digital Forensics

33) Minahil — Information Technology

2. Main Campus (Open Merit)
34) Ghaffar Ahmad — Information Technology

35) Khatir Ullah — Software Engineering

36) Mukhtar Ullah — Information Technology

37) Rahat Ullah — Computer Science

38) Misbah Uddin — Software Engineering

39) Afnan Khan — Software Engineering

40) Salman Ullah — Artificial Intelligence

41) Muhsin Ahmad — Software Engineering

3. Rahim Yar Khan Campus
42) Inayat Ullah — BS Islamic Studies

43) Faisal Khan — Artificial Intelligence

4. Bahawalnagar Campus

44) Nadeem Khan — Software Engineering

📊 Summary of Admissions

Main Campus (Reserved Quota): 33

Main Campus (Open Merit): 8

Rahim Yar Khan Campus: 2

Bahawalnagar Campus:1

Total Participants/Admissions: 44
پشتون ایجوکیشنل کونسل آئندہ بھی پشتون طلباء کے بہتر مستقبل، تعلیمی ترقی اور فلاح کے لیے اپنی کاوشیں اسی جذبے کے ساتھ جاری رکھے گی۔
Chairman Shabir Mehsud
GS Shahanzeb Khan

پشتون ایجوکیشنل کونسل (PEC)، اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپورپشتون ایجوکیشنل  کونسل اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور، کوئٹہ کے سول ہ...
07/06/2026

پشتون ایجوکیشنل کونسل (PEC)، اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور

پشتون ایجوکیشنل کونسل اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور، کوئٹہ کے سول ہسپتال میں لیڈی ڈاکٹر ماہ نور ناصرہ پر ہونے والے سفاکانہ تیزاب حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہے۔ یہ واقعہ نہ صرف ایک معزز ڈاکٹر بلکہ پوری انسانیت، خواتین کے وقار اور مہذب معاشرے کی اقدار پر حملہ ہے۔ اس افسوسناک واقعے میں ڈاکٹر ماہ نور ناصرہ شدید زخمی ہوئیں جبکہ انہیں بچانے کی کوشش کرنے والے بہادر نوجوان رازق ترکئی بھی زخمی ہوئے۔

ہم رازق ترکئی کی جرات، بہادری اور انسان دوستی کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے اپنی جان کی پروا کیے بغیر ایک مظلوم انسان کی مدد کے لیے آگے بڑھ کر اعلیٰ انسانی اقدار کی مثال قائم کی۔ ہم حکومت بلوچستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ان کی بہادری کے اعتراف میں انہیں سرکاری سطح پر بہترین علاج، اعزاز اور خصوصی انعام سے نوازا جائے۔

پشتون ایجوکیشنل کونسل حکومت بلوچستان، متعلقہ اداروں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مطالبہ کرتا ہے کہ خواتین کے خلاف تشدد، تیزاب گردی اور دیگر سنگین جرائم کے سدباب کے لیے مزید مؤثر اور سخت اقدامات کیے جائیں تاکہ مستقبل میں کسی بیٹی، بہن یا خاتون کو ایسے المناک واقعات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

ہم اس امر پر بھی زور دیتے ہیں کہ صوبے بھر میں خواتین کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے، خواہ وہ ڈاکٹر ہوں، اساتذہ ہوں، وکلاء ہوں یا کسی بھی شعبۂ زندگی سے وابستہ ہوں۔ ایک محفوظ معاشرہ ہی ترقی، خوشحالی اور انصاف کی بنیاد فراہم کرتا ہے۔

ہم ڈاکٹر ماہ نور ناصرہ کی ہمت، حوصلے اور استقامت کو سلام پیش کرتے ہیں اور ان کی جلد اور مکمل صحت یابی کے لیے دعاگو ہیں۔ اس مشکل گھڑی میں پشتون ایجوکیشنل کونسل ان کے اہلِ خانہ اور تمام متاثرین کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔

چیئرمین و کابینہ
پشتون ایجوکیشنل کونسل (PEC)
اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور



CMO Balochistan
World Health Organization (WHO)
Mian Shehbaz Sharif

پشتون ایجوکیشنل کونسل، IUB کے چیئرمین شبیر محسود اور جنرل سیکرٹری شہانزیب وزیر کی طرف سے تمام پشتون بھائیوں اور اہل اسلا...
27/05/2026

پشتون ایجوکیشنل کونسل، IUB کے چیئرمین شبیر محسود اور جنرل سیکرٹری شہانزیب وزیر کی طرف سے تمام پشتون بھائیوں اور اہل اسلام کو عید الاضحٰی مبارک۔
اس عیدِ قربان کے بابرکت موقع پر، جہاں ایک طرف عید کی خوشیاں ہیں، وہیں ہمارا دل پشتون سرزمین پر جاری بدامنی اور اپنے بھائیوں کے قتلِ عام پر خون کے آنسو رو رہا ہے۔ آج ہماری خوشیاں اپنوں کے بچھڑنے کے غم میں بدل چکی ہیں۔
ہم اس پاک دن کے رب العزت سے دعا کرتے ہیں کہ:
یا اللہ! ہماری پشتون سرزمین پر جاری اس بدامنی اور قتلِ عام کا ہمیشہ کے لیے خاتمہ فرما دے۔ ہماری مٹی کو امن و امان کا گہوارہ بنا، اور یہاں ایک بار پھر امن، محبت اور سکون کی فضا قائم کر دے۔ آمین۔

Proud for PEC! ✨​Huge congratulations to Asmat Orakzai on being appointed as the Vice President of the Data Science Stud...
18/05/2026

Proud for PEC! ✨
​Huge congratulations to Asmat Orakzai on being appointed as the Vice President of the Data Science Students Club, IUB!
​This achievement is a testament to your hard work, leadership, and brilliant mind. The PEC family is rooted for your success and we can’t wait to see you lead with excellence.
​Keep soaring high, Asmat! Way to go! 👏👏

Address

Bahawalpur

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Pashtoon Educational Council Islamia University of Bahawalpur PEC IUB posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category