Govt.E/S Goth Shah Muhammad

Govt.E/S Goth Shah Muhammad

Share

Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Govt.E/S Goth Shah Muhammad, Education, Goth Shah Muhammad Tehsil Khairpur Tamewali Distt. Bahawalpur, Bahawalpur.

16/05/2024

پولنگ کا عمل مکمل اور
ووٹوں کی گنتی کے رزلٹ اناونس کیا جا رہا ہے.

16/01/2024

Headmaster Ges Goth Shah Muhammad sir Mian Muhammad Azhar Sahab

21/10/2023
21/10/2023

سکول میں جاری ہڑتال ختم کر دی گئی ہے اور آج مورخہ 21 اکتوبر سے تمام تعلیمی ادارے کھول دیے گئے ہیں۔ والدین سے گزارش ہے کہ وہ بچوں کو سکول بھیجیں۔ شکریہ
انتظامیہ گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول گوٹھ شاہ محمد۔

09/10/2023

ہمارے سکول کے قابل فخر ٹیچر رانا شیر افگن صاحب بہترین استاد کا ایوارڈ لیتے ہوۓ۔

Photos from Govt.E/S Goth Shah Muhammad's post 13/10/2021
08/07/2021

۔۔👇👇👇
👈سرکاری سکولز میں داخلے شروع ہوچکے ہیں۔
👈سرکاری سکولز کے تمام اساتذہ کم از کم ماسٹر ڈگری ہولڈر ہونے کے ساتھ ساتھ بیچلر آف ایجوکیشن کی پرفیشنل ڈگری بھی رکھتے ہیں اسکے علاوہ بہت سے ایم فل اور پی ایچ ڈیز بھی شامل ہیں۔
👈سرکاری سکولز کے پاس بہت خوبصورت سکول بلڈنگز ہیں۔
👈سرکاری سکولز میں تعلیم بالکل فری ہے اس کے علاوہ حقدار طلباء کے وظائف،یونیفارم اور فری تعلیمی سہولیات کا ایک منظم نظام موجود ہے۔
👈سرکاری سکولز میں کتب ہر بچے کو فری ملتی ہیں۔
👈سرکاری سکولز کا نصاب ملک کے ٹاپ کے ماہرین تعلیم اور مصنفین کی نگرانی میں تیار ہوتا ہے۔
👈سرکاری سکولز میں پروفیشنلزم بہت خیال رکھا جاتا ہے مثلا سائنس کا ٹیچر سائنس سبجیکٹس جبکہ لینگوئجز کی تعلیم و تربیت ذمہ داری متعلقہ لینگوئج کے ماسٹر ڈگری ہولڈر کو ہی دی جاتی ہے۔
👈سرکاری سکولز کے تمام بچوں کا ایک منظم ریکارڈ موجود ہے اور یہ ڈیٹا ایک سوفٹ وئیر ایپ میں محفوظ ہے اس ایپ میں آپ کے بچے کی صحت سے لیکر تعلیمی رجحانات تک اور حاضری سے لیکر سکولز سے گھر کے فاصلے تک ہر چیز کا مکمل ریکارڈ موجود ہے۔
👈سرکاری سکولز میں مورننگ اسمبلی کے بعد قرآن مجید کی تعلیم کا باقاعدہ میکنزم موجود ہے۔
👈سرکاری سکولز میں تعلیم و تربیت کے لئے جدید ترین طریقے اپنائے جاتے ہیں۔ پرائمری سکولز میں ECE Rooms اور LND Rooms جبکہ ہائی سکولز میں جدید سائنس اور کمپیوٹر لیبس اس کی ایک روشن مثال ہیں۔
👈سرکاری سکولز میں ہم نصابی اور غیر نصابی صحت مندانہ سرگرمیوں کا انعقاد باقاعدہ ایک منظم انداز میں کیا جاتا ہے۔۔
👈سرکاری سکولز میں چیک اینڈ بیلنس کا ایک منظم نظام موجود ہے۔ ایک چین ہے جس کے ذریعے اساتذہ، ہیڈ ٹیچر کلرکس اور دیگر سٹاف کی کڑی نگرانی کی جاتی ہے ساتھ ساتھ انھیں تربیت بھی دی جاتی ہے اور اچھی کارکردگی پر تعریفی اسناد اور انعامات بھی دئیے جاتے ہیں۔
👈سرکاری سکولز میں صفائی منٹینس اور حاضری کی سرکاری طور پر ایک ماہ میں کئی بار چیکنگ ہوتی ہے اور حاضری کا کم از کم 90% ہونا لازمی ہوتا ہے۔
👈سرکاری سکولز کا سخت ترین انٹرنل اور ایکسٹرنل فرانزک آڈٹ ہوتا ہے۔
👈سرکاری سکولز کے معیار کو بہتر بنانے کے لئے متعلقہ افسران کے علاوہ MEAs تعینات ہیں جو روزانہ تین سکولز وزٹ کرتے ہیں اور سخت ترین چیکنگ اور آڈٹ کے علاوہ بچوں کا آئن لائن ٹیسٹ بھی لیتے ہیں جسے LND کہا جاتا ہے اور یہ ٹیسٹ ایک ٹیب میں لیا جاتا ہے جو chief minister آفس سے ڈائریکٹ جڑا ہوتا ہے۔
👈سرکاری سکولز میں آپ کا بچہ بالکل صاف ستھرے کشادہ ماحول میں پرورش پاتا ہے۔ اور مضبوظ و محفوظ ہاتھوں پھلتا پھولتا ہے۔
👈سرکاری سکولز میں امتحانات کا ایک باقاعدہ سلسلہ موجود ہے اور تمام ٹرمز کے سوالیہ پیپرز حکومتی اداروں کی زیرنگرانی پرنٹ ہو کے سکولز تک آتے ہیں۔
دوستوں اگر آپ یہ سب نہیں جانتے تھے تو اسے ایک بار پھر پڑھیں سوچیں اور اپنے بچے کا ہاتھ ہمارے ہاتھ میں دیں انشااللہ ہم اس کی "صراط مستقیم" کی طرف رہنمائی کریں اور بدلے میں بس دعائیں ہی طلب کریں

Want your school to be the top-listed School/college in Bahawalpur?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Website

Address


Goth Shah Muhammad Tehsil Khairpur Tamewali Distt. Bahawalpur
Bahawalpur