16/09/2026
حرمین شریفین اور سعودی عرب پر حملوں کی شدید مذمت*
چیئرمین ایاز سیالوی فاؤنڈیشن پروفیسر ایاز حسین سیالوی نے مملکتِ سعودی عرب پر ہونے والے حالیہ حملوں کی بھرپور الفاظ میں مذمت کی ہے۔
انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ سعودی عرب کی خودمختاری، سالمیت اور نہتے شہریوں کو نشانہ بنانا انتہائی قابلِ مذمت اور ناقابلِ برداشت عمل ہے۔
پروفیسر ایاز حسین سیالوی کا کہنا تھا کہ حرمین شریفین کی مقدس سرزمین کا امن و استحکام پوری امتِ مسلمہ کے ایمان اور وحدت کا مرکز ہے۔ خطے میں کشیدگی اور تشدد کے بجائے باہمی مذاکرات، سفارت کاری اور پُرامن ذرائع سے مسائل کا حل ناگزیر ہے۔
انہوں نے سعودی حکومت اور برادر سعودی عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ سعودی عرب سمیت تمام عالمِ اسلام کو امن، سلامتی اور استحکام عطا فرمائے۔