18/09/2025
نیشنل ریسرچ سنٹر آف انٹرکراپنگ، اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کسانوں کی پیداوار اور آمدنی بڑھانے کے لیے جدید انٹرکراپنگ ٹیکنالوجیز پر مسلسل کام کر رہا ہے۔ انہی کوششوں کا ایک اہم قدم کماد–سویا بین انٹرکراپنگ ہے۔
کماد کے ساتھ سویا بین کی کاشت نہ صرف کھیت کی پیداوار بڑھاتی ہے بلکہ پاکستان کے بھاری سویا بین درآمدی بل کو بھی کم کرنے میں مددگار ثابت ہوگی.
✅ زیادہ پیداوار – کماد اور سویا بین ایک دوسرے کو مکمل کرتے ہیں اور زمین و سورج کی روشنی کا بہترین استعمال کرتے ہیں۔
✅ زمین کی صحت – سویا بین دالوں کے خاندان سے ہے جو نائٹروجن خود پیدا کرتی ہے اور کھاد کی ضرورت کم ہوجاتی ہے۔
✅ درآمدی بوجھ میں کمی – پاکستان ہر سال پولٹری فیڈ اور خوردنی تیل کے لیے اربوں روپے کا سویا بین درآمد کرتا ہے۔ مقامی سطح پر اس کی کاشت سے قیمتی زرمبادلہ بچایا جا سکتا ہے۔
✅ پانی و غذائی اجزاء کا بہتر استعمال – وسائل کا مؤثر استعمال زراعت کو زیادہ پائیدار بناتا ہے۔
✅ کسان کی آمدنی میں اضافہ – دو فصلیں، دو فائدے؛ نقد آور فصل (کماد) + پروٹین فصل (سویا بین)۔
✅ ماحولیاتی فوائد – کم کیمیکل استعمال اور زیادہ حیاتیاتی تنوع۔
🌍 آئیں آگاہی پھیلائیں اور جدید، وسائل بچانے والی زراعت کو فروغ دیں!