Traffic Police Bahawalnagar

Traffic Police Bahawalnagar

Share

Stay updated with Traffic Police activities
📢 Follow our page for daily awareness & safety tips
❓ Have a question? Drop it in the comments!

Traffic � Police Education program official page.

17/06/2026
16/06/2026

:

🚜 ٹریفک پولیس بہاولنگر ایجوکیشن یونٹ کا ٹریکٹر ٹرالیوں کے خلاف آگاہی و کریک ڈاؤن

ٹریفک پولیس بہاولنگر ایجوکیشن یونٹ نے آج شہر بھر میں ٹریکٹر ٹرالیوں کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے سلسلہ میں مختلف مقامات کا دورہ کیا۔ اس دوران ٹریکٹر ٹرالی مالکان، ڈرائیوروں اور بجری و تعمیراتی میٹریل سپلائرز کو ٹریفک قوانین کے متعلق آگاہی فراہم کی گئی۔

اہم نکات:

• بغیر ڈرائیونگ لائسنس کسی بھی ٹریکٹر ٹرالی کو شہر میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

• اوور لوڈڈ ٹریکٹر ٹرالیوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

• بغیر بیک لائٹس اور ناقص حفاظتی انتظامات والی ٹرالیوں کو سڑکوں پر چلانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

• خلاف ورزی کرنے والی ٹریکٹر ٹرالیوں کو بند (Impound) کرکے قانونی کارروائی کی جائے گی۔

• بجری، ریت اور دیگر تعمیراتی میٹریل سپلائرز کو ہدایت کی گئی کہ وہ صرف قانونی دستاویزات اور لائسنس رکھنے والے ڈرائیوروں کی گاڑیوں کو لوڈ فراہم کریں۔

• مختلف مقامات پر ٹریکٹر ٹرالی ڈرائیوروں کے لائسنس، اوور لوڈنگ اور بیک لائٹس کی چیکنگ بھی کی گئی۔

ٹریفک پولیس بہاولنگر کا مقصد ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کو یقینی بنانا، حادثات کی روک تھام کرنا اور شہریوں کو محفوظ سفری ماحول فراہم کرنا ہے۔

13/06/2026

🚦 ٹریفک پولیس بہاولنگر ایجوکیشن یونٹ

📍 آج ٹریفک پولیس بہاولنگر ایجوکیشن یونٹ نے مرکزی جامعہ المدینہ میں طلبہ کرام کو روڈ سیفٹی اور ٹریفک قوانین کے حوالے سے آگاہی لیکچر دیا۔

🔹 طلبہ کو ڈرائیونگ لائسنس کی اہمیت، اس کے فوائد اور قانونی تقاضوں سے آگاہ کیا گیا۔
🔹 ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں (Violations) اور ان کے نتیجے میں ہونے والے نقصانات و جرمانوں کے بارے میں تفصیلی معلومات فراہم کی گئیں۔
🔹 محفوظ سفر، ذمہ دار شہری بننے اور ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کی اہمیت اجاگر کی گئی۔

⚠️ سلوگن:
"لائسنس یافتہ ڈرائیونگ، محفوظ زندگی کی ضمانت"

10/06/2026

🚦 ٹریفک آگاہی مہم — بہاولنگر

📍 ٹریفک پولیس بہاولنگر ایجوکیشن یونٹ نے آج ہیوی ٹرانسپورٹ (ٹرک، ٹرالر اور بسوں) کے ڈرائیور حضرات میں روڈ سیفٹی کے حوالے سے آگاہی مہم کا انعقاد کیا۔ دورانِ چیکنگ ڈرائیونگ لائسنس، اوور لوڈنگ، اوور اسپیڈنگ اور گاڑیوں کی حفاظتی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ ڈرائیوروں کو ٹریفک قوانین کی پابندی اور محفوظ سفر کے اصولوں سے آگاہ کیا گیا۔

📌 اہم نکات:

• 🚛 ہیوی ٹرانسپورٹ میں اوور لوڈنگ سنگین حادثات کا سبب بن سکتی ہے
• 🪪 ڈرائیونگ لائسنس اور ضروری دستاویزات ہمراہ رکھنا ضروری ہے
• ⚠️ اوور اسپیڈنگ جان و مال کے لیے خطرناک ہے
• 🛑 گاڑی کی فٹنس اور بریک سسٹم کی بروقت جانچ لازمی ہے
• ✅ ٹریفک قوانین پر عمل محفوظ اور ذمہ دار معاشرے کی ضمانت ہے

"محفوظ ڈرائیونگ، محفوظ زندگی" 🚦🛣️

09/06/2026

🚦 ٹریفک پولیس بہاولنگر ایجوکیشن یونٹ

📚 آج ٹریفک پولیس بہاولنگر ایجوکیشن یونٹ نے جامعہ مدرسہ میں طلبہ کرام کو روڈ سیفٹی اور ٹریفک قوانین کے حوالے سے آگاہی لیکچر دیا۔

🔹 طلبہ کو ڈرائیونگ لائسنس کی اہمیت اور اس کے فوائد سے آگاہ کیا گیا۔
🔹 ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں (Violations) اور ان کے نقصانات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
🔹 محفوظ سفر، ذمہ دار شہری بننے اور ٹریفک قوانین کی پابندی کے بارے میں اہم معلومات فراہم کی گئیں۔

⚠️ سلوگن:
"لائسنس یافتہ ڈرائیونگ، محفوظ زندگی کی ضمانت"

07/06/2026

لائن لین کی پابندی کیجئے
اپنے سفر کو محفوظ بنائیں۔


Govt of Punjab Maryam Nawaz Sharif Maryam Nawaz Sharif - updates Punjab Police - Central Police Office National Highways & Motorway Police-NHMP

Want your school to be the top-listed School/college in Bahawalnagar?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Telephone

Website

Address


Near Police Line
Bahawalnagar
62300