Education for all

Education for all

Share

Education department

Photos from Fitness and weight lose's post 21/07/2022
18/05/2022

پروفیسر نے ایک شادی شدا لڑکی کو کھڑا کیا
اور کہا کہ آپ بلیک بورڈ پہ ایسے 25- 30 لوگوں کے نام لکھو جو تمہیں سب سے زیادہ پیارے ہوں.
لڑکی نے پہلے تو اپنے خاندان کے لوگوں کے نام لکھے، پھر اپنے سگے رشتہ دار، دوستوں، پڑوسی اور ساتھیوں کے نام لکھ دیے ...
اب پروفیسر نے اس میں سے کوئی بھی کم پسند والے 5 نام مٹانے کے لیے کہا ...
لڑکی نے اپنے دوستوں کے نام مٹا دیے ..
پروفیسر نے اور 5 نام مٹانے کے لیے کہا ...
لڑکی نے تھوڑا سوچ کر اپنے پڑوسيوں کے نام مٹا دیے ...
اب پروفیسر نے اور 10 نام مٹانے کے لیے کہا ...
لڑکی نے اپنے سگے رشتہ داروں کے نام مٹا دیے ...
اب بورڈ پر صرف 4 نام بچے تھے جو اس کے ممی- پاپا، شوہر اور بچے کا نام تھا ..
اب پروفیسر نے کہا اس میں سے اور 2 نام مٹا دو ...لڑکی کشمکش میں پڑ گئی بہت سوچنے کے بعد بہت دکھی ہوتے ہوئے اس نے اپنے ممی- پاپا کا نام مٹا دیا ...
تمام لوگ دنگ رہ گئے لیکن پرسکون تھے کیونکہ وہ جانتے تھے کہ یہ کھیل صرف وہ لڑکی ہی نہیں کھیل رہی تھی بلکی ان کے دماغ میں بھی یہی سب چل رہا تھا.
اب صرف 2 ہی نام باقی تھے ..... شوہر اور بیٹے کا ...
پروفیسر نے کہا اور ایک نام مٹا دو ...
لڑکی اب سہمی سی رہ گئی ........ بہت سوچنے کے بعد روتے ہوئے اپنے بیٹے کا نام کاٹ دیا ...
پروفیسر نے اس لڑکی سے کہا تم اپنی جگہ پر جا کر بیٹھ جاؤ ... اور سب کی طرف غور سے دیکھا ..... اور پوچھا: کیا کوئی بتا سکتا ہےکہ ایسا کیوں ہوا کہ صرف شوہر کا ہی نام بورڈ پر رہ گیا.
سب خاموش رہے .
پھر پروفیسر نے اسی لڑکی سے پوچھا کہ اسکی کیا وجہ ھے؟
اس نے جواب دیا کہ میرا شوہر ہی مجھے میرے ماں باپ، بہن بھائی، اور اپنے بیٹے سے بھی زیادہ عزیز ھے. وہ میرے ھر دکھ سکھ کا ساتھی ھے، میں اس ھر وہ بات شیئر کر سکتی ھوں جو میں اپنے بیٹے یا کسی سے بھی شیئر نہیں کر سکتی،
میں اپنی زندگی سے اپنا نام مٹا سکتی ھوں مگر اپنے شوہر کا نام کبھی نہیں مٹا سکتی.
بیوی گھر کی ملکہ ھوتی ھے پاٶں کی جوتی نہیں،🌹

10/05/2022

300 روپے کے نسخے سے کپاس کی پھل گڈی گرنے سے بچائیں.

کپاس کے کاشتکاروں کو عام طور پر یہ مسئلہ پیش آتا ہے کہ ابتدائی پھل گڈی
ٹینڈوں میں تبدیل ہونے کی بجائے گرنے لگتی ہے اور کئی طرح کی کھادیں ڈالنے سے بھی یہ مسئلہ حل نہیں ہوتا۔

پھل گڈی کو گرنے سے روکنے کے لئے سنٹرل کاٹن ریسرچ انسٹیٹیوٹ ملتان نے کاشتکاروں کو ایک نسخہ بتایا ہے جسے رفاہ عام کے لئے نیچے درج کیا جا رہا ہے۔

میگنیشیم سلفیٹ 500 گرام، زنک سلفیٹ 300 گرام، بورک ایسڈ 200 گرام، فیرس سلفیٹ 50 گرام اور یوریا کھاد 2 کلوگرام فی ایکڑ 100 لیٹر پانی میں حل کر کے کپاس پر سپرے کریں۔

یقینی نتائج حاصل کرنے کے لئے 15 دن کے وقفے سے ایک مرتبہ پھر سپرے کر دیں۔

اب اگلی بات یہ ہے کہ نسخے میں درج کئے گئے سارے کیمیکل کہاں سے ملیں گے اور ان کی قیمت کیا ہو گی؟

یہ تمام کیمیکل آپ کو کسی بھی شہر میں موجود سائنس سٹور سے مل جائیں گے۔ سائنس سٹور اکثر شہروں میں پائے جاتے ہیں جہاں سکولوں میں موجود سائنس لیبارٹریوں کا سامان اور ان لیبارٹریوں میں استعمال ہونے والے کیمیکل فروخت کئے جاتے ہیں۔

اگر فیصل آباد کی بات کریں تو جناح کالونی میں سائنس سٹورز کی ایک مارکیٹ موجود ہے جہاں سے ہر طرح کے کیمیکل آپ تھوک و پرچون خرید سکتے ہیں۔ آپ کے شہر میں یہ سائنس سٹور کہاں واقع ہے؟ ظاہر ہے آپ کو ایک دفعہ کسی متعلقہ آدمی سے پوچھنا پڑے گا۔

اب اگلی بات یہ ہے کہ اوپر درج کئے گئے کیمیکل کی قیمتیں کیا ہیں؟ اور ایک ایکڑ پر سپرے کرنے کے لئے کل کتنا خرچ آئے گا؟

فیصل آباد کی جناح مارکیٹ میں واقع ایک معروف سائنس سٹور کے مطابق، کیمیکل کی قیمتیں درج کی جا رہی ہیں۔

اس کا مطلب ہے کہ 277 روپے میں آپ ایک ایکڑ ایک مرتبہ سپرے کر سکتے ہیں۔

لیکن اگرآپ الگ الگ کیمیکل خریدنے والا یہ سارا جھنجھٹ نہ کر سکیں تو اس کا بھی ایک حل ہے۔

مارکیٹ میں کئی کمپنیاں مختلف ناموں سے فصلوں کے ٹانک وغیرہ بیچ رہی ہیں۔ آپ کوئی بھی ایسا ٹانک جس میں اوپر درج کئے گئے تمام اجزاء موجود ہوں، خرید کر سپرے کر سکتے ہیں۔

مارکیٹ میں بکنے والے مختلف فصلوں کے ٹانک، تھوڑی سی فہم حاصل کر کے آپ اپنے لئے خود بھی تیار کر سکتے ہیں۔

Photos from Knowledge Is Power's post 05/05/2022
Want your school to be the top-listed School/college in Bahawalnagar?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Telephone

Website

Address


CHISHTIAN Mandi
Bahawalnagar
62350