واصف شعور

واصف شعور

Share

WASIF SHAOOR

Photos from ‎واصف شعور‎'s post 22/04/2025
04/04/2025
27/12/2024

دنیا بھر کے درختوں سے قلم بنادیے جائیں،سمندروں اوردریاؤں کے پانیوں کوروشنائی میں تبدیل کردیاجائے اوربنی نوعِ انسان کے ساتھ جنّات بھی مل جائیں اور سب مل کر مصطفی کریمﷺ کے حسن وجمال کی عظمتوں اورتابانیوں کو احاطۂ تحریر میں لاناچاہیں،توقلم فنا ہوجائیں ،روشنائیاں ختم ہوجائیں اورخود لکھنے والے بھی لکھتے لکھتے راہیِ ملکِ عدم ہوجائیں، مگریہ ممکن نہیں کہ مصطفی کریم ﷺ کے جمالِ بے مثال اورآپ کی سیرت وصورت کے کمالِ حُسن کاحق ادا ہوسکے ۔نہ کسی قلم میں اتنی سکت ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے حسن وجمال کااحاطہ کرسکے اورنہ کسی زبان میں یہ فصاحت وبلاغت کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے جمال کو بیان کرنے کا حق ادا کرسکے ۔ اللہ تعالیٰ نے اپنے حبیب مکرم ﷺکے ظاہر وباطن کو وہ عظمتیں اور وسعتیں عطاکی ہیں کہ کسی بشر کے لیے ان صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی حقیقت تک رسائی ممکن نہیں ،جس طرح آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا حسنِ سیرت سراپا معجزہ ہے ،اسی طرح آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا پیکرِذات اورحسن و جمال بھی ایک معجزہ ہے۔حسن کی تمام ادائیں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ذات میں جمع ہیں اور جہاں کہیں بھی حسن وکمال پایاجاتا ہے ،وہ ذاتِ پاک مصطفوی کا فیضان ہے ،

اللہﷺ کے واقعات پیش آمدہ کی اگر معرفت ہو اور اس بات پر پوری اطلاع ملے کہ اس وقت دنیا کی کیا حالت تھی اور آپؐ نے آکر کیا کیا؟ تو انسان وجد میں آکر اللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ کہہ اٹھتا ہے۔ میں سچ سچ کہتا ہوں،یہ خیالی اور فرضی بات نہیں ہے، قرآن شریف اور دنیا کی تاریخ اس امر کی پوری شہادت دیتی ہے کہ نبی کریمؐ نے کیا کیا۔ ورنہ وہ کیا بات تھی جو آپؐ کے لیے مخصوصاً فرمایا گیا:اِنَّ اللّٰہَ وَمَلٰئِکَتَہٗ یُصَلُّوْنَ عَلَی النَّبِیِّ یٰـاَیُّھَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا صَلُّوْا عَلَیْہِ وَسَلِّمُوْا تَسْلِیْمًا (الاحزاب:۵۷)کسی دوسرے نبی کے لیے یہ صدا نہیں آئی۔

پوری کامیابی پوری تعریف کے ساتھ یہی ایک انسان دنیا میں آئیں جو محمد کہلائیں ۔ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم۔‘‘

درود شریف پڑھنے
درُود شریف ـ ساری کائنات کا ـ وظیفہ ہے ـ!
اللَّهُـــمَّ صَـــلِ عَلَــــى سَيِدِنَا مُحَمَّــــدٍ وَعَلَـــى آلِهِ وَصَــــحْبِهِ وبارِک وَسَلِــــمْ۔۔

(حتی کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جنت کے جس حصے پر تشریف فرما ہیں وہ جنت بھی آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر درود و سلام پڑھ رہی ہے ۔۔)

صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم💚
صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم 💚
صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم 💚

Want your school to be the top-listed School/college in Bahawalnagar?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Telephone

Website

Address


Bahawalnagar