Azmania

Azmania "Azmania is your ultimate destination for entertainment, sports, and educational content — where fun meets learning and every moment is a new discovery!"

ایران میں سرکاری اداروں کے لیے ہفتے میں ایک دن ’’کار فری ڈے‘‘ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے پٹرول کی کھپت اور ایندھن کے است...
10/09/2026

ایران میں سرکاری اداروں کے لیے ہفتے میں ایک دن ’’کار فری ڈے‘‘
ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے پٹرول کی کھپت اور ایندھن کے استعمال کو کم کرنے کے لیے سرکاری اداروں کو ہدایت کی ہے کہ ہفتے میں ایک دن ’’گاڑیوں کے بغیر دن‘‘ منایا جائے۔
اس اقدام کا آغاز حکومت اور سرکاری اداروں سے کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، جبکہ ملازمین کو اس دن پبلک ٹرانسپورٹ کے استعمال کی طرف راغب کرنے پر بھی زور دیا گیا ہے۔
ایرانی صدر کے مطابق ایندھن کی بچت کے ساتھ ساتھ اس اقدام سے ٹریفک اور فضائی آلودگی میں کمی بھی لائی جا سکتی ہے۔
سوال یہ ہے کہ کیا ہمارے ہاں بھی سرکاری ادارے ایندھن کی بچت اور کفایت شعاری کے لیے ایسا کوئی عملی قدم اٹھا سکتے ہیں؟

05/09/2026
ہم تعلیم تو دے رہے ہیں، تربیت کب دیں گے؟کل سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں ایک سکول میں بچے صفائی کرتے نظر آ...
05/09/2026

ہم تعلیم تو دے رہے ہیں، تربیت کب دیں گے؟
کل سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں ایک سکول میں بچے صفائی کرتے نظر آئے۔ صفائی کرانے کی اس ’پاداش‘ میں متعلقہ اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر اور سکول کے ہیڈ کو معطل کر دیا گیا۔
ترقی یافتہ قومیں بچوں کو سکول میں صرف کتابیں نہیں پڑھاتیں، انہیں زندگی گزارنے کا سلیقہ اور ایک ذمہ دار شہری بننے کی تربیت بھی دیتی ہیں۔
جاپان کی مثال ہمارے سامنے ہے، جہاں بچے اپنے سکول کے کلاس رومز، واش رومز، گراؤنڈز اور دیگر جگہوں کی صفائی میں خود حصہ لیتے ہیں۔ مقصد یہ نہیں کہ بچے صفائی کرنے والے بنیں، بلکہ مقصد یہ ہے کہ ان میں ذمہ داری، خود انحصاری اور صفائی کی عادت پیدا ہو، تاکہ کل جب یہی بچے معاشرے میں نکلیں تو گندگی پھیلانے کے بجائے اپنے اردگرد کی صفائی کا خیال رکھیں۔
لیکن ہمارے ہاں معاملہ ہی عجیب ہے۔
اگر کسی سکول میں بچوں کو صفائی کی عادت ڈالنے کے لیے صفائی کا عملی کام کروا دیا جائے تو اسے تربیت کے بجائے جرم بنا دیا جاتا ہے۔
سوال یہ ہے کہ اگر بچے اپنی کلاس، سکول یا گراؤنڈ صاف کرنا سیکھیں گے تو اس میں برائی کیا ہے؟
ہم بچوں کو صفائی کا درس بھی دیں گے، مگر صفائی کرنے نہیں دیں گے۔
ہم ذمہ داری کا سبق بھی پڑھائیں گے، مگر ذمہ داری نبھانے نہیں دیں گے۔
پھر شکایت کریں گے کہ نئی نسل میں تربیت نہیں۔
مسئلہ بچوں کا نہیں، مسئلہ ہماری سوچ اور ہمارے نظام کا ہے۔
تعلیم صرف کتاب، بورڈ اور امتحان کا نام نہیں۔
تعلیم وہ ہے جو انسان کو اچھا شہری بھی بنائے۔
#تعلیم #تربیت #صفائی #جاپان #اصلاحات

واپڈا کے ملازمین کے لیے بڑی خبر📢🚨مفت بجلی یونٹس کی سہولت ختم، اب ماہانہ رقم کی صورت میں ادائیگی ہوگی!PESCO کے بورڈ آف ڈا...
05/09/2026

واپڈا کے ملازمین کے لیے بڑی خبر📢🚨

مفت بجلی یونٹس کی سہولت ختم، اب ماہانہ رقم کی صورت میں ادائیگی ہوگی!
PESCO
کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے اپنی 226ویں میٹنگ، 3 ستمبر 2026 میں ملازمین کو ملنے والے مفت بجلی یونٹس کی Monetization کی منظوری دے دی ہے۔
دستاویز کے مطابق یہ فیصلہ یکم اگست 2026 سے PESCO میں نافذ العمل ہوگا۔
مختلف گریڈز کے لیے ماہانہ رقم:
🔹 BPS-17: 450 یونٹس — 15,858 روپے
🔹 BPS-18: 600 یونٹس — 21,996 روپے
🔹 BPS-19: 880 یونٹس — 37,594 روپے
🔹 BPS-20: 1100 یونٹس — 46,992 روپے
یہ منظوری وفاقی وزارتِ توانائی (Power Division) کے پہلے سے جاری کردہ Office Memorandum کے تحت دی گئی ہے۔
📌 نوٹ: یہ سہولت/رقم مقررہ شرائط، اہلیت اور دیگر متعلقہ قواعد کے تابع ہوگی۔

"پنجاب تو بہت دور کی بات ہے، میں یورپی ریاستوں کو چیلنج کرتا ہوں کہ جیسا سسٹم سندھ میں ہے، ویسا بنا کر دکھا دیں۔"— تیمور...
05/09/2026

"پنجاب تو بہت دور کی بات ہے، میں یورپی ریاستوں کو چیلنج کرتا ہوں کہ جیسا سسٹم سندھ میں ہے، ویسا بنا کر دکھا دیں۔"
— تیمور تالپور، صوبائی وزیرِ ماحولیات سندھ

سب سے بڑا غدار کون؟میری نظر میں اس قوم کا سب سے بڑا غدار وہ استاد ہے جو اپنے طلبہ کو نقل اور چیٹنگ کرواتا ہے۔وہ سمجھتا ہ...
04/09/2026

سب سے بڑا غدار کون؟
میری نظر میں اس قوم کا سب سے بڑا غدار وہ استاد ہے جو اپنے طلبہ کو نقل اور چیٹنگ کرواتا ہے۔
وہ سمجھتا ہے کہ شاید وہ بچے کی مدد کر رہا ہے، لیکن حقیقت میں وہ بچے کی بنیاد، کردار اور مستقبل تباہ کر رہا ہوتا ہے۔ وہ اسے محنت، دیانت اور قابلیت کے بجائے دھوکے اور شارٹ کٹ کا راستہ دکھا رہا ہوتا ہے۔
ایسا استاد صرف ایک بچے کو نہیں، پوری قوم کے مستقبل کو نقصان پہنچا رہا ہوتا ہے۔
جو شخص بچوں کو نقل کرواتا ہے، وہ دراصل انہیں بچپن ہی سے یہ سبق دے رہا ہوتا ہے کہ محنت کیے بغیر، چوری اور دھوکے سے کامیابی حاصل کی جا سکتی ہے۔
پھر یہی بچے بڑے ہو کر معاشرے کا حصہ بنتے ہیں اور ہم شکایت کرتے ہیں کہ ملک میں کرپشن، بے ایمانی اور بدعنوانی کیوں ہے؟
یاد رکھیں!
کرپشن ہمیشہ بڑے عہدے سے شروع نہیں ہوتی، کبھی کبھی اس کی پہلی تربیت ایک امتحانی کمرے میں نقل کی ایک پرچی سے ہوتی ہے۔
استاد اگر نقل کروائے تو وہ صرف امتحان نہیں،
ایک نسل کا کردار فیل کر رہا ہوتا ہے۔
اور ایسے استاد کو یہ سمجھ لینا چاہیے کہ چند نمبروں کے بدلے بچے کا مستقبل بیچ دینا تعلیم نہیں، قوم سے غداری ہے۔
#تعلیم #استاد #کردار

🚨 طلبہ کے لیے بڑی خوشخبری! 🥰🏍️وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی جانب سے سرکاری و پرائیویٹ کالجز اور یونیورسٹیوں کے طلبہ ...
03/09/2026

🚨 طلبہ کے لیے بڑی خوشخبری! 🥰🏍️
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی جانب سے سرکاری و پرائیویٹ کالجز اور یونیورسٹیوں کے طلبہ کے لیے الیکٹرک بائیکس کی آن لائن رجسٹریشن شروع کرنے کا اعلان۔
📅 آن لائن رجسٹریشن: 4 ستمبر 2026، بروز جمعہ
🔹 کوئی ایڈوانس پیمنٹ جمع نہیں کروانا ہوگی
🔹 ماہانہ قسط صرف 3,000 روپے
🔹 طالبات کے لیے گلابی (Pink) الیکٹرک بائیک/سکوٹی
🔹 طلبہ کے لیے سیاہ (Black) رنگ کی سکوٹی
🔹 سرکاری ملازمین کے لیے فی الحال رجسٹریشن شروع نہیں ہوگی
🎓 اسکول، کالج، یونیورسٹی اور مدارس کے طلبہ کے لیے یہ ایک بہترین موقع ہے۔
📌 اہم: رجسٹریشن شروع ہونے پر صرف سرکاری/مستند آن لائن پورٹل سے ہی درخواست جمع کروائیں اور کسی غیر مصدقہ لنک یا شخص کو رقم نہ دیں۔

Address

Bahawalnagar

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Azmania posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The School

Send a message to Azmania:

Shortcuts

Share