24/08/2026
آج مورخہ 24 اگست 2026 بروز سوموار موسم گرما کی تعطیلات کے بعد سکول ھذا باقاعدہ تعلیمی سرگرمیوں کے لئے دوبارہ کھل چکا ہے لہذا سکول انتظامیہ کی جانب سے طلبہ کو پہلے دن خوش آمدید دید کہنے کے لئے "ویلکم بیک ٹو سکول ڈے" کا انعقاد کیا۔۔
جس میں مہمان خصوصی ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر جناب چوہدری شفیق صاحب اور اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر مرکز اٹھارہ بہاولنگر جناب ناصر محمود صاحب کو مدعو کیا گیا جنہوں نے سکول سٹاف کے ساتھ مل کر بھر پر گرم جوشی سے طلبہ کو خوش آمدید کہا طلبہ میں تحائف تقسیم کیے گئے۔۔
ویلکم کے بعد اسمبلی کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا اس کے بعد نعت رسول مقبول پیش کی گئی۔بعد ازاں ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ایلیمنٹری ایجوکیشن میل جناب چوہدری شفیق صاحب نے طلبہ سے خطاب کیا جس میں وقت کی پابندی،باقاعدگی نطم و ضبط اور دل لگا کر محنت کرنے کا پیغام دیا۔
آخر میں طلبہ اور سکول کے حق میں دعائے خیر کی گئی۔ قومی ترانے کے ساتھ اس سرگرمی کا اختتام ہوا۔