Kalma e Khair
We teach:
Recitation of the Holy Quran with Tajweed ,
Translating the Qur'an,Tafseer e Qur'an,
Etc.
بسم اللّٰہ الرحمٰن الرحیم
الحمدللہ
کلمہ خیر کے نام سے چینل عالم اسلام کی دینی و دنیاوی تعلیم و مسائل ایک مؤثر پلیٹ فارم ہے۔
آئیے آگاہی کے اس سفر میں ہمارے ہمسفر بنیں!
Whatsapp Community:
https://chat.whatsapp.com/Etfkhw5eo0k0vO66bEnKrO
Youtube:
🌐https://youtube.com/
Facebook:
🌐https://www.facebook.com/tarjmaquran?mibextid=ZbWKwL
Instagram:
🌐https://instagram.com/m9musaid?igshid=YWYwM2I1ZDdmOQ==
.........................................................
السلام علیکم و رحمۃ اللّٰہ و برکاتہ
یہ ( کلمہ خیر )کے نام سے گروپ ہے
اس گروپ میں بیانات وغیرہ آتے ہیں
Whatsapp Community:
https://chat.whatsapp.com/Etfkhw5eo0k0vO66bEnKrO
السلام علیکم و رحمۃ اللّٰہ و برکاتہ
ٹوپی پہننا یا ٹوپی پر عمامہ باندھنا سنت ہے
ان شاءاللہ ہم سے جتنا ہوسکتا ہے سنت کے مطابق زندگی گزاریں گے
یا اللہ ہمیں ہمیشہ سنت کے مطابق زندگی گزارنے کی توفیق عطاء فرمائے
سنت کسی کو اچھی لگے یا اچھی نہ لگے
یا اللہ ہم لوگوں کو خوش کرنے کے لیے شریعت کو نظر انداز نہ کریں
الحمدللہ ہمارا اہل سنت والجماعت کا عقیدہ ہے کہ شرعیت مطھرہ میں کوئی بھی کو اپنی مرضی سے ردوبدل نہیں کر سکتا
یا اللہ ہم جب بھی کوئی بات یا کام کریں تو یا اللہ آپ کو خوش کرنے کے لیے ، شریعت کا اتباع کرنے والے بن جائیں
اگر کسی کو خوش کرنے کے لیے جیسے ہمارے والدین یا اساتذہ کرام ہیں ان کو بھی خوش کریں تو وہ بھی شرعیت کا حکم سمجھ کر کریں
ہم آپ صلی اللّٰہ علیہ وسلم نے حکم دیا ہے کہ کسی کی ایسی اطاعت جس میں الله تعالیٰ کی نا فرمانی ہوتی ہو وہ جائز نہیں
السلام علیکم و رحمۃ اللّٰہ و برکاتہ
یہ ( کلمہ خیر )کے نام سے گروپ ہے
اس گروپ میں بیانات وغیرہ آتے ہیں
Whatsapp Community:
https://chat.whatsapp.com/Etfkhw5eo0k0vO66bEnKrO
07/08/2023
بسم اللّٰہ الرحمٰن الرحیم
04/08/2023
السلام علیکم و رحمۃ اللّٰہ و برکاتہ
الحمدللہ
یہ کلمہ خیر سٹیٹس کے نام سے چینل ہے
اس کو سبسکرائب کریں ۔۔ آگے شئیر کریں
Kalma e Khair Status - YouTube Share your videos with friends, family and the world
فاتحہ ترجمہ تفسیر 01
أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ
ترجمہ:میں پناہ حاصل کرتا ہوں اللہ تعالیٰ کی شیطان مردود سے
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ ۞
ترجمہ: شروع کرتا ہوں اللہ تعالیٰ کے نام سے جو بے حد مہربان ہے نہایت رحم والا ہے۔
تفسیر عثمانی:
ارحمٰن اور رحیم دونوں مبالغہ کے صیغے ہیں اور رحمٰن میں رحیم سے زیادہ مبالغہ ہے ترجمہ میں ان سب باتوں کا لحاظ ہے۔
اَلْحَمْدُ لِلّٰهِ رَبِّ الْعٰلَمِيْنَ ۞
ترجمہ:سب تعریفیں اللہ کے لیے ہیں 2 جو پالنے والا سارے جہان کا 3
تمام تعریفیں اللہ تعالیٰ کے لئے ہیں جو پالنے والا ہے تمام جہانوں کا
الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ ۞
ترجمہ:بیحد مہربان نہایت رحم والا
بے حد مہربان ہے نہایت رحم کرنے والا ہے
مٰلِكِ يَوْمِ الدِّيْنِ ۞
ترجمہ:مالک روز جزا کا 4
جو مالک ہے جزا اور بدلے کے دن کا
اِيَّاكَ نَعْبُدُ وَاِيَّاكَ نَسْتَعِيْنُ ۞
ترجمہ:تیری ہی ہم بندگی کرتے ہیں اور تجھی سے مدد چاہتے ہیں 5
ہم خاص تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور خاص تجھ ہی سے مدد طلب کرتے ہیں
اِھْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَـقِيْمَ ۞
لفظی ترجمہ:اِهْدِنَا : ہمیں ہدایت دے | الصِّرَاطَ : راستہ | الْمُسْتَقِيمَ : سیدھا
ترجمہ:بتلا ہم کو راہ سیدھی
چلا ہم کو سیدھے راستے پر
صِرَاطَ الَّذِيۡنَ اَنۡعَمۡتَ عَلَيۡهِمۡ ۙ غَيۡرِ الۡمَغۡضُوۡبِ عَلَيۡهِمۡ وَلَا الضَّآلِّيۡنَ ۞
ترجمہ:راہ ان لوگوں کی جن پر تو نے فضل فرمایا 6 جن پر نہ تیرا غصّہ ہوا اور نہ وہ گمراہ ہوئے 7
راستہ ان لوگوں کا جن پر تو نے انعام کیا ان لوگوں کا راستہ نہ دکھا جن پر تیرا غضب ہوا اور نہ گمراہوں کا آمين رب تعالیٰ ایسا ہی کرے۔
تفسیر عثمانی
2 یعنی سب تعریفیں عمدہ سے عمدہ اول سے آخر تک جو ہوئی ہیں اور جو ہوں گی خدا ہی کو لائق ہیں۔ کیونکہ ہر نعمت اور ہر چیز کا پیدا کرنے والا اور عطا کرنے والا وہی ہے خواہ بلاواسطہ عطا فرمائے یا بواسطہ جیسے دھوپ کی وجہ سے اگر کسی کو حرارت یا نور پہنچے تو حقیقت میں آفتاب کا فیض ہے۔
(حمد رابا تو نسبتے ست درست بردر ہر کہ رفت بردر تست)
تو اب اس کا یہ ترجمہ کرنا کہ (ہر طرح کی تعریف خدا ہی کو سزاوار ہے) بڑی کوتاہی کی بات ہے جس کو اہل فہم خوب سمجھتے ہیں۔
3 مجموعہ مخلوقات کو عالم کہتے ہیں اور اسی لئے اس کی جمع نہیں لاتے۔ مگر آیت میں عالم سے مراد ہر ہر جنس (مثلاً عالم جن، عالم ملائکہ، عالم انس وغیرہ وغیرہ) ہیں۔ اس لیے جمع لائے تاکہ جملہ افراد عالم کا مخلوق جناب باری ہونا خوب ظاہر ہوجائے۔
تفسیر عثمانی:
4 اس کے خاص کرنے کی اول وجہ تو یہی ہے کہ اس دن بڑے بڑے امور پیش آئیں گے ایسا خوفناک روز جو نہ پہلے ہوا نہ آگے کو ہوگا دوسرے اس روز بجز ذات پاک حق تعالیٰ کے کسی کو ملک و حکومت ظاہری بھی تو نصیب نہ ہوگی لِمَنِ الۡمُلۡكُ الۡيَوۡمَ ؕ لِلّٰهِ الۡوَاحِدِ الۡقَهَّار ۞
تفسیر عثمانی
5 اس آیت شریفہ سے معلوم ہوا کہ اس کی ذات پاک کے سوا کسی سے حقیقت میں مدد مانگنی بالکل ناجائز ہے۔ ہاں اگر کسی مقبول بندہ کو محض واسطہ رحمت الہٰی اور غیر مستقل سمجھ کر استعانت ظاہری اس سے کرے تو یہ جائز ہے کہ یہ استعانت درحقیقت حق تعالیٰ ہی سے استعانت ہے۔
تفسیر: عثمانی
6 جن پر انعام کیا گیا وہ چار فرقے ہیں نبیین و صدیقین و شہداء و صالحین کلام اللہ میں دوسرے موقع پر اس کی تصریح ہےکہ - وَمَنۡ يُّطِعِ اللّٰهَ وَالرَّسُوۡلَ فَاُولٰٓئِكَ مَعَ الَّذِيۡنَ اَنۡعَمَ اللّٰهُ عَلَيۡهِمۡ مِّنَ النَّبِيّٖنَ وَالصِّدِّيۡقِيۡنَ وَالشُّهَدَآءِ وَالصّٰلِحِيۡنَ ۚ وَحَسُنَ اُولٰٓئِكَ رَفِيۡقًا ۞( سورۃ النساءآیت نمبر 69 )
اور المغضوب علیھم سے یہود اور ضالین سے نصاریٰ مراد ہیں۔ دیگر آیات و روایات اس پر شاہد ہیں اور صراط مستقیم سے محرومی کل دو طرح پر ہوتی ہے۔ عدم علم یا جان بوجھ کر کوئی فرقہ گمراہ اگلا پچھلا ان دو سے خارج نہیں ہوسکتا سو نصاریٰ تو وجہ اول میں اور یہود دوسری میں ممتاز ہیں۔
7 یہ سورت خدا تعالیٰ نے بندوں کی زبان سے فرمائی کہ جب ہمارے دربار میں حاضر ہو تو ہم سے یوں سوال کیا کرو اس لیے اس سورت کا ایک نام تعلیم مسئلہ بھی ہے۔ اس سورت کے ختم پر لفظ اٰمین کہنا مسنون ہے اور یہ لفظ قرآن شریف سے خارج ہے۔ معنی اس لفظ کے یہ ہیں کہ " الہٰی ایسا ہی ہو " یعنی مقبول بندوں کی پیروی اور نافرمانوں سے علیحدگی میسر ہو اس سورت کے اول نصف میں اللہ تعالیٰ کی ثنا و صفت اور دوسرے حصہ میں بندہ کے لیے دعا ہے۔
فائدہ : غیر المغضوب الخ الذین کا بدل ہے یا اس کی صفت ہے اس لیے اس کے مناسب ترجمہ کیا گیا۔ بعض تراجم دہلویہ میں جو اس کا ترجمہ کیا ہے خلاف ترکیب و خلاف مقصود ہے۔
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Contact the school
Telephone
Website
Address
Islam Nagar
Bahawalnagar
62300