16/09/2026
تقریبِ تکمیل حفظ قرآن
قرآنِ کریم کے حفظ کی سعادت ایک عظیم نعمت اور زندگی کا ایک بابرکت سنگِ میل ہے۔ اسی خوشی اور شکر کے موقع پر دارالعلوم فیض القرآن، بیس بگلہ، باغ آزاد کشمیر میں تقریبِ تکمیل القرآن منعقد کی جا رہی ہے۔
📅 18 ستمبر 2026ء، بروز جمعہ
📍 بمقام: دارالعلوم فیض القرآن، بیس بگلہ، باغ آزاد کشمیر
اس بابرکت موقع پر خصوصی مہمان
مولانا غلام رسول نقشبندی صاحب دامت برکاتہم العالیہ
(خلیفۂ مجاز، پیرِ طریقت، رہبرِ شریعت حضرت مولانا پیر ذوالفقار احمد نقشبندی مجددی رحمۃ اللہ علیہ)
خطبہ جمعہ ارشاد فرمائیں گے۔
اس موقع کی ایک خاص اور روح پرور ساعت وہ ہوگی جب دارالعلوم فیض القرآن سے حفظِ قرآن مکمل کرنے والے 14 خوش نصیب طلبہ اپنا آخری سبق سنا کر حفظِ قرآن کی تکمیل کی سعادت حاصل کریں گے۔