08/09/2021
Govt.Model High School kafful Garh
Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Govt.Model High School kafful Garh, Education, Bagh.
08/09/2021
محترم والدین ،وطلبإ گورنمنٹ بواٸز ھاٸی سکول کفل گڑھ
اسلام وعلیکم ورحمتہ اللہ! اللہ تعالی سے آپ کی صحت، تندرستی و سلامتی ایمان کے لئے دعا گو ہوں ۔کرونا وائرس کی وباء نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ھے۔ شاہد یہ پہلا نام ھے جو غریب، امیر،خواندہ،نا خواندہ ہر انسان کی زبان پہ ھے۔ یہ اللہ کی جانب سے عالم انسانیت کو اپنے اعمال اور رویوں کی درستگی کے لئے ایک وارننگ بھی ھے۔ مجھے امید ھے کہ ان حالات میں انسانیت رجوع الی اللہ کی جانب گامزن ہو گی ان شاء اللہ وگرنہ کسی بڑے عذاب کا سامنا کرنا پڑے گا۔
ہیلتھ ایمرجنسی کے باعث ملک کے تعلیمی ادارے اور درس و تدریس کا نظام عملآ ایک لمبے عرصے کے لئے معطل ہو چکا ھے۔ بورڈ کلاسز کے امتحانات ملتوی ہو چکے ہیں ۔ آٹھویں تک بچوں کے امتحانات اور رزلٹ بھی تشنہ تکمیل ہیں ۔ ایک بے یقینی کی صورت چھائی ہوئی ہے لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ ہم گھر میں صرف سوئے رہیں اور کچھ کام نا کریں ۔
"جس حال میں جینا مشکل ہو اس حال میں جینا لازم ھے" کے مصداق ہم نے زندگی کا ثبوت دینا ھے۔میری بالمشافہ والدین، طلبہ اور اساتذہ کرام سے ملاقات ممکن نہیں ایسے میں سوشل میڈیا کے ذریعے والدین اور طلبہ سے چند گزارشات کرنا چاہتا ہوں ۔
1۔ زندگی کو بچانا اور صحت کو برقرار رکھنا ترجیح اول ھے اس لیے تمام بچے اور بڑے محکمہ صحت کی جانب سے طے شدہ حفاظتی اقدامات پر سو فیصد عمل کریں ۔ والدین خود بھی عمل کریں اور بچوں سے بھی عمل کروائیں ۔اپنے آپ کو صرف اپنے گھر تک محدود رکھیں ۔
2۔ اپنے گھر کے ماحول کو صاف ستھرا رکھیں اور دینی ماحول قائم کریں۔
3۔ ہیلتھ ایمرجنسی کے باعث چھٹیوں کے اس لمبے دورانیے کو ضائع نا کریں بلکہ زندہ اور فرض شناس قوموں کی طرح اس کو opportunity کے طور پر لیں اور جماعت نہم ودھم طلبہ روزانہ کا ٹائم ٹیبل بنا کر امتحانات کی تیاری کریں۔ کورس آپ کا نا صرف پڑھایا جا چکا ھے بلکہ اس کی دھرائی و ایوننگ کیمپنگ بھی ہو چکی ھے اب تیاری کرنا آپ کا فرض ھے۔ جب مشکل کی گھڑیاں ہوں تو پہلے سے زیادہ ذمہ داری کا ثبوت دینا چاہیے۔
4۔ پرائمری اور ایلیمنٹری کلاسز کے بچے گھر پر اردو، انگلش لکھائی اور ریڈنگ پر عبور حاصل کریں۔ spellings, tenses اور ٹیبلز یاد کرنے اور سیکھنے کے ساتھ ساتھ دعائیں اور نماز کا ترجمہ سیکھیں ۔ گھر کو عملآ سکول کا درجہ دے کر ایک ترتیب کے ساتھ کام کریں۔
5 جماعت پنجم اور ہشتم کا رزلٹ ایلیمنٹری بورڈ ضلع باغ کے اعلان پر طلبہ کو مطلع کیا جاۓ گا۔۔
6.اول تا چہارم ششم و ہفتم کے بقیہ پرچہ جات محکمانہ فیصلے کے مطابق سکول حاضری کے بعد لیے جاٸیں گے۔۔
7۔ نمازوں کی پابندی کریں روزانہ قرآن کریم کی تلاوت اور کم از کم ٤٠ حدیث پاک کا مطالعہ اور توبہ استغفار اور امت مسلمہ کے لیے دعا کریں۔۔
8۔ اگر طلبہ نے اس پر عمل کیا تو وہ اس مشکل کی بھٹی سے کندن بن کر نکل سکتے ہیں وگرنہ آپ کے ہاتھ سوائے مایوسی، ناکامی اور پریشانی کے کچھ نہیں آئے گا ۔
9۔ اپنے آپ میں نظم و ضبط، خود اعتمادی اور فرض شناسی پیدا کیجیے ان صفات کو اپنی زندگی میں پیدا کرنے کا یہ بہترین موقعہ ھے ۔
10.جن والدین اور طلبہ کو کسی قسم کی مشکلات و دشواری کا سامنا ہو وہ ہمارے ان اساتذہ کرام سے رابطہ کر کے رہنماٸٕ لے سکتے ہیں۔۔
سجاد خان صاحب سنٸیر بیالوجی مدرس03457931383
محمد نصیر خانصاحب سنیٸز ساٸنس مدرس
03465511024
طارق مسعود صاحب سنٸیر مدرس03475372879
والدین گھر میں رہنمائی اور سرپرستی فرمائیں اور گھر میں والدین نہ صرف سرپرستی کے ساتھ بلکہ استاد کا بھی کردار ادا کریں۔والدین سے خصوصی گزارش ہے۔ یہ وقت کی ضرورت ھے۔۔
اللہ ہم سب کا حامی و ناصر ہو ۔ آمین
راجہ محمد اشفاق خان صدر معلم وکلسٹر ہیڈ
گورنمنٹ بواٸز ھاٸی سکول کفل گڑھ باغ آزاد کشمیر
03469000233
14/08/2019
اہل وطن کو جشن آزادی مبارک
گورنمنٹ بوائز ہائی سکول کفل گڑھ میں سالانہ نتائج کی کی تقریب ktv کی خصوصی رپورٹ
13/04/2019
سید ظہیر گردیزی ہائی سکول کفل گڑھ آمد
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Website
Address
Bagh