Women university ajk kashmir bagh

Women university ajk kashmir bagh

Share

Official page of university

16/09/2022

Women University of AJ&K Bagh
Admissions Open Fall 2022
BS/MS/PhD

10/08/2021

باغ() ویمن یونیورسٹی آف آزاد جموں و کشمیر باغ زمین کا 8سالہ دیرینہ مسئلہ حل ہو گیا۔عدالت عظمیٰ آزادکشمیر نے ویمن یونیورسٹی باغ کیخلاف دائر اپیل خارج کر دی۔ ویمن یونیورسٹی کو ضلعی ہیڈ کوارٹر باغ(بنی پساری)کے مقام پر مستقل تعمیر کا فیصلہ۔ سپریم کورٹ آف آزادکشمیر میں مقدمہ نظر ثانی اپیل عنوانی سردار عطاء الٰہی عباسی ایڈووکیٹ بنام حکومت آزادکشمیر سماعت کے بعد اپیل خارج کر دی وائس چانسلر ویمن یونیورسٹی باغ میریٹوریس پروفیسر ڈاکٹر عبدالحمید نے عدالت عظمیٰ کے میرٹ پر کیے گئے فیصلے پر خوشی اور اطمینان کا اظہار کیا اور سپریم
کورٹ کے اس فیصلے کو جامعہ خواتین کے مستقبل کے لیے انتہائی اہم بروقت اور قرین انصاف قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ بروقت نہ ہوتا تو جامعہ خواتین کسی بڑے نقصان سے دو چار ہو سکتی تھی اور 02ارب کا پراجیکٹ خطرے میں پڑھ جاتا وائس چانسلر ڈاکٹر عبد الحمید نے چانسلر جامعات/صدر ریاست آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر، ہائر ایجوکیشن کمیشن،حکومت آزاد جموں و کشمیر اور اپنی لیگل ٹیم کا شکریہ ادا کیا اس عزم کا اظہار کیا کہ میرا مقصد ادارے کو ترقی کے راستے پر گامزن کرنا اورمثالی ادارہ بنانا ہے۔ سردار عطاء الٰہی عباسی ایڈووکیٹ سپریم کورٹ،سردار افتخار ایوب اوردیگروکلاء نے ویمن یونیورسٹی باغ کے سائٹ سلیکشن کے فیصلے کو عدالت العالیہ میں چیلنج کر رکھا تھا جس میں اُن کا موقف تھا کہ یونیورسٹی کی تعمیر کھپدر دھیرکوٹ کے مقام پر ہونی تھی جس کو باغ میں تعمیر کیا جا رہا ہے۔ عدالت العالیہ نے فریقین کو سماعت کے بعد رٹ خارج کر دی تھی جس کے خلاف انہوں نے سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی تھی، سپریم کورٹ کورٹ کے جناب چیف جسٹس سعید اکرم، جناب جسٹس خواجہ محمد نسیم اورجناب جسٹس رضا علی خان پر مشتمل فل کورٹ بینچ نے سماعت کے بعد سردار عطاء الٰہی عباسی ایڈووکیٹ بنام حکومت آزادکشمیر اپیل خارج کر دی، سردار عطاء الٰہی عباسی کی طرف سے سینئر قانون دان سردار عبدالرازق عباسی ایڈووکیٹ نے،حکومت کی طرف سے ایڈووکیٹ
جنرل اور ویمن یونیورسٹی کی طرف سے راجہ آصف بشیر ایڈووکیٹ اور ر اجہ حنیف نے پیروی کی۔ویمن یونیورسٹی کے پرنسپل آفیسران، فیکلٹی ممبران ، آفیسران،طالبات اور باغ کی عوام نے عدالت عظمیٰ کے اس فیصلے کو حق و انصاف کی فتح قرار دیتے ہوئے خوشی اور مسرت کا اظہار کیا ہے۔
سپریم کورٹ کے اس فیصلے پر وائس چانسلر سیکرٹریٹ میں ایک میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈینز، پرنسپل آفیسران، ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹس اور جملہ آفیسران نے شرکت کی اورشرکا ء میٹنگ نے عدالت عظمیٰ کے فیصلے پر اطمینان کا اظہار کیااور کہا کہ ایک سال قبل جب ڈاکٹر عبد الحمید نے ادارے کا چارج سنبھالاتو جامعہ کو انتظامی،مالی اور تدریسی مسائل کا سامنا تھا لیکن ایک سال کے مختصر عرصے میں ڈاکٹر عبد الحمید نے جامعہ کو نہ صرف مستحکم کیا بلکہ آج ایک بہت دیرینہ تنازعہ کو حل کروانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔ جامعہ خواتین آج مالی، انتظامی اور تدریسی طور پر ترقی کے راستے پر گامزن ہے۔
سپریم کورٹ کے اس فیصلے سے جامعہ خواتین باغ کے 2ارب روپے کو ضائع ہونے سے بچا لیا گیا ہے۔ آج جامعہ خواتین باغ اپنے پاوں پر کھڑی ہے۔ اللہ کے فضل و کرم سے جامعہ خواتین کے لیے مختص شدہ زمین پر حکومت آزاد کشمیر کی طرف سے دی گئی 20ملین گرانٹ سے فیز 1کیمپس کی تعمیر مکمل ہو چکی ہے اور تین ڈیپارٹمنٹس کو شفٹ کر دیا گیاہے۔ فیز2پر کام جاری ہے اور PSDP کے دو ارب کے پراجیکٹ پر بہت جلد کام شروع کر دیا جائے گا

26/02/2021
wuajk 31/01/2017
Want your school to be the top-listed School/college in Bagh?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Website

Address


Bagh