14/05/2026
14مٸی2026ء
گورنمنٹ انٹر کالج چمن کوٹ میں سالِ اول کے طلبا و طالبات کی جانب سے سالِ دوم کے طلبا و طالبات کے اعزاز میں ایک پروقار الوداعی تقریب منعقد کی گئی۔ تقریب کا انعقاد کالج ہال میں نہایت خوشگوار اور پُروقار ماحول میں کیا گیا۔ تقریب میں پروفیسر صاحبان، سال اقل کے میزبان طلبا و طالبات اقر سال دوم کے مہمان طلبا و طالبات نے شرکت کی۔
تقریب کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا، جس کے بعد نعتِ رسولِ مقبول ﷺ پیش کی گئی۔ نظامت کے فراٸض سال اول کی طالبات انسہ عتیق اور عاٸشہ راشد نے ادا کیے۔
سالِ اول کے طلبا و طالبات نے اپنے سینئرز کے اعزاز میں تقاریر اور دلچسپ خاکے پیش کیے۔ مقررین نے سالِ دوم کے طلبا کی علمی، اخلاقی اور ہم نصابی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے ان کے روشن مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ سال اولی جانب سے حفظہ عبدالجبار اقر سال دوم کی جانب سے یاسرہ عباسی نے تقاریر میں نماٸندگی کی۔
پروفیسر صاحبان نے اپنے خطابات میں طلبا کو محنت، دیانت اور اعلیٰ اخلاق اپنانے کی تلقین کی۔ انہوں نے کہا کہ طلبا کسی بھی قوم کا قیمتی سرمایہ ہوتے ہیں۔ انھوں نے انٹرمیڈیٹ کی سطح کو طلبا و طالبات کے ماضی اور مستقبل کے درمیان کی کڑی قرار دیتے ہوٸے آنے والے تعلیمی اور سماجی کردار کے بارے میں نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
سالِ دوم کے طلبا نے کالج میں گزارے گئے یادگار لمحات اور اساتذہ کی شفقت و رہنمائی کو اپنی زندگی کا قیمتی سرمایہ قرار دیا۔ اجتماعی دعا کے ساتھ تقریب اپنے اختتام کو پہنچی۔
14/05/2026
13مٸی2026ء
محکمہ زراعت اور انٹر کالج چمن کوٹ کی مشترکہ کاوش سے انٹر کالج چمن کوٹ میں زراعت کی اہمیت اور سبزیوں کی کاشت بالخصوص کچن گارڈننگ کے حوالے سے تقریب کا انعقاد ۔
تقریب کی صدارت پرنسپل ادارہ پروفیسر راجا زبیر احمد خان نے کی۔ جبکہ محکمہ زراعت کی طرف سے خواتین زرعی نماٸندگان میڈم ارم اور میڈم عطیہ شریک ہوٸیں۔۔ زرعی نماٸندگان نے طلبا و طالبات کو زراعت کی اہمیت سے روشناس کیا اور گھروں میں سبزیوں کی کاشت اور بہتر پیدوار کے حوالے سے اہم مشورے دیے۔
تقریب میں پروفیسر سعید ارشد، پروفیسر یاسر خان، پروفیسر واسع فاروق، مبشر فراز سینٸر ساٸنس معلم اور مدثر محمود سینٸر ساٸنس معلم بھی شریک ہوٸے۔
پرنسپل راجا زبیر احمد خان نے اپنے خطاب میں زراعت کے معاشی، ماحولیاتی، جمالیاتی اور طبّی فواٸد سے آگاہ کرتے ہوٸے طلبا و طالبات کو زراعت کو اپنا مشغلہ بنانےکی ترغیب دی۔ تقریب کے اختتام پر محکمہ زراعت کی طرف سے طلبا و طالبات میں سبزیوں کے بیج تقسیم کیے گٸے۔
08/05/2026
8مٸی2026ء
گورنمنٹ انٹرمیڈیٹ کالج چمن کوٹ میں معرکہء حق کی کامیابی کا ایک سال مکمل ہونے پر ”بنیان المرصوص : معرکہءحق“ کے عنوان سے تقریب کا انعقاد:
تقریب کی صدارت پرنسپل ادارہ پروفیسر راجا زبیر احمد خان نے کی۔۔ تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوتِ کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت امان اسرار نے حاصل کی۔ ہدیہ ء نعت ہارون احمد نے پیش کیا۔
بعد ازاں تقریب میں پاکستان اور آزاد کشمیر کے قومی ترانے پیش کیے گٸے جن کے احترام میں شرکاٸے تقریب اپنی نشستوں سے اٹھ کر کھڑے ہوٸے۔۔
تقریب سےکالج اساتذہ سعید ارشد، یاسر خان، واسع فاروق، احمد علی بخاری، مبشر حسین بٹ، مدثر محمود اور سال اوّل کی طالبہ حفظہ عبدالجبار نے خطاب کیا۔۔
تقریب کی نقابت کے فراٸض سال اول کا طالبہ عاٸشہ راشد نے بخوبی انجام دیے۔۔
جملہ مقررین نے اس عزم کا اظہار کیا کہ اپنے دفاع کو مضبوط سے مضبوط تر بنانے کے لیے اپنا کردار ادا کریں گے۔
مقررین نے مسلح افواج پاکستان کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوٸے ” معرکہء حق“ کی کامیابی کو نصرتِ خداوندی کا نتیجہ اور تاٸیدِ خداوندی کا ثبوت قرار دیا۔
پرنسپل ادارہ پروفیسر راجا زبیر احمد خان نے اپنے خطاب میں اس معرکے میں قیادت کی پیشہ وارانہ مہارت اور فیصلے کی قوت کو سراہا۔ ۔تقریب مدثر محمود کے دعاٸیہ کلمات پر اختتام پذیر ہوٸی۔
23/02/2026
23فروری2026ء
انٹر کالج چمن کوٹ:
سالانہ شجرکاری کے سلسلے میں پرنسپل ادارہ پروفیسر راجا زبیر احمد خان نے دیگر سٹاف ممبران کے ہمراہ پودا لگا کر شجر کاری کا آغاز کیا۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوٸے انھوں نے کہا کہ درخت زمین کا زیور ہی نہیں بلکہ زمین پر زندگی کی بقا کے ضامن بھی ہیں۔۔
ہم میں سے ہر شخص کو ہر سال اپنے حصے کا کم ازکم ایک پودا ضرور لگانا چاہیے تاکہ زمین کی ہریالی کو برقرار رکھ کر موسموں کی شدت اور گلوبل وارمنگ کے اثرات کو کم کیا جا سکے۔
05/02/2026
5فروری2026ء
سردار افراسیاب عباسی گورنمنٹ انٹرمیڈیٹ کالج چمن کوٹ میں 5 فروری یومِ یکجہتی ء کشمیر کے حوالے سے پروقار تقریب کا انعقاد ہوا۔۔
تقریب کی صدارت پرنسپل ادارہ پروفیسر راجا زبیر احمد نے کی جبکہ چٸیرمین یونین کونسل ہل سرنگ جناب عبدالرحمان عباسی بطور مہمان خصوصی شریک ہوٸے۔۔ تقریب میں طلبا وطالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔۔ طلبا وطالبات نے ملّی نغمے پیش کیے اور اس دن کی مناسبت سے اپنے بھرپور خیالات کا اظہار کیا۔
تقریب سے خطاب کرنے والوں میں قراةالعین طالبہ سال دوم، واجد علی عباسی سینٸر معلم، مدثر محمود سینٸر معلم، مبشر فراز عباسی سینٸر معلم، پروفیسر منصور جاوید، پروفیسر واسع فاروق، پروفیسر بلال عزیز، پروفیسر سعید ارشد، عبدالرحمان عباسی چٸیرمین یونین کونسل ہل سرنگ کے علاوہ پرنسپل ادارہ راجا زبیر احمد خان نے بھی خطاب کیا۔۔ تقریب کی نظامت کے فرائض سال دوم کی طالبہ ثنا عارف عباسی نے ادا کیے۔
مقررین نے یومِ یکجہتی ء کشمیر کو اس عزم کی تجدید کا دن قرار دیا کہ آزادی اور حرّیت کا یہ سفر ایک ہی سمت میں جاری رہے گا۔۔ انھوں نے طلبا و طالبات کو اپنے تاریخی اور تہذیبی ورثے سے مربوط ہونے کا درس دیا۔
مہمان ِ خصوصی نے اپنے خطاب میں نظریاتی اور فکری اعتبار سے نوجوانوں کی تربیت کی ضرورت پر زور دیا اور
پرنسپل ادارہ نے اپنے خطاب میں یومِ یکجہتی ء کشمیر کے تاریخی تسلسل پر بات کرتے ہوٸے کشمیر اور پاکستان کے لازوال رشتے کو کشمیری قومی کا اثاثہ قرار دیا۔
تقریب کے آخری حصے میں طلبا طالبات، اساتذہ اور معاون سٹاف نے مل کر انسانی ہاتھوں کی زنجیر بھی بناٸی۔
تقریب پروفیسر بلال عزیز کے دعاٸیہ کلمات پر اختتام پذیر ہوٸی۔
01/01/2026
تنظیم السادات آزاد کشمیر کی طرف سے سردار افراسیاب عباسی گورنمنٹ انٹرمیڈیٹ کالج چمن کوٹ کی لاٸبریری کے لیے کتب عطیہ کی گٸیں۔
تنظیم کے سرپرستِ اعلیٰ پیر سید مظہر علی جعفری کی طرف سے تنظیم کے معتمد سید اظہر علی جعفری نے کتب ادارے کے پرنسپل پروفیسر راجا زبیر احمد خان کے سپرد کیں۔ کتب مختلف اصناف ادب، تاریخ، اسلامی تہذیب و تمدن، شخصیات اور معاشیات و سیاسیات کے موضوع پر مشتمل ہیں۔ اس موقع پر تمام کالج سٹاف کی طرف سے پروفیسر راجا زبیراحمد خان نے تنظیم کے عہدیداران کا شکریہ ادا کیا۔
01/11/2025
شفقت افراسیاب عباسی صاحب ڈاٸریکٹر آڈٹ، عبدالرحمٰن عباسی صاحب چٸیرمین لوکل کونسل اور جاوید عباسی صاحب ادارے میں تشریف لاٸے اور مستحق طلبا کے لیے درسی کتب عطیہ کیں۔ ۔
جزاکم اللہ خیرا
24/10/2025
سردار افراسیاب عباسی انٹرمیڈیٹ کالج چمن کوٹ میں 24 اکتوبر یومِ تاسیس کے حوالے سے پرچم کشاٸی کی شاندار تقریب منعقد ہوٸی۔۔
تقریب کی صدارت پرنسپل ادارہ پروفیسر راجا زبیر احمد نے کی جبکہ چٸیرمین یونین کونسل ہل سرنگ جناب عبدالرحمان عباسی بطور مہمان خصوصی شریک ہوٸے۔۔ تقریب میں ادارے کے پروفیسر صاحبان، اساتذہ کرام اور طلبا وطالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔۔ طلبا وطالبات نے ملّی نغمے پیش کیے اور آزادی کی اہمیت کے حوالے سے اپنے بھرپور خیالات کا اظہار کیا۔
تقریب سے خطاب کرنے والوں میں واجد علی عباسی سینٸر معلم، مدثر علی سینٸر معلم، پروفیسر احمد علی بخاری، پروفیسر بلال عزیز، پروفیسر سعید ارشد نے خطاب کیا۔۔ تقریب کی نظامت کے فرائض سال دوم کی طالبات علشبہ شکیل اور ثنا عارف نے ادا کیے۔
مقررین نے آزادی کی قدروقیمت اور قربانیوں کا زکر کرتے ہوٸے 24 اکتوبر کو ایک ایسا دن قرار دیا جس نے کشمیریوں کو آزادی کے ثمرات سے مستفید ہونے کا موقع دیا۔ مقررین نے اس بات پر زور دیا کہ نوجوان نسل کو مستقبل کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے علم کو ہتھیار بنانا ہوگا۔۔
ساٸنس، ٹیکنالوجی، معیشت، تجارت کے ذریعے سے خود انحصاری کی منازل طے کرنا ہوں گی۔ مقررین نے پاکستان اور کشمیر کو لازم و ملزوم قرار دیتے ہوٸے پورے خطہ ء کشمیر کی آزادی اور پاکستان کے ساتھ الحاق کے عزم کا اظہار کیا۔
مہمان ِ خصوصی نے اپنے خطاب میں نظریے کو اہلِ کشمیر کا ورثہ قرار دیتے ہوٸے قاٸدینِ کشمیر کی خدمات کو یاد رکھنے کی طرف توجہ دلاٸی۔ انھوں نے طلبا و طالبات کو اپنی تاریخ کے مطالعے کی ترغیب دی اور باور کرایا کہ نوجوانوں کا مستقبل محنت اور امید سے وابستہ ہے۔۔
پرنسپل ادارہ نے اپنے خطاب میں اکابرینِ کشمیر کی قربانیوں کا زکر کیا اور کشمیر کی تاریخی حیثیت سے طلبا و طالبات کو روشناس کیا۔ انھوں نے نظریاتی انتشار اور نفرت آمیز فضا سے نکل کر حقیقت پسندانہ انداز اپنانے اور مزاحمت کار و سہولت کار کے چکر سے نکل کر مفاہمت کار سوچ اپنانے کی اہمیت پر زور دیا۔
یہ پروقار تقریب پروفیسر بلال عزیز کے دعاٸیہ کلمات پر اختتام پذیر ہوٸی۔