Shining stars

Shining stars

Share

The Grooming Stars academy near Read foundation college Bagh near Main Bridge Bagh AJK

17/05/2025

ان کے انداز کرم ، ان پہ وہ آنا دل کا
ہائے وہ وقت ، وہ باتیں ، وہ زمانہ دل کا

نہ سنا اس نے توجہ سے فسانہ دل کا
عمر گزری ، مگر درد نہ جانا دل کا

کچھ نئی بات نہیں حُسن پہ آنا دل کا
مشغلہ ہے یہ نہایت ہی پرانا دل کا

وہ محبت کی شروعات ، وہ بے تہاشہ خوشی
دیکھ کر ان کو وہ پھولے نہ سمانا دل کا

دل لگی، دل کی لگی بن کے مٹا دیتی ہے
روگ دشمن کو بھی یارب ! نہ لگانا دل کا

ایک تو میرے مقدر کو بگاڑا اس نے
اور پھر اس پہ غضب ہنس کے بنانا دل کا

میرے پہلو میں نہیں ، آپ کی مٹھی میں نہیں
بے ٹھکانے ہے بہت دن سے ،ٹھکانا دل کا

وہ بھی اپنے نہ ہوئے ، دل بھی گیا ہاتھوں سے
“ ایسے آنے سے تو بہتر تھا نہ آنا دل کا “

خوب ہیں آپ بہت خوب ، مگر یاد رہے
زیب دیتا نہیں ایسوں کو ستانا دل کا

بے جھجک آ کے ملو، ہنس کے ملاؤ آنکھیں
آؤ ہم تم کو سکھاتے ہیں ملانا دل کا

نقش بر آب نہیں ، وہم نہیں ، خواب نہیں
آپ کیوں کھیل سمجھتے ہیں مٹانا دل کا

حسرتیں خاک ہوئیں، مٹ گئے ارماں سارے
لٹ گیا کوچہء جاناں میں خزانہ دل کا

لے چلا ہے مرے پہلو سے بصد شوق کوئی
اب تو ممکن نہیں لوٹ کے آنا دل کا

ان کی محفل میں نصیر ! ان کے تبسم کی قسم
دیکھتے رہ گئے ہم ، ہاتھ سے جانا دل کا

شاعرِ ہفت زُباں پیر سیّد نصیر الدین نصؔیر گیلانی ؒ


17/05/2025

Khamoshi Itni Gehri Honi Chahiye Kay! 💔

26/11/2024
کیا ہمارا سکول سسٹم لیبر فورس تیار کر رہا ہے؟

👈اس ویڈیو میں، جناب رائد افضل، اسکول سسٹم کے آغاز اور اس کے مقصد پر بات کر رہے ہیں۔ وہ وضاحت کرتے ہیں کہ اسکول سسٹم کو کس تاریخی پس منظر میں قائم کیا گیا اور اس کے ابتدائی اہداف کیا تھے؟
👈 کیا واقعی اسکول سسٹم طلبہ کو لیبر فورس کے لیے تیار کرنے کے لیے بنایا گیا تھا؟
👈اس گفتگو میں موجودہ تعلیمی نظام کے خلا اور اس کی ناکامیوں پر بھی روشنی ڈالی گئی ہے، جو آج کی جاب مارکیٹ کی ضروریات پوری کرنے میں ناکام رہتا ہے۔
👈اسکولوں میں پیریڈ سسٹم کا آغاز اس وقت ہوا جب صنعتی انقلاب کے دوران کام کو منظم کرنے کے لیے وقت کی پابندی کو اہمیت دی گئی۔
👈فیکٹریوں میں مزدوروں کے کام کے اوقات کو منظم کرنے کے لیے مخصوص وقفے اور اوقات کار مقرر کیے گئے تھے، اور یہی اصول تعلیمی نظام میں بھی اپنایا گیا تاکہ طلبہ کو ایک مخصوص وقت کے اندر مختلف مضامین پڑھائے جا سکیں۔
👈 یہ ہمیں اس حقیقت کی یاد دہانی کراتا ہے کہ ہم ابھی تک انگریزوں کی غلامی سے مکمل طور پر آزاد نہیں ہوئے ہیں، اور ہمارے تعلیمی نظام میں بھی ان کے اثرات واضح ہیں۔
#eCommerceWala #Pakistan #OurEducation #oureducationsystem #educationsystem  #LaborForce  #schoolsystem  #PakistanEducation #FutureOfEducation 11/10/2024

کیا ہمارا سکول سسٹم لیبر فورس تیار کر رہا ہے؟ 👈اس ویڈیو میں، جناب رائد افضل، اسکول سسٹم کے آغاز اور اس کے مقصد پر بات کر رہے ہیں۔ وہ وضاحت کرتے ہیں کہ اسکول سسٹم کو کس تاریخی پس منظر میں قائم کیا گیا اور اس کے ابتدائی اہداف کیا تھے؟ 👈 کیا واقعی اسکول سسٹم طلبہ کو لیبر فورس کے لیے تیار کرنے کے لیے بنایا گیا تھا؟ 👈اس گفتگو میں موجودہ تعلیمی نظام کے خلا اور اس کی ناکامیوں پر بھی روشنی ڈالی گئی ہے، جو آج کی جاب مارکیٹ کی ضروریات پوری کرنے میں ناکام رہتا ہے۔ 👈اسکولوں میں پیریڈ سسٹم کا آغاز اس وقت ہوا جب صنعتی انقلاب کے دوران کام کو منظم کرنے کے لیے وقت کی پابندی کو اہمیت دی گئی۔ 👈فیکٹریوں میں مزدوروں کے کام کے اوقات کو منظم کرنے کے لیے مخصوص وقفے اور اوقات کار مقرر کیے گئے تھے، اور یہی اصول تعلیمی نظام میں بھی اپنایا گیا تاکہ طلبہ کو ایک مخصوص وقت کے اندر مختلف مضامین پڑھائے جا سکیں۔ 👈 یہ ہمیں اس حقیقت کی یاد دہانی کراتا ہے کہ ہم ابھی تک انگریزوں کی غلامی سے مکمل طور پر آزاد نہیں ہوئے ہیں، اور ہمارے تعلیمی نظام میں بھی ان کے اثرات واضح ہیں۔ #eCommerceWala #Pakistan #OurEducation #oureducationsystem #educationsystem #LaborForce #schoolsystem #PakistanEducation #FutureOfEducation

Want your school to be the top-listed School/college in Bagh?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Website

Address


Bagh

Opening Hours

Monday 14:00 - 17:00
Tuesday 14:00 - 17:00
Wednesday 14:00 - 17:00
Thursday 14:00 - 17:00
Friday 14:30 - 17:00
Saturday 14:00 - 17:00