13/06/2025
الحمدللہ!
آج ایک خوبصورت سفر اپنے اختتام کو پہنچا۔ برسوں کی محنت، دعائیں، قربانیاں اور مستقل مزاجی کے بعد آج ہم نے اپنی ڈگری مکمل کر لی۔ یہ صرف تعلیمی کامیابی نہیں بلکہ ایک خواب کی تعبیر ہے، ایک دعا کا اثر ہے، اور اُن تمام لوگوں کی سپورٹ کا نتیجہ ہے جو ہر قدم پر ہمارے ساتھ رہے۔
اس سفر میں جہاں کامیابیاں ملیں، وہیں ناکامیاں بھی آئیں، لیکن ہر تجربہ سیکھنے کا باعث بنا۔ آج جب یہ منزل حاصل ہوئی ہے تو دل میں شکر، آنکھوں میں خوشی، اور آگے بڑھنے کا عزم ہے۔
یہ کامیابی والدین کی دعا، اساتذہ کی رہنمائی، اور دوستوں کی حوصلہ افزائی کے بغیر ممکن نہ تھی۔
آج ہم صرف ایک ڈگری ہولڈر نہیں بنے، بلکہ ایک نئے سفر کے آغاز کی دہلیز پر کھڑے ہیں۔
دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ہم سب کے علم میں برکت دے اور ہمیں انسانیت کی خدمت کے لیے استعمال فرمائے۔ آمین۔
#الحمدللہ