17/04/2026
Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Govt. Boys High School Kana Mohri Bagh AJK, School, Dhulli Road Bagh, Bagh.
17/04/2026
17/04/2026
ڈی پی آئی سکولز جناب سردار محمد شفیق خان صاحب کا گورنمنٹ بوائز ہائی سکول کہنہ موہری کا دورہ، جہاں انہوں نے تعلیمی ماحول، تدریسی سرگرمیوں اور نظم و ضبط کا جائزہ لیا اور مثبت رہنمائی فراہم کی۔
اس موقع پر انہوں نے ضلعی ایلیمنٹری بورڈ کے آٹھویں جماعت کے امتحانات میں ادارہ کے ایک ہونہار طالبعلم #عامرـعباسی کی ٹاپ ٹونٹی میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے پر پرنسپل اور تمام سٹاف کو دلی مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے اس کامیابی کو اساتذہ کی محنت اور طلبہ کی لگن کا نتیجہ قرار دیتے ہوئے مزید کامیابیوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ یاد رہے کہ ڈی پی آئی سکولز کا چارج سنبھالنے کے بعد موصوف کا یہ پہلا وزٹ تھا ۔
04/04/2026
🌸 الوداعی تقریب 🌸
گورنمنٹ بوائز ہائی سکول کہنہ موہری میں جماعت دہم کے طلبا کے اعزاز میں ایک پُروقار الوداعی پارٹی کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر اساتذہ اور طلبا نے مل کر یادگار لمحات کو سمیٹا اور دعاؤں کے ساتھ اپنے ساتھیوں کو رخصت کیا۔
اس موقع پر پرنسپل ادارہ، اعجاز خان صاحب نے اپنے خطاب میں طلبا سے کہا:
محنت، دیانت اور نظم و ضبط کو اپنا شعار بنائیں، یہی اصول آپ کو زندگی میں کامیابی کی بلندیوں تک لے جائیں گے۔ اپنے اساتذہ اور والدین کا نام روشن کریں اور ہمیشہ سچائی کا ساتھ دیں۔
یہ خوبصورت یادیں ہمیشہ دلوں میں زندہ رہیں گی۔
31/03/2026
📢 داخلہ جاری ہے!
گورنمنٹ بوائز ہائی سکول، کہنہ موہری
تعلیمی سال 27-2026
کیا آپ اپنے بچے کے روشن مستقبل کے لیے ایک معیاری اور بہترین تعلیمی ادارے کی تلاش میں ہیں؟ تو تشریف لائیں گورنمنٹ بوائز ہائی سکول کہنہ موہری جہاں جدید تعلیم اور اخلاقی تربیت کا حسین امتزاج موجود ہے۔
🏫 ہمارے سکول کی نمایاں خصوصیات:
✅ تجربہ کار اور کوالیفائیڈ اساتذہ: اعلیٰ تعلیم یافتہ اور محنتی اساتذہ کی زیرِ نگرانی تعلیم۔
✅ جدید کمپیوٹر لیب: طلباء کو ڈیجیٹل دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لیے جدید کمپیوٹر سہولیات۔
✅ سائنس لیبارٹری: عملی مشاہدات کے لیے مکمل طور پر لیس سائنس لیب۔
✅ ذہنی نشونما کے ساتھ ساتھ جسمانی صحت کے لیے کھیلوں کی سہولیات۔
✅ صاف ستھرا، پرسکون اور تعلیمی سرگرمیوں کے لیے موزوں ماحول
📝 داخلے کی تفصیلات:
کلاسیں: نرسری تا نہم
📌داخلے کے لئے ضروری دستاویزات:
👈بچے کا ب فارم یا برتھ سرٹیفکیٹ۔
👈والد/سرپرست کے شناختی کارڈ کی کاپی۔
👈سابقہ سکول کا رزلٹ کارڈ یا سکول چھوڑنے کا سرٹیفکیٹ (SLC)۔
📍 رابطہ کریں:
آج ہی اپنے بچے کے ہمراہ سکول دفتر تشریف لائیں اور داخلہ فارم حاصل کریں۔
وقت: صبح 8:00 بجے سے دوپہر 1:00 بجے تک۔
مقام: گورنمنٹ بوائز ہائی سکول، کہنہ موہری۔
"آئیے مل کر اپنے بچوں کو علم کے زیور سے آراستہ کریں اور ملک و قوم کا نام روشن کریں!"
پرنسپل،
گورنمنٹ بوائز ہائی سکول کہنہ موہری
12/03/2026
سالانہ امتحانات 26-2025 کے نتائج کا اعلان انشاء اللہ بروز ہفتہ 14 مارچ 2026 صبح 10 بجے کیا جائے گا ۔
| Monday | 08:00 - 14:00 |
| Tuesday | 08:00 - 14:00 |
| Wednesday | 08:00 - 14:00 |
| Thursday | 08:00 - 14:00 |
| Friday | 08:00 - 23:00 |
| Saturday | 08:00 - 14:00 |