19/08/2022
Education for all
Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Education for all, Bagh Azad Kashmir, Bagh.
19/08/2022
باغ ٹو فارورڈ کہوٹہ
آتالیق
مولف: باسط علی
ہائی ایس گاڑی مسافروں سے بھری تھی، جس میں خواتین بچے نوجوان اور عمر رسیدہ شہری سوار تھے۔ ڈرائیور جو گاڑی کا مالک بھی تھا، اس کا لڑکپن جوانی اور اڈھیر پن اسی روٹ پہ سواریاں ڈھوتے گذرا تھا۔ کسی زمانے میں یہ کسی بس کا کلینر ہوا کرتا تھا۔ قریبا تیس سال پہلے کسی بیڈ فورڈ بس پہ چند روپے دھیاڑی پہ کلینری کیاکرتا تھا۔ اس دور میں ان بسوں پہ ایک استاد جی ہوا کرتے تھے جو قدرے مہذب شخصیت کے حامل فرد تھے۔ ان کے علاوہ گاڑی کے سٹاف میں ایک یا دو کلینر ہوتے تھے جن کی جاب ڈیوٹی گاڑی دھونا،صفائی کرنا، گاڑی ہر لحاظ سے اپ ٹو ڈیٹ رکھنا، سواریوں کو مختلف اسٹاپس پہ اتارناچڑھانا، خواتین سواروں کو جگہ خالی کروا کے دینا اور سواریوں کا لگیج چڑھانا یااتارنا ہوا کرتا تھا۔ کلینر اس دور میں ایک عام ملازم کی حیثیت رکھتا تھا۔ جس طرح ایک دفتر میں ایک چپراسی اختیارات رکھتا ہے۔ کلینر کے علاوہ بس کے ایک نائیک جی بھی ہوا کرتے تھے جو اس پوری سلطنت کے بادشاہ گردانے جاتے تھے۔ یہ از خود کرایہ وصول کرتے تھے، جمع شدہ آمدن سے استاد جی اور کلینروں کو دھیاڑی دیا کرتے تھے۔ نائیک کے سر پہ شہنشاہیت کا غرور بانکپن ہمیشہ ٹپکتا رہتا تھا۔ ان کی شخصیت میں انا و غرور کے علاوہ جہالت اور بدزبانی کی بھی واضح اور باکثرت آمیزش ہوتی تھی۔ اپنے روٹ کےحریف بس مالکان سے لڑائی جھگڑا کرنا، غریب سواروں کی ڈانٹ ڈپٹ کرنا اور کلینروں کو الٹی سیدھی گالیاں دی کر سرداری کا رعب جمانا ان کا پسندیدہ مشغلہ ہوتا تھا۔
زمانہ بدلا بسوں کا دوراپنے اختتام کو پہنچا۔ یہ غریب ڈرائیور بھی کلینر سے ترقیاب ہو کر استاد جی بعد ازاں نائیک جی کے عہدے پہ براجمان ہوۓ۔ اپنی پچاس سالہ حیاتی میں یہ عام معمولی سے ٹرانسپورٹ ورکر سے ایک چھوٹی سی ٹرانسپورٹنگ کمپنی کا ملک بن چکا تھا۔ اس کا یہ آمدورفت کا کاروبار تین ہائی ایس گاڑیوں پہ مشتمل تھا۔ ہر گاڑی روزانہ چار سے پانچ ہزار روپے کما کہ دیتی تھی۔ مگر روزانہ کی دس پندرہ ہزار کمائی یوں ہی نہیں آجاتی تھی اس کے پیچھے تیس سالہ محنت کارفرما تھا۔ استاد جی کے سفید بالوں میں تین ادوار کی تلخ یادوں پہ مبنی کئ داستانیں پنہاں تھیں۔ اس میں وہ تاریک دور بھی شامل تھا جب یہ نوجوان خوب صورت، زورآور، صحت مند اور ڈھیل ڈھول والا تھا. مگر اس بہار شباب میں یہ انتہائی بے بس اور بے کس تھا۔ جب چند
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Website
Address
Bagh Azad Kashmir
Bagh