Raja Dawood Ayoub Official

Raja Dawood Ayoub Official Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Raja Dawood Ayoub Official, Street 33 Building no 6 Zone 74, Bagh.

Former candidate for Local councilor
Social Activist/Digital Creator
Writer/Online business
I like photography, vediography
I like Travel,Tour and Vlogging
نظام عدل کے لئے پر امن سیاسی جدوجہد ہمارا مشن (چہرے نہیں نظام بدلو)

20/09/2026

حافظ نعیم الرحمن کا سپر لانگ مارچ حیدرآباد پہنچ گیا عوام کا شاندار استقبال
#بھتہ #لیوی #نامنظور

18/09/2026

جمعیت علمائے اسلام کے رہنما مفتی ضیاءالاسلام آف آلہ ڈھند کا جماعت اسلامی میں شمولیت کا اعلان۔

نائب امیر جماعت اسلامی خیبرپختونخوا شمالی، سابق رکن قومی اسمبلی سید بختیار معانی نے انہیں جماعت اسلامی میں خوش آمدید کہا۔

اللہ تعالیٰ استقامت عطا فرمائے۔ آمین۔

Meet the Technical Team of Jamaat e Islami who will be meeting with the Government team to negotiate how the Levy could ...
07/09/2026

Meet the Technical Team of Jamaat e Islami who will be meeting with the Government team to negotiate how the Levy could be reduced. The 1st round of meetings are starting today at Islamabad.

The team consists of;
1. Syed Firasat Shah - Ex CEO at Pakistan Petroleum Ltd
2. Nasrullah Randhawa - Ex CTO at PTCL
3. Naveed Ali Baig - CEO at Innovative Pvt Ltd
4. Inayatullah Khan - Ex Minister & PHD
5. Liaquat Baloch - Seasoned Politician

Best of luck - Win it for Pakistani Nation.

ڈھاکہ جنوبی میں سابق ججز، وکلاء، ریٹائرڈ افسران، سیاستدانوں اور علما سمیت 650 سرکردہ شخصیات جماعت اسلامی شامل، سابق جج س...
02/09/2026

ڈھاکہ جنوبی میں سابق ججز، وکلاء، ریٹائرڈ افسران، سیاستدانوں اور علما سمیت 650 سرکردہ شخصیات جماعت اسلامی شامل، سابق جج سید شاہد الرحمن، سپریم کورٹ کے سینئر وکیل ڈاکٹر اے ایس ایم خلیق الزمان، سابق فوجی افسر کرنل فاروق حسین، بنگلہ دیش پولیس کے سابق ایس پی عبیدالحق، قومی ٹیم کے سابق فٹبالر اور اقوام متحدہ کے سابق اہلکار سیلم احمد ودیگر ممتاز کاروباری شخصیات شامل.

میں جماعت اسلامی بلوچستان کے صوبائی امیر اور ایک کارکن کی حیثیت سے اسٹیبلشمنٹ کے تمام اداروں کو چیلنج دیتا ہوں:آؤ! گوادر...
31/08/2026

میں جماعت اسلامی بلوچستان کے صوبائی امیر اور ایک کارکن کی حیثیت سے اسٹیبلشمنٹ کے تمام اداروں کو چیلنج دیتا ہوں:

آؤ! گوادر کے لیے مجھے جو بھی فنڈز دیے گئے ہیں، ان کا احتساب کرو۔ پیپلز پارٹی کا احتساب نہ کرو، ن لیگ کا احتساب نہ کرو، میرا احتساب کرو۔

میرے خلاف ایک ایک روپے کا حساب کھولو۔ اگر گوادر کے فنڈز میں ایک روپے کی بھی کرپشن ثابت ہوجائے تو مجھے پھانسی دے دو۔

اسلام آباد پاکستان سابق وزیر حکومت راجہ محمد یاسین صاحب کی طرف سے جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی نائب امیر لیاقت بلوچ،جما...
30/08/2026

اسلام آباد پاکستان
سابق وزیر حکومت راجہ محمد یاسین صاحب کی طرف سے جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی نائب امیر لیاقت بلوچ،جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیر گلگت بلتستان کے امیر ڈاکٹر محمد مشتاق خان کے اعزازمیں عشائیہ کا اہتمام کیا ،جس میں سابق امیر جماعت اسلامی عبدالرشید ترابی نور الباری،قائمقام سیکرٹری جنرل قاضی شاہد حمید ایڈووکیٹ ودیگر قائدین موجود ہیں

اسلام آباد:جماعت اسلامی آزاد کشمیر گلگت بلتستان کے امیر ڈاکٹر محمد مشتاق خان نے سابق وزیر حکومت راجہ یاسین سابق امیدوار ...
28/08/2026

اسلام آباد:
جماعت اسلامی آزاد کشمیر گلگت بلتستان کے امیر ڈاکٹر محمد مشتاق خان نے سابق وزیر حکومت راجہ یاسین سابق امیدوار جماعت اسلامی حلقہ وسطی باغ ریٹائرڈ بریگیڈئر پروفیسر ڈاکٹر محمد خان کے اعزاز میں عشائیہ دیا عشائیے میں سابق امیر جماعت اسلامی آزاد کشمیر عبد الرشید ترابی نائب امراء راجہ فاضل تبسم نور الباری قائمقام سیکرٹری جنرل قاضی شاہد حمید ایڈووکٹ جمیل راٹھور راجہ شفیق سعید ا نقلابی راجہ آفتاب شرکت کی۔

سٹرول سابق امیدوار جماعت اسلامی حلقہ وسطی باغ برگیڈئیر ڈاکٹر محمد خان صاحب شکریہ مہم پروگرام میں شرکت
24/08/2026

سٹرول سابق امیدوار جماعت اسلامی حلقہ وسطی باغ برگیڈئیر ڈاکٹر محمد خان صاحب شکریہ مہم پروگرام میں شرکت

23/08/2026

گھر جائیے، حافظ نعیم صاحب!
1970 کے عام انتخابات سے لے کر 8 فروری 2024 کے الیکشن تک، پاکستان کی انتخابی تاریخ کا کوئی بھی مصدقہ صفحہ اٹھا کر دیکھ لیجیے۔ نتائج کا کینوس بڑا صاف، دوٹوک اور بے رحم ہے۔ اس ملک کے کروڑوں ووٹرز نے ایوانِ اقتدار کی چابیاں اور اپنی قسمت کے فیصلے ہمیشہ شریف خاندان، بھٹو زرداری گٹھ جوڑ، ایم کیو ایم پی ٹی ائی او موروثی چوہدریوں، مذہبی سیاست کے روایتی کھلاڑیوں اور نعرے باز اشرافیہ کے حوالے کیے۔
حکومتی وزرا بالکل سچ کہتے ہیں، ان کی نشستیں اتنی مختصر ہیں کہ الیکشن کمیشن کے صفوں پر انہیں انگلیوں کی پوروں پر باآسانی گنا جا سکتا ہے۔ عوام کا فیصلہ صادر ہو چکا کہ آپ اس ملک پر حکمرانی کے لائق نہیں ہیں۔
لیکن ستم ظریفی اور المیہ دیکھیے! جس جماعت کو عوام نے بار بار ووٹ کی پرچی سے بے دخل کیا، وہ اس ملک کی سڑکوں پر ریاست کا بوجھ اٹھا کر پاگلوں کی طرح دوڑ رہی ہے۔
آپ ذرا الخدمت فاؤنڈیشن کا ڈیٹا نکال کر میز پر رکھیے۔ 2005 کے ہولناک زلزلے کی رات، جب کشمیر اور خیبر پختونخوا کے پہاڑ قبرستان بن رہے تھے، تو سب سے پہلے لاشیں اٹھانے اور ملبہ ہٹانے والے کون تھے؟ 2010 کا سپر فلڈ ہو، 2022 کے قیامت خیز سیلاب کا پانی ہو، یا کورونا کی وہ پراسرار وبا جس میں سگے بھائی اپنے پیاروں کی لاشوں کو چھوڑ کر بھاگ گئے تھے، تب ملک کے 150 سے زائد اضلاع میں اپنے کفن باندھ کر نکلنے والے الخدمت کے وہی رضاکار تھے جن کے سیاسی ونگ کو عوام ووٹ دینا گناہ سمجھتے ہیں۔ اور بنو قابل
جیسا پروگرام جو لاکھوں نوجوانوں کو برسر روزگار کر رہا ہے سکل دے رہا ہے ۔ ملک بھر میں درجنوں جدید ’آغوش ہومز‘ قائم کر کے 23 ہزار سے زائد یتیم بچوں کی پرورش کرنا، 2500 سے زائد واٹر فلٹریشن پلانٹس لگا کر کروڑوں پیاسوں کو صاف پانی پلانا، ملک کا سب سے بڑا غیر سرکاری ایمبولینس نیٹ ورک چلانا، اور پھر اپنی حدود سے نکل کر غزہ کے ملبے، روہنگیا کے کیمپوں، شام کے کھنڈرات اور ترکیہ کے زلزلہ زدگان تک اربوں روپے کی امداد پہنچانا کیا یہ ذمہ داری ان جماعتوں کی نہیں تھی جن کے اکابرین وزارتِ عظمیٰ، صدارت اور صوبائی حکومتوں کے پروٹوکول انجوائے کر رہے ہیں؟ جنہیں عوام نے جھولیاں بھر بھر کر ووٹ دیے؟
آپ تعلیم کے محاذ پر آ جائیے۔ ریڈ فاؤنڈیشن کے 390 سے زائد تعلیمی ادارے آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور دور دراز کے پہاڑی دروں میں ایک لاکھ سے زائد بچوں کو جدید تعلیم دے رہے ہیں۔ غزالی ایجوکیشن ٹرسٹ کے 650 سے زائد اسکول دیہی پنجاب اور سندھ کے پسماندہ ترین دیہاتوں میں دو لاکھ غریب بچوں کے ہاتھوں سے درانتیاں چھین کر قلم تھما رہے ہیں۔ ملک بھر میں ہسپتال، ڈائلیسز سینٹرز اور تھیلیسیمیا کلسٹرز الگ چل رہے ہیں۔ سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ جن لوگوں کے بچوں کے لیے آپ یہ اسکول اور ہسپتال بنا رہے ہیں، وہ تو ووٹ دیتے وقت آپ کا نام تک بھول جاتے ہیں! وہ تو نالی پکی کروانے والے کونسلر جنازوں کی اگلی صفوں میں شامل ہونے والے قائدین اور تھانے کچہری کی سیاست کرنے والے ایم این اے کو اپنا نجات دہندہ مانتے ہیں۔ تو پھر آپ کو کس حکیم نے مشورہ دیا ہے کہ آپ اس قوم کو جہالت اور بیماری سے نکالنے کی مفت ٹھیکیداری اپنے سر پر لادے پھریں؟
اور اب سب سے بڑا تماشا دیکھیے۔ اس وقت جب 341 روپے کا پیٹرول، 40 سے 80 روپے فی یونٹ کی بجلی اور آئی ایم ایف کے سفاکانہ ٹیکس غریب کی ہڈیاں نچوڑ رہے ہیں، تو جن جماعتوں کو کروڑوں ووٹ ملے تھے وہ کہاں ہیں؟ ایک فریق اپنی حکومت بچانے کے لیے ہر ظالمانہ شرط پر دستخط کر رہا ہے، دوسرا اقتدار کی سودے بازیوں میں مصروف ہے، اور تیسرا اپنے قائدین سے ملاقاتوں اور قانونی ریلیف کے لیے ہاتھ پاؤں مار رہا ہے۔ جن کو عوام نے منتخب کیا، وہ ٹھنڈے، ایئرکنڈیشنڈ کمروں میں بیٹھ کر پریس کانفرنسیں کر رہے ہیں، اور ایک "ریجیکٹ شدہ" جماعت کے حافظ نعیم الرحمن 45 ڈگری کی جھلسا دینے والی دھوپ میں چاروں صوبائی ہیڈ کوارٹر پر دھرنا دے کر بیٹھے ہیں تاکہ اس عام آدمی کو ریلیف مل سکے جس نے انہیں اسمبلی میں داخل ہونے تک کا راستہ نہیں دیا!
میرا حافظ صاحب اور جماعت اسلامی کے تمام دیوانوں کو ایک مخلصانہ، سنجیدہ اور کڑوا مشورہ ہے۔ خدارا! یہ مفت کی مسیحائی، یہ لاحاصل دردِ دل اور یہ فلاحی سلطنت لپیٹیے۔ یہ الخدمت کے کیمپس بند کیجیے، یہ اسکول اور ہسپتال ان ہی منتخب حکمرانوں کے حوالے کیجیے جن کو عوام نے بار بار منتخب کیا ہے، دھرنا ختم کر کے اپنے گھروں کو جا کر سکون کی نیند سوئیے۔
جس قوم کو ظلم سہنے کی عادت ہو، جو مہنگائی پر چیخنے کے بجائے اگلی بار پھر انہی ظالموں کے گلے میں ہار ڈالنے کے لیے بے تاب رہتی ہو، اس کے لیے تپتی سڑکوں پر بیٹھ کر اپنی جوانی، اپنا وقت اور اپنا خون جلانا بہادری نہیں، تاریخ کی سب سے بڑی حماقت ہے۔ گھر جائیے حافظ صاحب، اس قوم کو اسی حال میں رہنے دیجیے جس کا انتخاب اس نے خود اپنے ہاتھوں سے کیا ہے۔
اظہر محمود صاحب کی وال سے

22/08/2026

وسطی باغ
کفل گڑھ سے ہمارے دوست کونسلر راجہ نوید آصف کا آپریشن ہوا ہے صحت یابی کیلئے دعاؤں کی درخواست ہے اللّہ پاک صحت دے آمین

Address

Street 33 Building No 6 Zone 74
Bagh
00000

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Raja Dawood Ayoub Official posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The School

Send a message to Raja Dawood Ayoub Official:

Shortcuts

Share