iqra roza tul atfal school khoski

iqra roza tul atfal school khoski IQRA ROZA TUL ATFAL SCHOOL KHOSKI

13/11/2025

🏫 اقراء روضۃ الاطفال اسکول، کھوسکی
السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاته
تمام طلبہ کو مطلع کیا جاتا ہے کہ ان شاء اللہ کل، بروز جمعہ 14 نومبر 2025
اس ہفتے کا تخلیقی و دلچسپ مقابلہ:
🎯 ڈرِنک پریزینٹیشن کمپیٹیشن"
منعقد کیا جا رہا ہے۔
🥤 مقابلے کی تفصیلات:
🔹 ہر طالبعلم اپنی خود تیار کردہ ڈرنک کے ساتھ شرکت کرے گا۔
🔹 ڈرنک کی خوبصورتی، رنگ، ذائقہ اور پریزینٹیشن کو جج کیا جائے گا۔
🔹 ہر بچے کو اپنی ڈرنک سے متعلق مختصر پیج شیٹ بھی ہمراہ لانا ہوگی۔
🔹 مقابلے کا ماحول تخلیقی، سیکھنے والا اور دوستانہ ہوگا۔
🏆 پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ (فرسٹ، سیکنڈ، تھرڈ) کو خصوصی انعامات دیے جائیں گے۔
📌 تمام طلبہ سے گزارش ہے کہ مکمل تیاری کے ساتھ وقت پر شریک ہوں اور نظم و ضبط کا مظاہرہ کریں۔
جزاکم اللہ خیراً
✍️ انتظامیہ
اقراء روضۃ الاطفال اسکول، کھوسکی

📢 خوشخبری برائے نوجوانانِ کھوسکی  اقراء روضۃ الاطفال اسکول، کھوسکیتعلیم، ہنر اور ترقی کی جانب ایک عملی قدم!الحمدللہ!  اق...
16/10/2025

📢 خوشخبری برائے نوجوانانِ کھوسکی
اقراء روضۃ الاطفال اسکول، کھوسکی
تعلیم، ہنر اور ترقی کی جانب ایک عملی قدم!

الحمدللہ!
اقراء روضۃ الاطفال اسکول، کھوسکی نوجوانوں کی فکری و عملی تربیت کے لیے ایک اہم پیشکش لے کر حاضر ہے:

💻 ہفتہ وار فری آئی ٹی ورکشاپ
یہ ورکشاپ ہر جمعہ شام 4:00 بجے تا 6:00 بجے
منعقد ہوگی،
جس کا مقصد نوجوان نسل کو دورِ حاضر کی جدید ترین آئی ٹی مہارتوں سے آراستہ کرنا ہے۔

🎓 خصوصیات:
✅ شرکت مکمل طور پر مفت— کوئی فیس یا چارجز نہیں
✅ تربیت تجربہ کار آئی ٹی ماہر سر عارف محمود کی زیر نگرانی
✅ پریکٹیکل اور بنیادی آئی ٹی معلومات
✅ ہر جمعہ تسلسل کے ساتھ

📌 شرکت کے اہل افراد:
- ہائی اسکول و کالج طلبہ
- مدارس کے طلبہ
- پرائیویٹ اداروں کے اسٹوڈنٹس
- کاروباری نوجوان
- ہر وہ فرد جو آئی ٹی سیکھنے کا شوق رکھتا ہے

🎯 ہدف:
آج کے نوجوانوں کو کل کا بااعتماد، باصلاحیت اور باہنر لیڈر بنانا۔

🗓️ دن: ہر جمعہ
🕓 وقت: شام 4:00 تا 6:00
📍 مقام: اقراء روضۃ الاطفال اسکول، کھوسکی

❗ نوٹ: یہ ورکشاپ ایک تعلیمی خدمت ہے، جس کا مقصد صرف قوم کے نوجوانوں کی رہنمائی اور ترقی ہے۔

آئیں، سیکھیں، آگے بڑھیں!
جزاکم اللہ خیراً
دعاؤں کے طلبگار
محمد فضل زہری
ڈائریکٹر – اقراء روضۃ الاطفال اسکول، کھوسکی

📢 اہم اطلاع برائے والدین🏫 اقراء روضۃ الاطفال اسکول، کھوسکیالسلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتهتمام والدین سے گزارش ہے کہ وہ ن...
15/10/2025

📢 اہم اطلاع برائے والدین
🏫 اقراء روضۃ الاطفال اسکول، کھوسکی

السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاته

تمام والدین سے گزارش ہے کہ وہ نوٹ فرمائیں:
دوسرا اسپیچ مقابلہ ان شاء اللہ
بروز جمعہ، 17 اکتوبر 2025، صبح 11:00 بجے منعقد ہوگا۔

📄 مقابلے کے لیے منتخب اسپیچز کی پی ڈی ایف فائل واٹس ایپ گروپ میں شیئر کر دی گئی ہے۔
وہ طلبہ جو اس مقابلے میں حصہ لینا چاہتے ہیں، ان سے گزارش ہے کہ:

✅ ان میں سے کسی ایک اسپیچ کا انتخاب کریں
✅ اسپیچ کی پرنٹ کاپی نکال کر بچے کو گھر پر تیاری کروائیں
✅ مقابلہ انہی منتخب تقاریر میں سے ہوگا

یہ سرگرمی بچوں کے اعتماد، دینی شعور اور تخلیقی صلاحیتوں کو نکھارنے کا ایک خوبصورت موقع ہے۔
تمام والدین سے بھرپور تعاون کی اپیل ہے۔

جزاکم اللہ خیراً
✍️ ڈائریکٹر اقراء روضۃ الاطفال اسکول کھوسکی

📢 خصوصی اطلاع برائے والدین و طلبہ  اقراء روضۃ الاطفال اسکول – کھوسکیالسلام علیکم ورحمة الله وبرکاتهالحمدللہ! طلبہ کی دین...
29/09/2025

📢 خصوصی اطلاع برائے والدین و طلبہ
اقراء روضۃ الاطفال اسکول – کھوسکی

السلام علیکم ورحمة الله وبرکاته

الحمدللہ! طلبہ کی دینی، اخلاقی اور تخلیقی صلاحیتوں کو فروغ دینے کے لیے
ہر جمعہ کو اسکول میں خصوصی سرگرمیوں کا باقاعدہ آغاز کیا جا رہا ہے۔

🔰 پہلا مقابلہ:
📅 جمعہ، 10 اکتوبر 2025
🕚 وقت: 11:30 صبح
🎙️ موضوع سیرت النبی ﷺ
🗣️ سرگرمی:اردو تقریر
⌛ دورانیہ:2.5 تا 3 منٹ

✅ تقریر کا مواد اسکول کی جانب سے فراہم کیا جائے گا۔
✅ ہر سرگرمی میں فرسٹ، سیکنڈ اور تھرڈ پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ کو کیش انعامات* اور *خصوصی اسناد دی جائیں گی۔

🎤 مجوزہ سرگرمیاں:
- تلاوتِ قرآنِ پاک
- حمدِ باری تعالیٰ
- نعتِ رسولِ مقبول ﷺ
- تقاریر (اردو، انگلش، سندھی، عربی)
- مکالمہ، اسلامی کوئز اور دیگر دلچسپ مقابلے

📌 اہم ہدایات:
🔹 تمام تیاری صرف گھر پر کی جائے گی۔
🔹 تعلیمی اوقات میں نصابی تعلیم متاثر نہ ہو، اس پر خاص توجہ دی جائے۔
🔹 والدین سے بھرپور تعاون کی اپیل ہے۔

یہ سرگرمیاں بچوں میں خود اعتمادی، دینی شعور، اور مثبت تربیت کا بہترین ذریعہ بنیں گی، ان شاء اللہ۔

دعاؤں کے طلبگار
محمد فضل زہری
ڈائریکٹر
اقراء روضۃ الاطفال اسکول – کھوسکی

اقراء روضۃ الاطفال اسکول کھوسکی کے ننھے طلبہ نے جذبۂ ایمان سے بھرپور انداز میں عظیم الشان ٹیبلو "ہر صحابی نبی جنتی جنتی!...
23/09/2025

اقراء روضۃ الاطفال اسکول کھوسکی کے ننھے طلبہ نے جذبۂ ایمان سے بھرپور انداز میں عظیم الشان ٹیبلو "ہر صحابی نبی جنتی جنتی!" پیش کیا،
جس میں صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کی عظمت اور عقیدۂ ختم نبوت کا والہانہ اظہار کیا گیا۔

⚔️ سفید لباس، ہاتھوں میں تلواریں، چہروں پر یقین،
یہ منظر صرف ایک ٹیبلو نہیں، بلکہ وفا، قربانی، اور دینی شعور کا آئینہ تھا۔

سامعین کی جانب سے زبردست داد اور دعائیں…
یہ ٹیبلو والدین، علماء، اور مہمانانِ گرامی کے دلوں میں گھر کر گیا۔

📌 اقراء اسکول کھوسکی اپنے طلبہ میں نہ صرف تعلیم، بلکہ دین، کردار، اور غیرتِ ایمانی کی روح پیدا کر رہا ہے۔

الحمدللہ!اقراء روضۃ الاطفال اسکول، کھوسکی کے طلبہ و اساتذہ نے  شادی لارج میں منعقدہ عظیم الشان  سیرت النبی ﷺ و تحفظ ختم ...
23/09/2025

الحمدللہ!
اقراء روضۃ الاطفال اسکول، کھوسکی کے طلبہ و اساتذہ نے
شادی لارج میں منعقدہ عظیم الشان
سیرت النبی ﷺ و تحفظ ختم نبوت کانفرنس
میں نہ صرف شرکت کی، بلکہ اپنی بہترین کارکردگی سے خوب داد بھی سمیٹی۔

ننھے بچوں کے ایمان افروز ٹیبلوز اور تقاریر نے سامعین کے دل جیت لیے،
اور پیغامِ رسالت ﷺ کو مؤثر انداز میں پیش کیا۔

🌹یہ شرکت بچوں کی تربیت، دینی شعور اور اعتماد سازی کا واضح ثبوت ہے۔

پیشِ خدمت ہیں اس کانفرنس کی چند خوبصورت تصویری جھلکیاں ،،،

اطلاع برائے والدینالسفیان کیمپس اقراء روضۃ الاطفال اسکول، کھوسکیامتحانی نتائج کی اعلان کے موقع پر بروز ہفتہ، 20 ستمبر 20...
19/09/2025

اطلاع برائے والدین
السفیان کیمپس اقراء روضۃ الاطفال اسکول، کھوسکی

امتحانی نتائج کی اعلان کے موقع پر بروز ہفتہ، 20 ستمبر 2025 بوقت صبح :9:30 بجے
اسکول میں ایک مختصر مگر پروقار تعلیمی پروگرام کا انعقاد کیا جا رہا ہے،
جس میں ننھے طلبہ و طالبات تقاریر اور ٹیبلوز پیش کریں گے۔

جزاکم اللہ خیراً

السفیان کیمپس
اقراء روضۃ الاطفال اسکول، کھوسکی

Address

Khoski Sindh
Badin

Telephone

+923482336259

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when iqra roza tul atfal school khoski posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category