The Iqra Scholars School System

The Iqra Scholars School System Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from The Iqra Scholars School System, College & University, KALU KHURD CAMPUS, Attock.

ابھی مٹی نہ کھنکی تھی ، ابھی پانی نہ برسا تھا مگر بزمِ عناصر میں تیرے ہونے کا چرچا تھا صلی اللّٰہ علیہ وعلیٰ آلہ و اصحاب...
12/09/2026

ابھی مٹی نہ کھنکی تھی ، ابھی پانی نہ برسا تھا
مگر بزمِ عناصر میں تیرے ہونے کا چرچا تھا
صلی اللّٰہ علیہ وعلیٰ آلہ و اصحابہ وسلم

24 واں سالانہ مقابلہ نعت و سیرۃ الرسول صلی اللہ علیہ و علی آلہ و اصحابہ و سلم کوئز مقابلہ 2026

14/08/2026

تمام ہم وطنو کو یوم آزادی مبارک۔
اللہ ہمارے وطن عزیز پاکستان کو امن ، ترقی ، خوشحالی اور استحکام عطا فرمائے آمین

بچوں کو حوصلہ دیں، ان کا مستقبل بدل جائے گابچوں کی زندگی میں سب سے قیمتی تحفہ صرف اچھی تعلیم یا مہنگا اسکول نہیں، بلکہ و...
05/08/2026

بچوں کو حوصلہ دیں، ان کا مستقبل بدل جائے گا

بچوں کی زندگی میں سب سے قیمتی تحفہ صرف اچھی تعلیم یا مہنگا اسکول نہیں، بلکہ وہ حوصلہ ہے جو انہیں اپنے والدین، اساتذہ اور گھر کے ماحول سے ملتا ہے۔ ایک ایسا جملہ جو بچے کے دل میں امید جگا دے، کبھی کبھی برسوں کی محنت سے بھی زیادہ اثر رکھتا ہے۔ بہت سے عظیم لوگ اس لیے کامیاب ہوئے کیونکہ کسی ایک شخص نے انہیں یقین دلایا تھا کہ "تم یہ کر سکتے ہو۔"
بدقسمتی سے ہمارے معاشرے میں بچوں کی حوصلہ افزائی کرنے کے بجائے اکثر ان کی حوصلہ شکنی کر دی جاتی ہے۔ اگر کوئی بچہ کہے کہ وہ ڈاکٹر، انجینئر، سائنس دان، استاد یا کاروباری بننا چاہتا ہے تو فوراً یہ جملے سننے کو ملتے ہیں: "تم سے نہیں ہوگا"، "اپنی اوقات دیکھو"، "تم تو پڑھتے ہی نہیں۔" ایسے الفاظ صرف ایک خواب کو نہیں توڑتے بلکہ بچے کے اعتماد کو بھی مجروح کر دیتے ہیں۔
ذرا سوچیں، اگر اسی موقع پر والدین کہیں: "محنت کرو، سیکھتے رہو، اللہ نے چاہا تو ایک دن ضرور کامیاب ہو گے۔" تو یہی ایک جملہ بچے کے اندر امید، اعتماد اور مسلسل کوشش کا جذبہ پیدا کر سکتا ہے۔ حوصلہ افزائی کسی معجزے سے کم نہیں ہوتی۔
ہمارے بہت سے بچے ذہین ہوتے ہیں، لیکن صرف اس لیے اپنی صلاحیتیں دنیا کے سامنے نہیں لا پاتے کیونکہ انہیں اسٹیج پر جانے، مائیک پکڑنے یا لوگوں کے سامنے بولنے سے ڈر لگتا ہے۔ اگر بچپن میں انہیں بولنے، سوال کرنے، تقریر کرنے اور اپنی رائے دینے کے مواقع دیے جائیں تو یہی بچے مستقبل میں بہترین مقرر، قائد اور پیشہ ور بن سکتے ہیں۔ اعتماد پیدا ہوتا ہے، پیدا کرایا جاتا ہے۔
ایک اور بڑی غلطی یہ ہے کہ والدین اپنے خواب بچوں پر مسلط کر دیتے ہیں۔ ہر بچہ ڈاکٹر یا انجینئر نہیں بننا چاہتا، اور نہ ہی ہر بچے کی صلاحیت ایک جیسی ہوتی ہے۔ کامیابی اس وقت ملتی ہے جب بچے کی دلچسپی، صلاحیت اور محنت ایک ہی سمت میں چلیں۔ اس لیے بچوں کی بات سنیں، ان کے خوابوں کو سمجھیں اور انہیں اپنی شناخت بنانے کا موقع دیں۔
یاد رکھیں، بچے نصیحت سے کم اور ماحول سے زیادہ سیکھتے ہیں۔ اگر گھر میں عزت، محبت، اعتماد اور مثبت گفتگو ہوگی تو یہی چیزیں ان کی شخصیت کا حصہ بن جائیں گی۔ اگر ہر وقت ڈانٹ، تنقید اور موازنہ ہوگا تو احساسِ کمتری بھی ان کے ساتھ پروان چڑھے گا۔
آج کا معاشرہ بچوں کو حوصلہ دینے سے زیادہ ان پر تنقید کرنے میں مصروف ہے، اس لیے والدین اور اساتذہ کی ذمہ داری پہلے سے کہیں بڑھ گئی ہے۔ بچوں کو یہ احساس دلائیں کہ غلطی کرنا ناکامی نہیں بلکہ سیکھنے کا حصہ ہے۔ ہر چھوٹی کامیابی پر ان کی تعریف کریں، ہر ناکامی پر ان کا ہاتھ تھامیں، اور ہر نئے خواب پر ان سے کہیں:
"تم کر سکتے ہو!"
یہ تین الفاظ شاید آپ کے لیے معمولی ہوں، لیکن کسی بچے کے لیے یہی الفاظ اس کی پوری زندگی کا رخ بدل سکتے ہیں۔
(تعلیم پاکستان)

04/08/2026

دی اقراء سکالرز سکول سسٹم کی طرف سے تمام ہم وطنوں کو ماہ آزادی مبارک ❤️❤️💖

21/04/2026
21/04/2026

کیا آپ ایک بااعتماد، باصلاحیت اور باوقار کیریئر کی تلاش میں ہیں؟
Teaching صرف جاب نہیں… ایک مشن ہے 💫
✨ خواتین کے لیے ٹیچنگ کے فوائد:
✔ باعزت اور محفوظ پیشہ
✔ فیملی کے ساتھ بیلنسڈ لائف (اسکول ٹائمنگ بہترین)
✔ بچوں کی تربیت میں کردار ادا کرنے کا موقع
✔ خود اعتمادی اور کمیونیکیشن اسکلز میں اضافہ
✔ معاشرے میں عزت اور پہچان
✔ مستقل سیکھنے اور آگے بڑھنے کا موقع
👩‍🏫 اگر آپ میں پڑھانے کا شوق، اچھی کمیونیکیشن اور پروفیشنل رویہ ہے
تو ابھی اپلائی کریں!
📍 Address: Kalu Khurd, Attock
📞 Contact: 0314-6510485
💥 آج قدم اٹھائیں… کل ایک کامیاب ٹیچر بنیں!

الحمدللہ! یکم اپریل 2026 کو سکول کی چوبیسویں سالگرہ نہایت کامیابی سے منعقد ہوئی 🎉جس میں قرآن خوانی کے بعد طلبہ، والدین ا...
02/04/2026

الحمدللہ! یکم اپریل 2026 کو سکول کی چوبیسویں سالگرہ نہایت کامیابی سے منعقد ہوئی 🎉
جس میں قرآن خوانی کے بعد طلبہ، والدین اور اساتذہ کرام کی صحت و عافیت کیلیے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں 🤲
🎬 ویڈیوز دیکھیں:
TikTok: https://www.tiktok.com//video/7623980957124529429⁠�
Facebook: https://fb.watch/GdDUt1xwlS/⁠�
YouTube: https://youtu.be/odyLH--t7ow⁠�
آپ کو تقریب کیسی لگی؟ اپنی رائے ضرور دیں ❤️❤️❤️

02/04/2026

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ!
`الحمد للہ ثم الحمدللہ آج آپ کے اپنے ادارے دی اقراء سکالرز سسٹم کے ماشاءاللہ 23سال مکمل ہوگئے۔اورآج سے24ویں سیشن کا آغاز ہے۔ یکم اپریل2003 سے آج یکم اپریل 2026 تک جو بھی اس ادارے سے وابستہ رہے یا وابستہ ہیں ان سب کو مبارک باد`
اس پُرمسرت موقع پر آپ سے گزارش ہے کم از کم 10بار درود شریف بحضور سرور دو عالم صلی اللّہ علیہ وعلیٰ آلہ و اصحابہ وسلم پیش کرکے ادارہ ہذ اکے لیے دعا فرمادیں کہ یہ اسی طرح تاقیامت تشنگانِ علم کی پیاس بجھاتا رہے۔

نیز مجھے ڈائریکٹ میرے پرسنل نمبر پراپنی آراء سینڈ کریں کہ آپ اپنے ادارے میں کن تبدیلیوں کے خواہش مند ہیں۔اللہ آپ کے ساتھ اپنے فضل کرم کا معاملہ کرے ۔
آمیـــــن یا رب العالمین
اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وَعَلَى آلِ مُحَمَّدٍ
كَمَا صَلَّيْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ وَعَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ
اللَّهُمَّ بَارِكْ عَلَى مُحَمَّدٍ وَعَلَى آلِ مُحَمَّدٍ کمَا بَارَكْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ وَعَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ ۔إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ💕
طالب دعا: محمد پرویز ،پرنسپل دی اقراء سکالرز سکول سسٹم

Result 2026Position Holder'l
26/03/2026

Result 2026
Position Holder'l

Address

KALU KHURD CAMPUS
Attock
43600

Opening Hours

Monday 06:30 - 11:30
Tuesday 06:30 - 11:30
Wednesday 06:30 - 11:30
Thursday 06:30 - 11:30
Friday 06:30 - 11:30
Saturday 06:30 - 11:30

Telephone

00923146510485

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when The Iqra Scholars School System posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share