22/03/2025
امیر المئومنین ، امام المسلمین ، تاجدار علم و ولایت ،منبع رشد و ہدایت ، سیدنا مرشدنا مولا علی رضی اللہ عنہ کرم اللہ تعالی وجہہ
آپ اسلام کے ماتھے کا جھومر اور چوتھے اور آخری
خلیفہ راشد ہیں ، آپکے فضائل و مناقب بے شمار ہیں
امیرالمئومنین فی الحدیث ، الامام الکبیر حضرت
شاہ ولی اللہ لکھتے ہیں کہ جس طرح سورۂِ اخلاص کے فضائل میں روایات حدیث سب سے زیادہ ہیں ایسے مولا علی کرم اللہ وجہہ کے مناقب و فضائل کی روایات سب سے زیادہ ہیں ۔
ابن سیرین تعبیر الرؤیا میں لکھتے ہیں سیدنا مولا علی
کو خواب میں دیکھنا علم و ولایت ملنے کی دلیل ہے ۔
سیدنو علیؓ کی جود و سخاوت قرآن میں
سیدنا علیؓ کی سخاوت کا یہ عالم تھا کہ خود فاقہ میں ہوتے مگر دوسروں کو کھلانے میں دریغ نہ کرتے۔
اللہ تعالیٰ نے آپ کے متعلق یہ آیت نازل فرمائی:
*“وَيُطْعِمُونَ الطَّعَامَ عَلَى حُبِّهِ مِسْكِينًا وَيَتِيمًا وَأَسِيرًا”*
(الإنسان: 8)
“اور وہ (علی اور ان کے اہلِ بیت) اللہ کی محبت میں مسکین، یتیم اور قیدی کو کھانا کھلاتے ہیں۔”
سیدنا علیؓ کو رسول اللہ ﷺ کی خاص محبت حاصل تھی
نبی کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا:
“عَلِيٌّ مِنِّي وَأَنَا مِنْهُ”
(ترمذی: 3712)
“.