Pakistan Zinda bad

Pakistan Zinda bad

Share

every one have rights.

23/03/2026
06/10/2025
06/10/2025

صمود فلوٹیلا کے 137 کارکن اسرائیلی حراست سے رہائی کے بعد استنبول پہنچ گئےSee more..

06/10/2025

آج اَبُو جَان کو مُجھ سے بِچھڑے پَورا ایک سَال ہو گیا 5 اکتوبر 2024 دُوپہر 2 بَج کے 17 مِنٹ پَر اَبُو جَان مُجھے چھوڑ کر چَلے گئے دَوستوں مُجھے یَاد ہے اُس روز جَب مَیں صُبح صُبح عَدالت جَانے کے لیے تیار ہُوا تَو اَبُو جَان نَے مُجھے کَہا “ پُتر اَج مَیری طَبعیت ٹھیک نہیں اَج کَم تَے نَہ جَائیں” دوستوں مَیں نَے اَبا جی کے حُکم پَر عدالت سے چُھٹی کر لی اُس دِن مَیں صُبح سے لے کر دُوپہر تک اَبو جان کے پَاس بَیٹھا رَہا اور اُس دَوران مَیں نے کئی بَار اَبو جان سے کہا “ اَبُو جی کوئی گَل تَے کرو لیکن اُس روز اَبو جَان نَے ہَر بَار مُجھے یہی کہا “پُتر گَلاں مُک گَیاں نَیں “ اور مَیں یہ ہی سَمجھتا رَہا کے شائید طبعیت خَراب ہونے کی وجہ سے اَبُو جَان خَاموش ہیں پِھر اَذان ظُہر سُن کر اَبُو جَان خَاموشی سے اُٹھے مَیں نَے پُوچھا اَبُو جی کِھتے چَلے اَو ؟؟ تَو اَبُو جَان نَے جَواب دِیا پُتر غُسل کَرن لگا واں دوستوں مُجھے مَعلُوم نہ تھا اَبُو جَان دُنیا فَانی چَھوڑنے کی تَیاری کر رہے ہیں پِھر اَبُو جَان نے غسل کر کے نئے کپڑے پَہنے اور مَیرے پَاس آ کر بَیٹھ گئے اور مُجھے یَاد ہے اَبُو جَان نَے صِرف دو ہی جُملے بَولے پَہلا جُملہ “ پُتر غُسل کَرن تَوں بَعد جِسم ہلکا ہو گیا اَے” اور دُوسرا جُملہ “ فَہیم اللہ نَے تینوں پُتر دَینا اَے” اور یہ دو جُملے کہنے کے 30 سیکنڈ بَعد جَب مَیں نَے اَبُو جَان کی طَرف دیکھا تَو اَبُو جَان مُجھے چَھوڑ کے جَا چُکے تھے اَبُو جَان کا اِتنی جِلدی مُجھے چھوڑ کر جَانا میرے دِل مَیں ایک صَدمہ چھوڑ گیا “ کَاش مُجھے پَتہ ہوتا اَبُو جَان نَے مُجھے چھوڑ جَانا ہے تَو مَیں اَبُو جَان سے خُوب پَیار اور بَاتیں کرتا لیکن افسوس😭🫡💔👨‍🎓 ( دوستوں یَاد رَکھنا یہ ہو ہی نہیں سکتا کے ایک بَاپ اَپنی اولاد کو دُعا دَے اور وُہ دُعا قَبول نَہ ہو مَیرے اَبُو جَان نَے دُنیا فَانی سے جَانے سے چَند مِنٹ پہلے مُجھے یہ دُعا دِی تھی “ فہیم اللہ نَے تَینوں پُتر دَینا اِی “ یقین جَانیں دوستوں 29 اگست 2025 کو اللہ نَے مُجھے پُتر دِیا اور مُجھے یقین ہے یہ مَیرے اَبُو جَان کی دُعا کا صِلہ ہے )

Photos from Kazim Law Book House's post 01/08/2025
16/07/2025

‏“میں تمام عمر بھی جیل میں رہنے کو تیار ہوں لیکن ظلم و جبر کے آگے جھکنے کا سوال پیدا نہیں ہوتا۔ پاکستانی قوم کو بھی یہی پیغام دیتا ہوں کہ کسی صورت جبر کے اس نظام کے سامنے نہ جھکیں۔

‏مذاکرات کا وقت اب گزر چکا ہے، اب صرف قوم کے احتجاج کا وقت ہے۔

‏پچھلے کچھ روز سے جیل میں مجھ پر سختیاں مزید بڑھا دی گئی ہیں۔ میری اہلیہ بشرٰی بیگم پر بھی سختی کا دائرہ کار بڑھا دیا گیا ہے۔ ان کے سیل میں جو ٹی وی موجود تھا وہ بھی بند کروا دیا گیا ہے۔ میرے اور میری اہلیہ کے تمام انسانی اور قیدیوں کو دئیے جانے والے حقوق معطل ہیں- جس کا حساب ہونا چاہیئے۔

‏مجھے معلوم ہے کہ ایک کرنل اور جیل سپرنٹنڈنٹ انجم، یہ سب کچھ عاصم منیر کے کہنے پر کروا رہے ہیں۔

‏ اپنی پارٹی کو واضح ہدایت کرتا ہوں کہ اگر مجھے جیل میں کچھ ہوا تو اس کا حساب عاصم منیر سے لیا جائے۔

‏بشری بیگم پر ظلم اس لیے کیا جا رہا ہے کیونکہ میرے دور میں جب عاصم منیر کو عہدے سے ہٹایا گیا تو انہوں نے زلفی بخاری کے ذریعے بشرٰی بیگم کو ملاقات کا پیغام بھیجا تھا، جسے بشریٰ بیگم نے ٹھکرا دیا تھا۔ اسی لیے عاصم منیر نے ان پر سختیاں رکھی ہوئی ہیں۔ شروع دن سے ہی ان کی کوشش ہے کہ بشری بیگم پر سختی کر کے مجھے توڑا جا سکے۔

‏جس جیل میں مجھے رکھا ہوا ہے وہاں سینکڑوں پاکستانیوں کے قاتل اور دہشتگرد بھی مجھ سے بہتر حالت میں رہ رہے ہیں- ایک فوجی رضوان کو شان و شوکت سے رکھا ہوا ہے لیکن مجھ پر ہر طرح کا ظلم جاری ہے۔ یہ جو بھی کر لیں اس ظلم کے آگے نہ میں پہلے جھکا تھا نہ ہی اب جھکوں گا۔

‏ پنجاب میں پچھلے دو سال سے مریم نواز اور محسن نقوی کے زیر سایہ جبر و فسطائیت کا جو ماحول ہے اس نے جمہوریت اور سیاسی سرگرمیوں کا خاتمہ کر رکھا ہے۔ تمام ممبران اسمبلی کا قافلے کی صورت میں پنجاب آ کر سیاسی اجتماع کرنا خوش آئیند ہے-

‏ اس وقت مجھ سمیت کئی افراد سخت ترین جیلیں کاٹ رہے ہیں اس لیے پارٹی کا ہر شخص اپنے ذاتی اختلافات کو مکمل طور پر نظر انداز کرے، میڈیا کے سامنے اپنے ذاتی اور اندرونی معاملات کو زیر گفتگو لانا کسی طور قابل قبول نہیں ہے۔ میری سختی سے ہدایات ہیں کہ پارٹی میں بڑے سے بڑا عہدیدار یا چھوٹے سے چھوٹا رکن یا ذمہ دار سوشل میڈیا، الیکٹرانک میڈیا، پرنٹ میڈیا یا کسی بھی اور فورم پر پارٹی کے اندرونی معاملات یا اختلافات کا اظہار مت کرے۔ اپنی ساری توجہ صرف اور صرف احتجاجی تحریک پر رکھیں تاکہ ملک میں انسانی حقوق کی بحالی ممکن ہو سکے۔ اگر کسی ذمہ دار نے اس احتجاجی تحریک میں حصہ نہ لیا پھر اس کا فیصلہ میں جیل سے خود کروں گا۔

‏تمام پارٹی ممبران اور عہدیداران کو ہدایت کرتا ہوں میرے ٹوئیٹر پیغامات کو خود ریٹویٹ بھی کریں اور زیادہ سے زیادہ افراد تک میرے یہ پیغامات پہنچائیں-

‏سینیٹ کی ٹکٹوں کے حوالے سے پارٹی باہمی مشاورت سے فیصلہ کرے۔”

‏سابق وزیراعظم عمران خان کی اڈیالہ جیل میں وکلاء اور اہل خانہ سے گفتگو (15 جولائی 2025)

16/07/2025

‏“اگر مجھے جیل میں کچھ ہوا تو اس کا ذمہ دار عاصم منیر ہو گا”
‏- عمران خان

Want your school to be the top-listed School/college in Attock?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Telephone

Website

Address


AWAN Street JAND
Attock
43600