25/12/2025
🇵🇰 Quaid Day Celebrations | FG Degree College Attock Cantt. 🇵🇰
FG Degree College Attock Cantt observed "149th Birthday of Quaid-e-Azam Muhammad Ali Jinnah" with dignity, discipline, and deep patriotic spirit to pay tribute to the Founder of Pakistan.
The celebrations served as a powerful reminder of his historic struggle, visionary leadership, and timeless principles of Unity, Faith, and Discipline.
Even amid the ongoing Send-Up Examinations, the college upheld a balanced academic environment, ensuring that national remembrance and educational responsibility progressed side by side. Thoughtful Urdu and English speeches and soul-stirring national songs echoed the Quaid’s message, inspiring reflection, responsibility, and renewed commitment among the youth.
Quaid Day is not merely a ceremonial observance but a reaffirmation of national ideals—urging students to embody integrity, resilience, and purpose in their academic and civic lives. The legacy of Quaid-e-Azam continues to guide us toward a stronger, united, and progressive Pakistan. 🇵🇰✨
24/12/2025
No doubt we have achieved Pakistan but that is only yet the beginning of an end. Great responsibilities have come to us, and equally great should be our determination and endeavor to discharge them, and the fulfillment thereof will demand of us efforts and sacrifices in the cause no less for construction and building of our nation than what was required for the achievement of the cherished goal of Pakistan.
(Message to the nation on the occasion of Eid-ul-Fitr, 18 August 1947).
24/12/2025
Building Pakistan
Let us now plan to build and reconstruct and regenerate our great nation and our sovereign state Pakistan which, as you know, is not only the biggest Muslim State in the world but the fifth biggest sovereign state in the world. Now is the time, chance and opportunity for every Mussalman to make his or her fullest and best contribution and make the greatest sacrifice and work ceaselessly in the service of our nation and make Pakistan one of the greatest nation of the world.
(Broadcast talk from Radio Pakistan, Lahore, 30 October, 1947).
11/10/2025
چرواہے کا بیٹا جو ہوا کا معمار بن گیا
اقبال لطیف
1965 ءمیںاردن میں فلسطینی پناہ گزین والدین کے ہاں پیدا ہونیوالے عمر موانس یاگی نے زندگی کی تنگیوںمیںپرورش پائی۔ان کا خاندان ایک چھوٹے سے کمرے میں رہتا تھا، جہاں وہ مویشی بھی ساتھ رکھتے تھے۔ پانی قیمتی شے تھی، تعلیم ایک عیش، اور صحرائی افق انکے بچپن کا منظر نامہ۔ پندرہ برس کی عمر میں، عمر یاگی امریکہ چلے گئے انگریزی کم، لیکن تجسس بے پناہ۔انہوں نے 1985 میں SUNY Albany سے گریجویشن مکمل کی، اور 1990 میں یونیورسٹی آف الینوائے سے والٹر کلیمپریر کی نگرانی میں پی ایچ ڈی حاصل کی۔
ایک چرواہے کا بیٹا غربت سے امکانات کی دنیا میں داخل ہو چکا تھا۔عمر یاگی نے کبھی یہ ارادہ نہیں کیا تھا کہ وہ دنیا کے بڑے مسائل حل کریگا۔وہ صرف خوبصورت چیزیں بنانا چاہتا تھا مادّے کی پوشیدہ جیومیٹری کو سمجھنا چاہتا تھا۔اسی تجسس سے ایک نیا علمی باب جنم لیتا ہے۔ریٹیکیولر کیمسٹری (Reticular Chemistry) ایٹموں کو جال کی مانند بُننے کا فن۔اپنے انقلابی کام کے ذریعے یاگی نے میٹل-آرگینک فریم ورکس (M*Fs) ایجاد کیے ۔ایسے کرسٹل نما، سوراخ دار ڈھانچے جو دھاتوں اور نامیاتی اجزاء کو جوڑتے ہیں۔ان فریم ورکس کی اندرونی سطح اتنی وسیع ہے کہ ایک گرام مادّہ فٹبال کے میدان جتنا رقبہ رکھتا ہے۔یہ ڈھانچے گیس جذب کر سکتے ہیں، پانی صاف کر سکتے ہیں، کیمیکلز الگ کر سکتے ہیں، اور ہوا سے پانی حاصل کر سکتے ہیں چاہے صحرا جتنا خشک ماحول ہی کیوں نہ ہو۔ڈیَتھ ویلی میں کیے گئے تجربے میں، یاگی کے ایجاد کردہ ایک آلے نے محض ایک دن میں فی کلوگرام M*F سے 285گرام پانی حاصل کیا، وہ بھی 20نمی میں۔ ہوا سے پانی ،سائنس نے بقا کی آخری سرحد عبور کر لی تھی۔
اس کارنامے کی بدولت، عمر یاگی کو ریٹیکیولر کیمسٹری کا بانی کہا جاتا ہے۔انہوں نے انسانیت کے فطرت سے تعلق کا نیا باب کھولا۔وہ اسے ’ایئر اکانومی‘کہتے ہیں جہاں پانی، کاربن ڈائی آکسائیڈ، اور ہائیڈروجن جیسے وسائل ہوا سے ہی حاصل کیے جا سکتے ہیں۔2020ءمیں، انہوں نے Atoco نامی کمپنی کی بنیاد رکھی، جو ان M*Fs کو پانی اور کاربن کے حصول کے تجارتی نظاموں میں بدل رہی ہے۔اور اکتوبر 2025ءمیں، عمر یاگی کو سسومو کیتاگاوا اور رچرڈ روبسن کیساتھ مل کر نوبیل انعام برائے کیمسٹری سے نوازا گیا ۔ ان کی ایجاد کردہ M*Fs کے لیے، جو سائنسی اصطلاح میں کہلاتے ہیں:’کیمسٹری کے لیے نئے کمروں کی تعمیر‘۔تجسس، سرمایہ، اور تہذیب عمر یاگی کی زندگی میںایک آفاقی حقیقت کا مظہر ہیں۔ تجسس ہی تہذیب بناتا ہے۔بچپن میں مالیکیولز کی تصویریں بنانے سے لے کر ایسی ساختیں تخلیق کرنے تک جو زندگی کے لیے وسائل فراہم کرتی ہیں۔ان کا طریقہ ہمیشہ ایک سا رہا،پوشیدہ ڈھانچہ دیکھو۔ اس کا ڈھانچہ بناؤ۔ اور حقیقت میں آزماؤ۔انہوں نے بے شمار ناکامیاں دیکھیں۔ تجربے ناکام ہوئے، فنڈنگ رکی۔لیکن ان کا وژن قائم رہا، کیونکہ ان کے نظریات منطقی اور مضبوط ساخت پر مبنی تھے۔
ہر کامیابی ایک نئی صنعت، ایک نیا آلہ، ایک نئی امید کا آغاز بن گئی۔ان کی کہانی یہ یاد دلاتی ہے کہ سائنس تنہائی میں پیدا نہیں ہوتی۔یہ وہاں پروان چڑھتی ہے جہاں جامعات، تجربہ گاہیں، اور آزاد ذہن اکٹھے ہوتے ہیں۔یاگی کے کام نے مٹیریلز سائنس، کرسٹلوگرافی، انجینئرنگ، اور ماحولیاتی سائنس کو ایک سوچ میں جوڑ دیا۔ایک ذہن میں بجتا ہوا علم کا آرکسٹرا۔ایک دنیا جو رفتار اور تماشے کی دیوانی ہے۔اس میں عمر یاگی کا ورثہ ایک خاموش انقلاب ہے۔یہ ہمیں بتاتا ہے کہ دوراندیش سائنس سست، غیر مرئی، اور مستقل ہوتی ہے۔ یہاں تک کہ ایک دن سب کچھ بدل دیتی ہے۔ وہ چرواہے کا بیٹا جو کبھی بادلوں کو بارش کیلئے دیکھتا تھا،آج دنیا کو سکھا چکا ہے کہ آسمان سے پانی کیسے حاصل کیا جاتا ہے۔
05/10/2025
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
اللھم صل علی محمد و علی آل محمد ♥️
إنما بُعِثتُ مُعَلِّمًا” [سنن ابن ماجہ: 299]
’«مجھے علم سکھانے والا (یعنی اُستاد) بنا کر بھیجا گیا ہے
ٹیچرز ڈے کے موقع پر اگر کسی استادِ کامل کا ذکر ہو تو سب سے بلند مقام *حضرت محمد صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم* کا ہے، جنہیں اللہ تعالیٰ نے "معلمِ انسانیت" بنا کر بھیجا۔ آپ ﷺ نے نہ صرف علم دیا بلکہ کردار، اخلاق، عدل، رحم اور سچائی کی عملی تعلیم دی۔ آپ ﷺ نے جہالت کے اندھیروں میں علم کا چراغ جلایا، غلاموں کو عزت دی، عورتوں کو مقام دیا، اور انسانیت کو مقصدِ حیات سکھایا۔ آپ ﷺ کی تعلیمات آج بھی دنیا بھر کے اساتذہ کے لیے مشعلِ راہ ہیں، کیونکہ آپ ﷺ نے دلوں کو علم سے روشن کیا اور انسان کو انسانیت کا شعور بخشا۔ اساتذہ کے لیے آپ ﷺ کی زندگی ایک مکمل نصاب ہے۔🩷
Happy Teacher's Day ♥️
27/09/2025
الحمد للہ رب العالمین
ایف جی ڈگری کالج اٹک کینٹ میں مین بلڈنگ کی تعمیر کا کام تیزی سے جاری ہے جس کے گراؤنڈ فلور کا چھت آج مورخہ 27/09/2025 کو ڈال دیا گیا ہے۔ امید ہے کہ یہ بلڈنگ جلد ہی تدریسی سرگرمیوں کا حصہ ہو گی۔
اس بلڈنگ کی تعمیر میں ڈائریکٹوریٹ ایف جی ای آئی ، ریجنل آفس راولپنڈی اور ادارہ ہذا کے پرنسپل صاحب اور اساتذہ کرام اور جملہ سٹاف کی خصوصی کاوشیں شامل ہیں۔
اللہ تعالی سے دعا ہے کہ یہ ادارہ دن دگنی رات چوگنی ترقی کرے۔ آمین۔
06/09/2025
6 ستمبر، یوم دفاع پاکستان سے متعلق پروقار تقریب، جس میں پاکستان کی غیور مسلح افواج ، اس کے غازیوں اور شہیدوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا اور تقریب کے اختتام پہ دعا کی گئی۔۔۔