30/03/2026
📍الحمدللہ! بنو قابل اٹک کی افتتاحی تقریب 27 مارچ 2026 (جمعہ) کو ڈسٹرکٹ کونسل ہال اٹک میں کامیابی کے ساتھ منعقد ہوئی، جس میں طلبہ، پروفیشنلز اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھرپور شرکت کی۔
تقریب سے جن معزز شخصیات نے خطاب کیا ان میں جناب اقبال خان (سرپرستِ اعلیٰ، الخدمت فاؤنڈیشن پنجاب نارتھ)، سردار امجد علی خان (سرپرستِ اعلیٰ، الخدمت فاؤنڈیشن ضلع اٹک)، ڈاکٹر محمد اظہر (سی ای او، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی اٹک) اور ڈاکٹر طاہر ایوب خان (صدر، الخدمت فاؤنڈیشن ضلع اٹک) شامل تھے۔ انہوں نے تعلیم، مہارتوں کے فروغ اور ڈیجیٹل بااختیار بنانے کی اہمیت پر زور دیا۔
مقررین نے اس بات کو اجاگر کیا کہ بنو قابل پروگرام اٹک کے نوجوانوں کے لیے ایک گیم چینجر ثابت ہوگا، جو انہیں عملی مہارتیں، نئے مواقع اور خودمختار و کامیاب مستقبل کی راہ فراہم کرے گا۔
:::