Al Khair Online Islamic Academy

Al Khair Online Islamic Academy

Share

قرآن کریم اور دیگر اسلامی علوم کا آن لائن مستند ادارہ

31/10/2024

القرآن - سورۃ نمبر 1 الفاتحة
آیت نمبر 1

*أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ*

*بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ ۞*

آسان ترجمۂ قرآن
مفسر: مفتی محمد تقی عثمانی

سورۃ نمبر 1 الفاتحة
آیت نمبر 1

*ترجمہ:*
شروع اللہ کے نام سے جو سب پر مہربان ہے، بہت مہربان ہے (1)

*تفسیر:*
(1) عربی کے قاعدے سے " رحمن " کے معنی ہیں وہ ذات جس کی رحمت بہت وسیع ( Extensive ) ہو، یعنی اس رحمت کا فائدہ سب کو پہنچتا ہو اور " رحیم " کے معنی ہیں وہ ذات جس کی رحمت بہت زیادہ (Intensive ) ہو، یعنی جس پر ہو مکمل طور پر ہو، اللہ تعالیٰ کی رحمت دنیا میں سب کو پہنچتی ہے، جس سے مومن کافر سب فیضیاب ہو کر رزق پاتے ہیں اور دنیا کی نعمتوں سے فائدہ اٹھاتے ہیں اور آخرت میں اگرچہ کافروں پر رحمت نہیں ہوگی ؛ لیکن جس کسی پر (یعنی مومنوں پر) ہوگی، مکمل ہوگی کہ نعمتوں کے ساتھ کسی تکلیف کا کوئی شائبہ نہیں ہوگا۔ رحمن اور رحیم کے معنی میں جو یہ فرق ہے اس کو ظاہر کرنے کے لئے رحمن کا ترجمہ سب پر مہربان اور رحیم کا ترجمہ بہت مہربان کیا گیا ہے۔

31/10/2024

*السلام علیکم و رحمت اللہ و برکاتہ*

*معزز ممبران امید ہے آپ سب بخیر و عافیت ہوں گے ان شاء اللہ تعالٰی۔*

*آج سے ہم قرآن کریم ترجمہ اور مختصر تفسیر کا اجتماعی مطالعہ شروع کر رہے ہیں۔*

*قرآن کریم کو سمجھ کر پڑھنا، عمل کرنا اور دوسروں تک پہنچانا ہم پر لازم اور قرآن کا حق ہے۔*

*روزانہ کم از کم ایک آیت کو ترجمے اور مختصر تشریح کے ساتھ سیکھنے کی کوشش کچھ مشکل کام نہیں، بس ہمت اور ارادے کی بات ہے، بہت تھوڑے سے وقت میں ہم یقینا بہت بڑے فوائد اور فضائل کو حاصل کر سکتے ہیں۔*

*کوئی وقت مقرر کر کے اس مفید سلسلے میں ضرور شریک ہوں۔ اور مطالعہ کے بعد پوسٹ پر ری ایکٹ ضرور کریں۔ صدقہ جاریہ کی نیت سے شیئر کریں اور اپنے احباب کو بھی چینل فالو کروائیں۔*

*جزاکم اللہ تعالٰی خیرا*

31/10/2024
Want your school to be the top-listed School/college in Attock City?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Website

Address


Attock City