16/10/2024
*عدالتوں کے اوقات کار میں تبدیلی کا نوٹیفیکیشن جاری*
1 نومبر 2024 سے لے کر 31 مارچ 2025 تک سول اور سیشن کورٹس کا وقت سوموار تا جمعرات اور ہفتہ کے دن صبح 9 بجے سے لے کر دوپہر 4 بجے تک ہو گا
جمعہ کو 9 بجے سے لے کر 1 بجے تک عدالت کا وقت ہو گا
03/10/2024
لاہور ہائیکورٹ نےفیملی کورٹس کو مدیون کے شناختی کارڈ بلاک کرانے سے روک دیا۔
نوٹیفیکیشن جاری.
03/10/2024
مالی سال 2024-2025 کیلئے "دیت" کی مالیت مبلغ اکیاسی لاکھ تین ہزار نو سو پچپن روپے (/8103955) روپے مقرر
26/09/2024
ہائی ویز اور موٹرویز کے ٹال ٹیکس میں 30 فیصد تک اضافہ کردیا گیا
این ایچ اے نے ٹال پلازوں پر ٹال ٹیکس کا نیا شیڈول جاری کر دیا
اضافے کا اطلاق یکم اکتوبر سے ہوگا
23/09/2024
وزیراعلی پنجاب کی ہدایت پر پولیس کے خلاف عوامی شکایات کے ازالے کیلئے بڑا اقدام
پولیس آرڈر 2002 کے مطابق "پروونشل پولیس کمپلینٹ اتھارٹی" کے قیام اور ممبران کی سلیکشن کا معیار طے کرنے کیلئے ہائی پاور کمیٹی قائم۔ وزیر قانون کمیٹی کے سربراہ؛ سیکرٹری داخلہ پنجاب انتظامی سیکرٹری ہونگے۔ کمیٹی ممبران میں چیف سیکرٹری پنجاب، سیکرٹری لاء، آئی جی پنجاب، ایڈوکیٹ جنرل پنجاب، ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ شامل ہیں۔ پروونشل پولیس کمپلینٹ اتھارٹی کسی بھی پولیس افسر کے خلاف غفلت، زیادتی یا اختیار سے تجاوز کی شکایت وصول ہونے پر انکوائری اور کارروائی کر سکے گی۔ اتھارٹی ممبران اپنے شعبوں میں بھرپور مہارت، علم اور تجربے کے حامل نامور اور دیانتدار افراد ہونگے۔ انہی ممبران کے انتخاب کا معیار طے کرنے کیلئے ہائی پاور کمیٹی کا پہلا اجلاس رواں ہفتے محکمہ داخلہ میں ہوگا
20/09/2024
پنجاب کے تمام سرکاری دفاتر میں صبح 10 بجے سے 11:30 بجے تک کا وقت پبلک ڈیلنگ کے لیے مخصوص کر دیا گیا۔ اس دوران کوئی سرکاری میٹنگ نہیں رکھی جا سکے گی۔ مخصوص وقت کے لیے ہر سرکاری افسر عوام کے لیے دروازے کھلے رکھے گا۔
18/09/2024
*آج بروز بدھ سے نیو شیڈول کے مطابق کورٹ فیس لاگو ہو گی۔*
06/09/2024
*_State Bank of Pakistan Reveals The Design of Upcoming Currency Notes._*‼️
*_اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے آنے والے کرنسی نوٹوں کے ڈیزائن کا جاری کر دیئے_*‼️
30/08/2024
*اپنے ریٹرن لیٹ فائل کرنے والے متوجہ ہوں*
مالی سال 2024/25 کے مطابق اب اگر آپ اپنی ٹیکس ریٹرن بروقت یعنی ہر سال ماہ جولائی سے ستمبر کے درمیان فائل کریں گے تو آپ فائلر تصور ہوں گے، اگر اسکے بعد فائل کریں گے یا گزشتہ سال کی ریٹرن فائل کر کے سر چارج جمع کروائیں گے تو آپ لیٹ فائلر تصور ہوں گے اور اگر صرف نیشنل ٹیکس نمبر لے کر ٹیکس ریٹرن فائل نہیں کریں گے تو آپ نان فائلر ہوں گے۔ لٰہذا اب بجٹ کے مطابق جائیداد کی خرید و فروخت پر ایڈوانس ٹیکس تقریباً
Single Tax on *Filers*
Double Tax on *Late Filers*
Tripple or More Tax on *Non Filers*
لہٰذا اس سال اپنا انکم ٹیکس ریٹرن 30 ستمبر 2024 تک لازمی جمع کروائیں تاکہ فائلر ہونے کا صحیح فائدہ اٹھا سکیں۔
22/08/2024
`10 روپے سے 5 ہزار روپے تک تمام کرنسی نوٹ تبدیل کرنے کا فیصلہ`
گورنر اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ 10 روپے سے لے کر 5 ہزار روپے تک کے تمام کرنسی نوٹ تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس ہوا جس میں گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے کہا کہ دسمبر تک تمام کرنسی نئے ڈیزائن کے مطابق متعارف کروائی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ کاغذ کی کرنسی کے بجائے ایک نوٹ پلاسٹک کا بھی متعارف کروایا جائے گا، نئے ڈیزائن کی کرنسی متعارف کروانے کے لیے وفاقی کابینہ سے جلد منظوری لی جائے گی۔
07/08/2024
محکمہ داخلہ پنجاب نے اسلحہ لائسنس کے اختیارات ڈپٹی کمشنرز کو منتقل کردیئے، نوٹیفیکیشن
اختیارات کی منتقلی پنجاب آرمز رولز 2023 کے تحت کی گئی، نوٹیفیکیشن
انفرادی اسلحہ لائسنس منتقلی کے اختیارات ڈی ایس جوڈیشل/ متعلقہ ڈپٹی کمشنر لو مل گئے
موجودہ کیٹیگری میں اسلحہ، بور کی تبدیلی، گولیوں میں اضافے کے اختیارات سونپ دیئے گئے
ڈوپلیکیٹ اسلحہ لائسنس اجراء کے تمام اختیارات بھی ڈپٹی کمشنرز کو دے دئیے گئے