Guzarish A Urdu

Guzarish A Urdu

Share

گزارش اے اردو
اردو ادب، شاعری اور سلیقے کی دنیا
دل سے نکلی تحریریں ✍️
روزانہ منتخب اشعار 📖✨

👉 Follow karein agar Urdu se muhabbat hai

26/01/2026

اے روح من
جِس طرح ہم تمہارے ہیں
باخُدا کوئی کوئی ہوتا
ہے ایسے کِسی کا
کیا تم نہیں جانتے
کہ......!!!!!!
میرے دل کی کیفیت بھی تمہارے دل جیسی ہے؟
اے روح من
میری اولین خواہشات
میں سے ایک خواہش
یہ بھی ہے کہ
میں تیرے نام سے جانی جاؤں اے روح من
کیا تم نہیں جانتے کہ
میرے دل کی کیفیت بھی تمہارے دل جیسی ہے؟
کیا تم نہیں واقف میرے پسندیدہ منظر سے؟
کیا تم
اس آواز کو نہیں پہچانتے
جس کے سوا تمام تر آوازیں مجھے شور و غل لگتی ہیں؟
کیا تم اس روح کو
نہیں جانتے جس کی
موجودگی مجھے
پر سکون کرتی ہے؟
کیا تم اس بات سے
آشنا نہیں ہو کہ
میرے بدن کو کس کی
خوشبو مہکا دیتی ہے ؟
کیا تم اس تقویت سے بے
خبر ہو جو میرے سرد پڑے جسم کو حرارت بخشتی ہے؟ کیا تم اس شخص کو نہیں جانتے جس کو میں نے چاہا؟ کیا تم نہیں جانتے
میری دعاؤں کا عنوان؟
کیا تم نہیں جانتے کہ وہ تم ہو ؟
وه منظر تم ہو
وه آواز تمہاری ہے
وه روح تمہاری ہے
وه خوشبو تمہاری ہے
وه تقویت تمہارے حصار کی ہے
وه فقط تم ہو
جسے میں نے چاہا
تم ہو میری
دعاؤں کا عنوان مجھ میں
میں کہاں ہوں
اب مجھ میں تو
ہر جگہ تم ہر
صرف تم
فقط تم
اے روح من
کیا تم واقعی نہیں جانتے۔۔؟

26/01/2026

تمہیں اک بات کہنی ہے۔۔!
مگر ناراض مت ہونا۔۔
کہ تم جو ہر گھڑی مجھکو،
اتنا یاد آتے ہو۔۔ ہمیں اتنا ستاتے ہو۔۔
کہ ہم تم دور ہیں دونوں۔
بہت مجبور ہیں دونوں۔۔
نہ اتنا یاد آؤ تم۔۔!
نہ یوں اتنا ستاؤ تم۔۔!
کہ اتنا یاد آکر تم، ہمیں پاگل بنا کر تم
فقط اتنا بتا دو کہ،
ہماری جان لو گے تم؟
مگر یہ بھی حقیقت ہے، تمہاری یاد ہی تو ہے۔۔!
جو ہر پل ساتھ رہتی ہے۔
خوشی میں بھی ، غموں میں بھی۔ اداسی کے پلوں میں بھی۔ تمہاری یاد ہی تو ہے۔۔!
جو ہر پل یہ بتاتی ہے۔ مجھے احساس دلاتی ہے۔۔
کہ ہم تم بن ادھورے ہیں۔۔!!

26/01/2026

کروٹ بدل کے سو گئی دل میں کسی کی یاد
پل بھر کو اک جہان سا پھیلا ، سمٹ گیا

06/10/2025

کاش وہ تخیل ہی میں رہتے... 💔

06/10/2025

کچھ لوگ خوابوں میں ایسے اچھے لگتے ہیں
کہ حقیقت میں ان کا سامنا کرنے کا دل ہی نہیں کرتا۔

09/03/2025

عورت زمین ہے!
جو ہر چیز کو اپنے اندر سمیٹ کر رکھتی ہے،
اور مرد آسمان ہے،
جب زمین تھک جاتی ہے اور پیاس سے پھٹنے لگتی ہے،
تو آسمان اس پر رحم کرتا ہے،
اور اسے محبت، شفقت اور وفاداری سے سیراب کرتا ہے
جب بھی زمین کو پاکیزہ پانی ملتا ہے،
تو وہ عمدہ پھل اگاتی ہے
زمین وہ عزت ہے جس کا ہم دفاع کرتے ہیں،
اور آسمان میں چمکنے والی بجلی مرد کی غیرت ہے
جو وہ زمین *(عورت)* کے لیے رکھتا ہے
عورت ایک پھول کی مانند ہے،
اگر اسے محبت اور توجہ کا پانی ملے، تو وہ خوشبو بکھیرتی ہے،
عورت زندگی کا راز ہے،
نہ زمین کی زندگی ہے بغیر آسمان کے،
اور نہ ہی آسمان کی کوئی قیمت ہے بغیر زمین کے!

اصول حیات



08/03/2025

عقل چراغِ راہ ہے، مگر منزل نہیں! ✨"
"کیا آپ متفق ہیں؟ اپنی رائے کمنٹس میں دیں! 💬

05/03/2025
05/03/2025

‏ہم تو کہہ دیں گے کہ ہم "ٹھیک ہیں" لیکن
کون سمجھے گا یہاں "ٹھیک" کا مطلب آخر 🙄

19/09/2024

یقیں محکم عمل پیہم محبت فاتح عالم
جہاد زندگانی میں ہیں یہ مردوں کی شمشیریں 🥰🥰

Want your school to be the top-listed School/college in Allu Multan?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Website

Address


Allu Multan