10/09/2026
اہم عوامی آگاہی — رجسٹڑڈ ٹریڈ مارک
مونائش ایجوکیشن سسٹم نے حالیہ عرصے میں بعض مقامات (سکول اور شاپ) پر اپنی منفرد برانڈ شناخت یعنی لوگو اور اس کے نمایاں بصری عناصر کی کاپی یا غیر معمولی مشابہت کو نوٹ کیا ہے۔
ہم واضح کرنا چاہتے ہیں کہ مونائش ایجوکیشن سسٹم کا لوگو پاکستان میں باقاعدہ طور پر رجسٹرڈ ٹریڈ مارک ہے اور کاپی رائٹ قانون کے تحت محفوظ ہے۔
اس رجسٹرڈ شناخت کے تمام متعلقہ لیگل رائٹس مونائش ایجوکیشن سسٹم کے پاس محفوظ ہیں۔
یہ برانڈ شناخت کئی سال کی محنت، کوالٹی، اعتماد اور ساکھ کا نتیجہ ہے۔
کسی بھی فرد یا ادارے کی جانب سے ہمارے رجسٹرڈ لوگو، اس کے اصل آرٹ ورک، یا اس سے گمراہ کن حد تک مشابہ نشان یا ڈیزائن کا بغیر تحریری اجازت استعمال — خواہ وہ سکول یونیفارم، بیجز، نوٹ بکس، سٹیشنری، سائن بورڈز یا کسی بھی تشہیری مواد پر ہو — متعلقہ حالات میں ٹریڈ مارک یا کاپی رائٹ کے جرم اور دیگر قانونی خلاف ورزیوں کے دائرے میں آ سکتا ہے۔
ایسی خلاف ورزی کی صورت میں قانون کے تحت استعمال رکوانے کے لیے عدالتی حکم، غیر مجاز مواد سے نشان ہٹوانے یا اسے تلف کرانے، ہرجانے، حاصل شدہ منافع کے حساب اور دیگر قانونی چارہ جوئی کے اقدامات کیے جا سکتے ہیں۔
جان بوجھ کر Copyright کی خلاف ورزی بعض حالات میں فوجداری کارروائی، جرمانے اور قید کا باعث بھی بن سکتی ہے۔
ہم کسی مخصوص فرد یا ادارے کو عوامی سطح پر نشانہ بنانا نہیں چاہتے۔ ہمارا مقصد صرف اپنی قانونی طور پر محفوظ شناخت کے بارے میں آگاہی دینا اور یہ واضح کرنا ہے کہ:
تعلیمی اداروں کی پہچان نقل سے نہیں،
اپنی سوچ، اپنے معیار اور اپنی منفرد شناخت سے بنتی ہے۔
ہم تمام اداروں سے توقع رکھتے ہیں کہ وہ اپنی اصل اور خودمختار برانڈ شناخت قائم کریں اور کسی دوسرے ادارے کے رجسٹرڈ یا محفوظ برانڈ سے ایسی مشابہت اختیار نہ کریں جو عوام میں تعلق، وابستگی یا اشتراک کا غلط تاثر پیدا کرے۔
مونائش ایجوکیشن سسٹم اپنے رجسٹرڈ ٹریڈ مارک، کاپی رائٹ اور برانڈ اڈینٹٹی/شناخت کے تحفظ کے لیے تمام قانونی حقوق محفوظ رکھتا ہے۔
مزید کسی انکوائری کیلیے ہمارے نمبر 03077007111 پر رابطہ کریں۔
جبرائیل خان بڈانی،
مونائش ایجوکیشن سسٹم۔
اے پراجیکٹ آف ونسم لرننگ۔