Mohammad Tahir Ismail Bhutta

Mohammad Tahir Ismail Bhutta

Share

Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Mohammad Tahir Ismail Bhutta, Educational consultant, Ali pur , Muzaffargarh, Punjab, Alipur.

27/05/2024

پاکستان میں اگلے دس دن ریکارڈ گرمی پڑے گی
خاص تور پر جنوبی پنجاب میں 50درجہ حرارت بھی کراس ہو جائے گا
درجہ حرارت کا یوں اوپر جانا کوئی اچانک عمل نہیں ہے پچھلے چند سالوں سے غیر متوقع طور پر بڑھتا درجہ حرارت اس بات کا اشارہ دے رہا تھا اور اگلے چند سالوں میں ممکن ہے ہمارے کچھ شہر رہنے کے قابل بھی ناہوں ۔

اس بڑھتے درجہ حرارت کو جو چیز فل فور روک سکتی ہے وہ شجرکاری ہے
ایک دو سال قبل بہت سی تنظیمیں اور لوگ اپنے طور پر درخت لگارہے تھے مگر اب اس طرف کوئی ایکٹوٹی نظر نہیں آرہی
بطور پاکستانی آپ کا فرض ہے کہ ہر شہری کم از کم 5 درخت ضرور لگائے
اپنے گھروں کے باہر ، ذرعی زمین پر ، اسکولوں میں ، نہر کنارے ، سڑک کنارے ، قبرستانوں میں ہر جگہ شجر کاری کریں
اپنی نسلوں کو جہنم میں رہنے سے بچانا ہے تو شجر کاری کو فروغ دینا ہے ہوگا
یہ اب محض شوق نہیں ضرورت بن چکاہے۔

11/04/2024

‏‎
ہم بھول جاتے ہیں
مغرب نہیں بھولتا

زومبی کا کردار جسے ہالی ووڈ اپنی فلموں میں ایک خوفناک کردار کے طور پر پیش کرتا ہے. ھارر موویز میں ان کو چلتی پھرتی خون آشام لاشیں دیکھایا جاتا ہے.

آپ کو یہ جان کر حیرت ہو گی کہ زومبی کا یہ کردار بگڑا ہوا ضرور ہے مگر گھڑا ہوا ہرگز نہیں۔ اور آپ کو مزید حیرت اس بات پر ہونی چاہیئے کہ یہ کردار کسی اور کا نہیں مسلمان بادشاہ جنجا زومبی کا ہے جسے مغرب خون آشام کے طور پر پیش کرتا ہے۔

قصہ 1539 سے شروع ہوتا ہے جب پرتگیزیوں نے برازیل پر قبضہ کیا اور یہاں کے سیاہ فام باشندوں کو پکڑ کر غلام بنانے , بیچنے اور زبردستی مسیح بنانے کا کام شروع کیا۔ ظلم کا یہ راج 1775 تک چلتا رہا حتی کہ جنجا کا ظہور ہوا جس نے ان ضابطوں کو ماننے سے انکار کردیا۔ ایک طرف وہ استبداد کے سامنے ڈٹ کر کھڑا ہوا تو دوسری طرف اس نے اپنے لوگوں کو اسلامی طرز حیات اپنانے اور ﷲ کی وحدانیت کی طرف بلانا شروع کیا۔

جنجا کو لوگ "شجاع الاسود – سیاہ بہادر" کہہ کر جاننے لگے۔ پرتگیزیوں پر اُن کا ایسا رعب و دبدبہ تھا کہ وہ ان سے خوف کھاتے تھے۔ جنجا کا دور پچاس سال پر محیط رہا اور وہ آخرکار ایک معرکے میں مارے گئے۔ اس کی لاش کا مثلہ کیا گیا سر تن سے جدا ہوا حصے بخرے کیئے گئے اور لوگوں کو جنجا کا تماشہ بنا کر پیش کیا گیا۔

ہم تاریخ بھولتے ہیں مغرب نہیں۔ جنجا کی وفات کے دن کو وہ ایک تہوار کے طور پر مناتے ہیں جس میں خوفناک کپڑے پہنے اور منہ پر دہشتناک خ*ل چڑھائے جاتے ہیں تاکہ لوگوں لوگوں کو باور کرایا جا سکے کہ زومبی ایسے خون آشام بھیڑیئے ہوتے ہیں جن کا انسانیت سے کوئی واسطہ نہیں ہوتا-

09/04/2024

‏♥لوگ تاج محل کو محبت کی علامت قرار دیتے ھیں مگر یقین کریں کہ عثمانی دور میں مسجد نبوی ﷺ کی تعمیر تعمیرات کی دنیا میں محبت اور عقیدت کی معراج ھے
ذرا پڑھیے اور اپنے دلوں کو عشق نبی ﷺ سے منور کریں ۔

ترکوں نے جب مسجد نبوی کی تعمیر کاارادہ کیا تو انہوں نے اپنی وسیع عریض ریاست میں اعلان کیا کہ انھیں عمارت
سازی سے متعلق فنون کے ماہرین درکار ھیں، اعلان کرنے کی دیر تھی کہ ھر علم کے مانے ھوۓ لوگوں نے اپنی خدمات پیش کیں،
سلطان کے حکم سے استنبول کے باہر ایک شہر بسایا گیا جس میں اطراف عالم سے آنے والے ان ماہرین کو الگ الگ محلوں میں بسایا گیا اس کے بعد عقیدت اور حیرت کا ایسا باب شروع ھوا جس کی نظیر مشکل ھے خلیفۂ وقت جو دنیا کا سب سے بڑا فرمانروا تھا شہر میں آیا اور ھر شعبے کے ماہر کو تاکید کی کہ اپنے ذھین ترین بچے کو اپنا فن اس طرح سکھاۓ کہ اسے یکتا و بیمثال کر دے اس اثنا میں ترک حکومت اس بچے کو حافظ قرآن اور شہسوار بناۓ گی

دنیا کی تاریخ کا یہ عجیب و غریب منصوبہ کئی سال جاری رھا 25 سال بعد نوجوانوں کی ایسی جماعت تیار ہوئی جو نہ صرف اپنے شعبے میں یکتاۓ روزگار تھے بلکہ ہر شخص حافظ قرآن اور باعمل مسلمان بھی تھا یہ لگ بھگ 500 لوگ تھے اسی دوران ترکوں نے پتھروں کی نئی کانیں دریافت کیں، جنگلوں سے لکڑیاں کٹوایٔیں، تختے حاصل کئے گئے اور شیشے کا سامان بہم پہنچایا گیا،
یہ سارا سامان نبی کریم ﷺ کے شہر پہنچایا گیا تو ادب کا یہ عالم تھا کہ اسے رکھنے کے لیۓ مدینہ سے دور ایک بستی بسائی گیٔ تا کہ شور سے مدینہ کا ماحول خراب نہ ھو،

نبی ﷺ کے ادب کی وجہ سے اگر کی پتھر میں ترمیم کی ضرورت پڑتی تو اسے واپس اسی بستی بھیجا جاتا ماھرین کو حکم تھا کہ ھر شخص کام کے دوران با وضو رھے اور درود شریف اور تلاوت قرآن میں مشغول رھے ھجرہ مبارک کی جالیوں کو کپڑے سے لپیٹ دیا گیا کہ گرد غبار اندر روضہ پاک میں نہ جاۓ ستون لگاۓ گئے کہ ریاض الجنت اور روضہ پاک پر مٹی نہ گرے یہ کام پندرہ سال تک چلتا رھا اور تاریخ عالم گواہ ھے ایسی محبت ایسی عقیدت سے کوئی تعمیر نہ کبھی پہلے ہوئی اور نہ کبھی بعد میں ھو گی ۔💞۔۔

سبحان اللّه 🌸♥۔

09/04/2024

‏حضرت عمرؓ رمضان المبارک کے آخری عشرہ میں سرورِ کائنات ﷺ کے روضہٕ اقدس کی زیارت کے لئے گئے وہاں روضہ کے سامنے ایک (اعرابی) کھڑا دعا مانگ رہا تھا۔
۔۔۔ اے میرے رب یہ آپ کے حبیب ﷺ ہیں، میں آپ کا بندہ ہوں اور شیطان آپ کا دشمن ہے۔ اگر آپ میری مغفرت کر دیں گے تو آپ کے حبیبﷺ خوش ہو جائیں گے ، آپ کا یہ بندہ کامیاب ہو جائے گا اور آپ کا دشمن غمگین اور ذلیل و خوار ہو جائے گا۔ اور اگر آپ نے میری مغفرت نہ فرمائی تو آپ کے حبیبﷺ پریشان ہوں گے ، دشمن خوش ہو گا اور یہ بندہ ہلاک ہو جائے گا۔ آپ بہت کرم اور عزت و شرف والے اس بات سے بہت بلند و بالا ہیں کہ آپ اپنے حبیب ﷺ کو پریشان ، اپنے دشمن کو خوش اور اپنے بندے کو ہلاک کریں۔
اے میرے اللہ شرفاءِ عرب کا دستور ہے کہ جب ان میں سے کسی سردار کا انتقال ہو جاتا ہے تو اس کی قبر پر اس کے تمام غلاموں کو آزاد کر دیا جاتا ہے اور یہ تو تمام جہانوں کے سردار کی قبر مبارک ہے مجھے ان کی قبر مبارک پر جہنم کی آگ سے آزاد فرما۔

حضرت عمرؓ نے بھی اونچی آواز میں کہا اے میرے رب میں بھی یہی دعا مانگتا ہوں جو اس اعرابی نے مانگی ہے اور اتنے روئے کہ داڑھی مبارک آنسوؤں سے تر ہو گئی۔

اب ہم بھی یہ دعا کرتے ہیں جو اس اعرابی رضی اللہ عنہ نے کی تھی: یا اللہ ہماری، ہمارے ٕ آباؤاجداد ، ہمارے تمام رشتہ داروں اور ان تمام لوگوں (جن کا ہم پر حق ہے) کی گردنوں کو جہنم کی آگ سے آزاد فرما دے۔

امین یا رب العالمین

02/04/2024

‏حضرت عمر فاروقؓ کو ایک شخص کے بارے میں پتہ چلا کہ وہ ماں کو گالیاں دیتا ھے۔
آپ نے اس شخص کو بلوایا اور حکم دیا کہ پانی سے بھری ھو مشک لائی جائے ،، پھر وہ مشک اس کے پیٹ پر خوب کس کر بندھوا دی
اور اس کو کہا کہ اسے اسی مشک کے ساتھ چلنا پھرنا بھی ھے اور کھانا پینا بھی ھے اور سونا جاگنا بھی ھے۔
ایک دن گزرا تو وہ بندہ بلبلاتا ھوا حاضر ھوا کہ اس کو معاف کر دیا جائے وہ آئندہ ایسی حرکت نہیں کرے گا۔
آپؓ نے پانی آدھا کر دیا
مگر مشک بدستور اس کے پیٹ پر بندھی رھنے دی۔ مزید ایک دن کے بعد وہ بندہ ماں کو بھی سفارشی بنا کر ساتھ لے آیا کہ اس کو معاف کر دیا جائے اور اس مشک کو ھٹا دیا جائے وہ دو دن سے نہ تو سو سکا ھے اور نہ ھی ٹھیک سے کھا سکا ھے۔
آپ نے اس کی ماں کی طرف
اشارہ کر کے فرمایا
کہ اس نے تجھے پیٹ کے باھر نہیں بلکہ پیٹ کے اندر اتنے ھی وزن کے ساتھ 9 ماہ اٹھا کر رکھا ھے۔
نہ وہ ٹھیک سے سو سکتی تھی اور نہ ٹھیک سے کھا سکتی تھی ،پھر تو اسے موت کی سی اذیت دے کر پیدا ھوا اور 2 سال اس کا دودھ پیتا رھا ،
اور جب اپنے پاؤں پر کھڑا ھوا تو اس کا شکر ادا کرنے کی بجائے اس کے لئے تیرے منہ سے گالیاں نکلتی ھیں ،، اگر آئندہ یہ شکایت موصول ھوئی تو تجھے نشانِ عبرت بنا دونگا۔

(فتاوی و اقضیتہ عمر ابن الخطاب)

Photos from Mohammad Tahir Ismail Bhutta's post 01/04/2024

Chemical Kinematics

my PAGE for more Educating contents

Photos from Mohammad Tahir Ismail Bhutta's post 01/04/2024

حضرت شہر بانو رضی اللّٰه عنہا حضرت اِمام حُسین رضی اللّٰه عنھا کے عقد میں۔
(آپ امام زین العابدین رضی اللّه عنہ کی والدہ ماجدہ ہیں)

سیّدُنا فاروقِ اعظم رضی اللّٰه عنہُ کے دورِ خلافت میں جب ایران فتح ہُوا تو ایران کے آخری بادشاہ یزدگرد کی بیٹی حضرت شہربانو رضی اللّٰه عنھا جنگی قیدی بن کر مالِ غنیمت میں آئیں،جب مالِ غنیمت تقسیم ہونے لگا تو اہلِ مدینہ اور اِسلامی لشکر سوچنے لگا کہ:
'' دیکھتے ہیں اِیران کے بادشاہ یزدگرد کی بیٹی شہربانو کس خوش نصیب کے حِصّے میں آتی ہے؟ ''
جب مالِ غنیمت تقسیم کرتے ہوئے شہربانو رضی اللّٰه عنھا کی باری آئی تو حضرت عمر فاروق رضی اللّٰه عنہُ نے اعلان فرمایا کہ:
'' یزدگرد کی بیٹی شہزادی ہے،اسے میں جس کی زوجیت میں دوں گا وہ بھی شہزادہ ہی ہو گا۔ ''
لوگ سوچنے لگے کہ دیکھتے ہیں کہ حضرت عمر فاروق رضی اللّٰه عنہُ کی نِگاہ میں شہزادہ کون ہے؟ حضرت عمر فاروق رضی اللّٰه عنہُ کھڑے ہوئے اور فرمایا کہ:
'' اے حُسین ( رضی اللّٰه عنہُ ) ہمارے ہاں شہزادہ تُو ہی ہے اور حضرت شہر بانو رضی اللّٰه عنہُ کو حضرت اِمام حُسین رضی اللّٰه عنہُ کی زوجیت میں دے دیا۔ ''
حضرت عمر فاروق رضی اللّٰه عنہُ کے اپنے بیٹے حضرت عبداللّٰه رضی اللّٰه عنہُ بھی تھے مگر حضرت عمر فاروق رضی اللّٰه عنہُ نے اپنے بیٹے پر حضرت اِمام حُسین رضی اللّٰه عنہُ کو ترجیح دی۔کیونکہ سب صحابہ کرام رضوان اللّٰه عنہُم کو آقا صلی اللّٰه علیہ وآلہ وسلم ہی نہیں بلکہ آپ صلی اللّٰه علیہ وآلہ وسلم کے اہلِ بیت پاک بھی دِل و جان سے عزیز اور محبوب تھے 🙏

( الصواعق المحرقہ،صفحہ ۱۷۹ )

( شہادتِ اِمام حُسین،فلسفہ و تعلیمات،صفحہ ۲٦۹ )

Photos from Mohammad Tahir Ismail Bhutta's post 31/03/2024

Organic molecules & Structures

30/03/2024

ریاضی نہم
کو پاس کرنے کا
نہایت آسان فارمولا

جو کوئی طالب علم ریاضی کے پیپر سے بہت زیادہ پریشان ھے کہ کیسے پاس کرے گا
ان کے لیے بالکل آسان فارمولا
تمام یونٹس کے آخر میں دیے گئے MCQs لازمی کریں
ان سے ملیں گے=15نمبر

ریاضی کی کتاب کے آخر میں دی گئی آ خری 20 تعریفیں یاد کر لیں
ان سے ملیں گے 10 نمبر

یونٹ نمبر 12 سے تمام مسئلے یاد کر لیں
ایک مسئلہ لازمی آئے گا
اس کے ملیں گے= 8نمبر

مشق 9.1 ,9.3, 7.1, 7.2 8.1 کرنے سے 10 نمبر مل جائیں گے
اور اگر

لانگ کے لیے
مشق نمبر 1.6 اور 3.4
کے تمام سوالات کر لیں
ان میں سے لانگ لازمی آئیں گے
ان سے ملیں گے = 8نمبر

اس طرح آپ تقریباً 51 نمبر بالکل آسانی سے حاصل کر سکتے ہیں
تو فکر کرنےکی ضرورت نہیں بس اوپر والے فارمولے پر عمل کرنا شروع کر دیں پرسوں پیپر ھے
WISH U GOOD LUCK

21/03/2024

9th Computer Science Guess Paper 2024

16/03/2024

Punjab Board New Passing criteria..

15/03/2024
Want your school to be the top-listed School/college in Alipur?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Website

Address


Ali Pur , Muzaffargarh, Punjab
Alipur