Jamia Darul Uloom haqqania akora khattak

Jamia Darul Uloom haqqania akora khattak

Share

Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Jamia Darul Uloom haqqania akora khattak, College & University, GT Road, Akora Khattak.

جامعہ حقانیہ کا واحد آفیشل پیج یہی ہے۔ دیگر تمام پیجز جعلی اورغیر مصدقہ ہیں۔
معلومات یا ملاقات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔
ہماری ویڈیوز، تصاویر یا نام کا بغیر اجازت استعمال ممنوع ہے اور اس پر قانونی کارروائی کی جائے گی۔
© @jamiaHaqqnia – All Rights Reserved

13/12/2025

جامعہ دارالعلوم حقانیہ اور بانی دارالعلوم شیخ الحدیث رحمتہ اللہ علیہ کے خادم خاص کا شرف تلمذ کس کس نے حاصل کیا ہے ؟

13/12/2025

Molana Rashid UL Haq Sami
Baber Hanif

04/12/2025

30/11/2025

Molana Rashid UL Haq Sami
Baber Hanif
Muhammad Yasir Nomani

30/11/2025


Molana Rashid UL Haq Sami
Rashid Ul Haq Sami
Baber Hanif

28/11/2025

جامع میں پیش آنے والا ایک ایسا واقعہ، جو آپ کبھی بھول نہیں سکتے ؟

Photos from Molana Rashid UL Haq Sami's post 04/11/2025

دارالعلوم حقانیہ میں شعبہ تخصصات میں ’’مدرسہ ڈاٹ پی۔ کے ‘‘ کے زیراہتمام ’’علم سے قیادت تک ‘‘ کے عنوان سے تین روزہ تربیتی ورکشاپ برائے علمائے کرام و متخصصین طلباء

موضوعات: تدریسی مہارت معاشرے میں قیادت اور جدید ذرائع ابلاغ کے استعمال میں اہل مدارس کی سہولت کاری ، قائدانہ صلاحیتوں کو اجاگر کرنا، اور پیشہ وارنہ اخلاقیات کی طرف مکمل رہنمائی۔

جامعہ کی مرکزی جدید لائبریری میں تین روزہ ورکشاپ (2 نومبر تا 4نومبر) میں تمام تخصصات کے شرکاء نے بھرپور شرکت کی ،اس پروگرام کا سہرا مولانا شکیل محمد حقانی صاحب کو جاتا ہے جنہوں نے ’’مدارس ڈاٹ پی کے ‘‘کے پلیٹ فارم سے اس کا اہتمام کیا۔ مولانا ابرار حسین (ذمہ دار شعبہ تربیت ) اور مولانا خان محمد (معاون)نے تین دن خصوصی لیکچر ز دئے ان کی معاونت مفتی محمد یاسر نعمانی (انچارج شعبہ آئی ٹی جامعہ ) مولانا حبیب اللہ نور (نگران تخصص فی الحدیث) مولانا حبیب اللہ شاہ حقانی (نگران شعبہ تخصص فی التفسیر) وغیرہ نے کی۔ تقریب کے اختتام پر نائب مہتمم حضرت مولانا راشد الحق سمیع صاحب نے معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور طلبا کو نصحیتیں بھی کیں کہ یہ موضوعات وقت کی اہم ضرورت ہے، شرکاء میں اسناد بھی تقسیم کی گئیں۔

03/11/2025



03/11/2025
02/11/2025

یہ ہوتی ہے محبت، یہ ہوتی ہے عقیدت

کافی عرصے سے حضرت مولانا حافظ شوکت علی صاحب مدظلہ العالی سخت علیل تھے۔ یہاں تک کہ دل کا آپریشن کیا گیا اور وہ کئی دنوں تک گھر پر آرام فرما رہے۔
آج بروز اتوار اچانک اطلاع ملی کہ حضرت مولانا حافظ شوکت علی صاحب مدظلہ دورۂ حدیث کے لیے تشریف لا رہے ہیں۔ یہ خبر سنتے ہی طلبہ و اساتذہ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی، سب جلدی سے دورۂ حدیث کی طرف روانہ ہوگئے۔

جب حضرت حافظ صاحب تشریف لائے تو طلبۂ کرام نے پرجوش انداز میں ان کا استقبال کیا۔ اسی دوران حضرت مولانا راشدالحق سمیع صاحب مدظلہ بھی تشریف لائے۔ کچھ ہی دیر بعد حضرت مولانا سعیدالرحمن صاحب مدظلہ بھی تشریف لائے۔
حضرت مولانا سعیدالرحمن صاحب نے سب سے پہلے حضرت حافظ صاحب کے ماتھے پر بوسہ دیا، پھر مائیک لیا اور طلبہ سے نہایت پُرجوش انداز میں چند باتیں ارشاد فرمائیں۔

اس کے بعد جب حضرت حافظ شوکت علی صاحب نے مائیک لیا تو ان کی گفتگو کے دوران حضرت مولانا سعیدالرحمن صاحب کی آنکھوں سے آنسو بہنے لگے۔
فرمایا
اس بیماری سے بہت کم لوگ صحت یاب ہو پاتے ہیں، لیکن آج میں حضرت حافظ صاحب کو دوبارہ اس مسند حدیث پر دیکھ کر بے اختیار رو پڑا اور دل سے شکر ادا کیا۔”

یہ ہے وہ محبت جو بےاختیاری ہوتی ہے، یہ ہے وہ عقیدت جو صرف مدارس اور دینی حلقوں میں ہی نظر آتی ہے

بشکریہ : محمد ہلال

Want your school to be the top-listed School/college in Akora Khattak?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Telephone

Address


GT Road
Akora Khattak
24040