Munir Ahmed
PhD in Pakistan Studies. Bibliophile Teacher, and Researcher since 1994.
26/05/2026
Eid Mubarak.....
🔥 وفاقی آئینی عدالت کا تاریخی فیصلہ — سینیارٹی صرف بھرتی کے وقت بنائی گئی میرٹ لسٹ کے مطابق بنائی جائے گی ،جوائننگ ڈیٹ سے بنائی گئی سینیارٹی لسٹ کالعدم قرار ۔
وفاقی آئینی عدالت نے سرکاری ملازمین کے حقوق کے حوالے سے ایک نہایت اہم اور رہنما فیصلہ جاری کرتے ہوئے واضح کر دیا ہے کہ اگر ملازمین ایک ہی سلیکشن پراسس اور ایک ہی بیچ کے ذریعے بھرتی ہوں تو ان کی سینیارٹی کا تعین صرف میرٹ (Merit) کی بنیاد پر ہوگا، نہ کہ جوائننگ کی تاریخ کی بنیاد پر۔
📌 کیس کا خلاصہ
کیس Capt. Muhammad Ali Khan Vs Port Qasim Authority میں یہ معاملہ سامنے آیا کہ کچھ ملازمین کو محض پہلے جوائن کرنے کی بنیاد پر سینئر قرار دے دیا گیا، حالانکہ میرٹ لسٹ میں اپیلنٹ کا درجہ ان سے بلند تھا۔
⚖️ وفاقی آئینی عدالت کے سنہری اصول
✅ میرٹ کو فوقیت حاصل ہے
سلیکشن کمیٹی/پبلک سروس کمیشن کی مرتب کردہ میرٹ لسٹ کو نظرانداز نہیں کیا جا سکتا، یہی سینیارٹی کا اصل معیار ہے۔
✅ جوائننگ ڈیٹ فیصلہ کن نہیں
محض ایک دن پہلے یا بعد میں جوائن کرنا سینیارٹی کا معیار نہیں بن سکتا، خاص طور پر جب بھرتی ایک ہی بیچ میں ہو۔
✅ کنٹریکٹ کی خلافِ قانون شرائط بے اثر
اگر ملازمت کے کنٹریکٹ میں کوئی ایسی شرط ہو جو سروس رولز یا قانون سے متصادم ہو تو وہ کالعدم سمجھی جائے گی۔
✅ تاخیر کا اعتراض تبھی جب اطلاع ثابت ہو
اگر محکمہ یہ ثابت نہ کر سکے کہ ملازم کو سینیارٹی لسٹ کی بروقت اطلاع دی گئی تھی تو تاخیر (Laches) کا اعتراض قابلِ قبول نہیں ہوگا۔
❌ ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم
سپریم کورٹ نے ہائی کورٹ کے فیصلے کو غلط قرار دیتے ہوئے اسے کالعدم کر دیا اور حکم دیا کہ سینیارٹی لسٹ ازسرِ نو میرٹ کے مطابق ترتیب دی جائے۔
📢 تمام سرکاری اداروں کے لیے اہم ہدایات
🔹 ہر نئی بھرتی، پروموشن یا ریگولرائزیشن کے بعد سینیارٹی لسٹ تیار کی جائے
🔹 ہر سال جنوری میں سینیارٹی لسٹ کا باقاعدہ جائزہ لیا جائے
🔹 سینیارٹی لسٹ کو متعلقہ ملازمین تک پہنچایا جائے
🔹 سینیارٹی لسٹ کو سرکاری ویب سائٹس پر اپلوڈ کیا جائے
🏆 فیصلہ کیوں اہم ہے؟
یہ فیصلہ ہزاروں سرکاری ملازمین کے لیے ایک مثبت نظیر (Precedent) ہے جو میرٹ کے باوجود سینیارٹی میں پیچھے کر دیے جاتے تھے۔
👉 اب اصول واضح ہے:
“ایک ہی بیچ میں بھرتی = سینیارٹی صرف میرٹ لسٹ کے مطابق”
20/05/2026
Professor Dr. Muhammad Shakeel Ahmad sb eminent expert on electoral politics of Pakistan share this.....
15/05/2026
پروفیسر ظہور الحق صاحب ہری پور میں پیدا ہوئے ۔ابتدائی تعلیم اپنے علاقہ سے حاصل کی۔ ایف ایس ای ایڈورڈ کالج پشاور اور بی ایس سی گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج ہری پور سے کرنے کے بعد ایم ایس سی کمیسٹری کی ڈگری یونیورسٹی آف پشاور سے حاصل کی۔ بحثیت لیکچرر کمیسٹری اپنے کیریئر کا آغاز محکمہ ہائیر ایجوکیشن خیبر پختونخوا سے کیا۔انہوں نے گورنمنٹ کالج پبی اور سپریر سائنس پشاور میں تدریسی فرائض سر انجام دیے۔محکمانہ ترقی حاصل کرتے ہوئے اسٹنٹ پروفیسر ،ایسوسی ایٹ پروفیسر اور پروفیسر تعیناتی ہوئے۔دوران ملازمت بحثیت ڈپٹی سیکرٹری ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ خیبرپختونخوا ، ڈایریکٹر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ڈیپارٹمنٹ خیبرپختونخوا ، ایڈیشنل ڈائریکٹر ،ڈائریکٹر ہائیر ایجوکیشن اور مینجنگ ڈائریکٹر ایجوکیشن ایمپائرز فاؤنڈیشن خیبرپختونخوا خدمات سر انجام دیں۔ آپ انتہائی مخلص ،ہمدرد اور عظیم انسان تھے ۔گزشتہ رات اپنی رہائش گاہ پشاور میں وفات پائی اور آج بتاریخ 15-5-2026 پشاور میں نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد جسد خاکی دفنا دیا گیا۔ اللہ تعالیٰ متحرم پروفیسر ظہور صاحب کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین ۔
27/07/2025
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Contact the school
Telephone
Website
Address
Abbottabad