شعبہ اُردو گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج منڈیاں ابیٹ آباد

شعبہ اُردو گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج منڈیاں ابیٹ آباد

Share

اہلِ آدب

اردو ہے مرا نام میں خسرو کی پہیلی
میں میر کی ہم راز ہوں غالب کی سہیلی

09/07/2026

گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج، منڈیاں ایبٹ آباد کے شعبہ اردو کی جانب سے
​محترم و مکرم، استادِ محترم پروفیسر ڈاکٹر اظہر محمود صاحب کو گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج منڈیاں کے پرنسپل تعینات ہونے پر دل کی اتھا گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں

18/06/2026

گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج منڈیاں، ایبٹ آباد کے شعبہ اردو کے زیرِ اہتمام بی ایس (BS) اردو کے طلبہ کے "مکالوں کے حتمی دفاع" (Final Thesis Defense) کے سلسلے میں ایک پروقار اور علمی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
تقریب میں شعبہ اردو کے تین ہونہار محققین نے اپنے اساتذہ کی زیرِ نگرانی تیار کیے گئے تحقیقی مکالہ جات کا نہایت عمدہ، مدلل اور اچھوتے انداز میں دفاع کیا۔ اپنے تھیسز کا بہترین دفاع کرنے والے طلبہ اور ان کے نگرانِ مکالہ میں
سید منتظر عباس (نگرانِ مکالہ: نامور استاد پروفیسر ڈاکٹر ملک لیاقت صاحب)
مومنہ خٹک (نگرانِ مکالہ: نامور استاد پروفیسر ڈاکٹر ملک لیاقت صاحب)
ثمر گل (نگرانِ مکالہ: صدرِ شعبہ اردو پروفیسر ڈاکٹر طارق بشیر صاحب)
ان تینوں طلبہ نے حاضرین اور معزز ممتحنین کے سامنے اپنی تحقیقی کاوشوں کو پیش کیا اور پوچھے گئے سوالات کے انتہائی پراعتماد اور تسلی بخش جوابات دے کر اپنی علمی و تحقیقی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔
معزز بیرونی ممتحنین (External Examiners)
طلبہ کے مقالہ جات کی جانچ پڑتال کے لیے شعبہ اردو کی نامور علمی و ادبی شخصیات بطور بیرونی ممتحن موجود تھیں، جن میں:
پروفیسر نازیہ خلیل صاحبہ (شعبہ اردو، گورنمنٹ گرلز پوسٹ گریجویٹ کالج نمبر 2، ایبٹ آباد)
پروفیسر ڈاکٹر مشتاق احمد صدیقی صاحب (معروف محقق و استاد)
کالج انتظامیہ اور فیکلٹی کی بھرپور شرکت
تقریب میں کالج کے پرنسپل احسان الرحیم صاحب، صدرِ شعبہ اردو پروفیسر ڈاکٹر طارق بشیر صاحب اور کالج کوآرڈینیٹر احتشام گل صاحب نے خصوصی شرکت کی۔ ان کے ساتھ ساتھ کالج کے سینئر اساتذہ، جن میں پروفیسر ڈاکٹر ملک لیاقت صاحب، پروفیسر ڈاکٹر صدیق الرحمان صاحب، پروفیسر اعجاز خان صاحب اور پروفیسر احمد حسین صاحب شامل تھے، نے بھی تقریب میں موجود رہ کر طلبہ کی حوصلہ افزائی کی. مزید برآں، شعبہ بین الاقوامی تعلقات (IR Department) کے صدر (HOD) بھی اس علمی محفل کے معزز شرکاء میں شامل تھے۔
پرنسپل صاحب کا اختتامی خطاب
تقریب کے اختتام پر گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج منڈیاں کے پرنسپل احسان الرحیم صاحب نے اپنے صدارتی اور اختتامی کلمات میں مقالہ نگار طلبہ کی سخت محنت، لگن اور اس شاندار کاوش کو دل کھول کر سراہا۔ انہوں نے نگرانِ مقالہ اساتذہ، خصوصاً پروفیسر ڈاکٹر ملک لیاقت اور صدرِ شعبہ پروفیسر ڈاکٹر طارق بشیر کی علمی رہنمائی کی تعریف کی، جن کی بدولت کالج میں اعلیٰ درجے کے تحقیقی رجحانات کو فروغ مل رہا ہے۔ آخر میں انہوں نے کامیاب ہونے والے طلبہ کے لیے مستقبل میں مزید کامیابیوں اور روشن مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

17/03/2026
18/01/2026

فواد احمد عباسی
سیرتِ طیبہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے موضوع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے
#شعبہ
#اردو


08/11/2025

پروفیسر ڈاکٹر صدیق الرحمن صاحب

07/11/2025

جمیل اعوان شعبہ ریاضی

شعبہ اُردو گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج منڈیاں ایبٹ آباد

فواد احمد عباسی
Muzammal Ali

Photos from ‎شعبہ اُردو گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج منڈیاں ابیٹ آباد ‎'s post 06/11/2025

گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج منڈیاں ایبٹ آباد میں کریکٹر بلڈنگ سوسائٹی کے زیرِ اہتمام اینٹی کرپشن ویک کا انعقاد کیا گیا، جس میں کالج کے تمام شعبوں کے طلبا نے بھرپور حصہ لیا۔
اس پروگرام میں مختلف قسم کے مقابلے شامل تھے، جس میں مضمون نویسی کے مقابلے میں شعبۂ اردو کے ہونہار طالب علم غلام مرتضیٰ نے نمایاں پوزیشن حاصل کی۔
اسی طرح تقریری مقابلے میں فواد احمد عباسی نے پورے کالج میں دوسری پوزیشن حاصل کی۔
یوں اس پروگرام میں شعبۂ اردو کے طلبا نے نمایاں کردار ادا کیا۔

Want your school to be the top-listed School/college in Abbottabad?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Website

Address


Abbottabad