01/10/2026
ایبٹ آباد: بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن (BISE) ایبٹ آباد نے معذور اور خصوصی طلبہ کے لیے تمام قسم کی بورڈ فیسیں مکمل طور پر معاف کرنے کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق:
مفت سہولت کا اطلاق: یہ فیصلہ وزیراعلیٰ کے خصوصی پیکیج کے تحت بورڈ کے 52 ویں اجلاس (منعقدہ 12 نومبر 2024) میں منظور کیا گیا ہے۔
اطلاق کی تاریخ: فیس معافی کا اطلاق 12 نومبر 2024 سے ہو چکا ہے۔
ضروری شرط: اس سہولت سے فائدہ اٹھانے کے لیے طلبہ کے پاس محکمہ سوشل ویلفیئر کا تصدیق شدہ معذوری سرٹیفکیٹ یا معذوری کی نشان دہی والا شناختی کارڈ (NIC) ہونا لازمی ہے۔