05/02/2026
طویل عرصہ محکمہ تعلیم میں بے مثال خدمات سرانجام دینے کے بعد
محترم ماسٹر ارشد حسین عباسی بطور انچارج گورنمنٹ ہائی سکول مولیا سے آج باعزت ریٹائرمنٹ کے مرحلے میں داخل ہو رہے ہیں۔
ان کی محنت، لگن، خلوصِ نیت اور تعلیمی میدان میں شاندار کردار ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
ارشد صاحب نہ صرف ایک بہترین معلم (استاد ) بلکہ ایک فعال منتظم کی حیثیت سے بھی طلبہ اور ادارے کی تعمیر و ترقی میں اہم کردار ادا کیا۔ ان کی رہنمائی سے نہ جانے کتنی زندگیوں نے روشنی پائی اور آگے بڑھنے کا حوصلہ حاصل کیا۔
ارشد حسین عباسی صاحب کو اس موقع پر دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں اور ان کی صحت، خوشیوں اور بھرپور زندگی کے لیے دعاگو ہیں۔
اللہ تعالیٰ ان کی اس نئی زندگی کو آسانیوں اور برکتوں سے بھر دے۔ آمین 🤲✨
---