Creative School System & College Moolia

Creative School System & College Moolia

Share

We Provide Unique Level of Education to enhance the students learning experience

22/12/2025

science exhibition at Creative School System Moolia,,, students are presenting their models🩷🩷🩷

22/12/2025
22/12/2025

*کریئیٹو اسکول سسٹم مولیا* ایک ایسا معتبر تعلیمی
ہے جو صرف تعلیم نہیں دیتا بلکہ بچوں کے خوابوں کو اُڑان، سوچ کو وسعت اور شخصيت کو جِلا بخشتا ہے۔ یہ ادار ہ ایک روشن وژن اور سچی لگن کا مظہر ہے جہاں نصابی تعلیم کے ساتھ ساتھ ہم نصابی سرگرمیوں کے ذریعے بچوں کے دل و دماغ میں خود اعتمادی، اخلاق اور قابلیت کے چراغ روشن کیے جاتے ہیں۔

یہاں تلاوتِ قرآن کی روح پرور آوازیں دلوں کو سکون دیتی ہیں، نعت خوانی ایمان کو تازگی بخشتی ہے، ملی نغمے وطن سے محبت کا جذبہ جگاتے ہیں، تقریری مقابلے سوچ و فکر کو بلند کرتے ہیں اور کھیل کے میدان بچوں میں حوصلہ، نظم و ضبط اور ٹیم ورک کا شعور بیدار کرتے ہیں۔

کریئیٹو اسکول سسٹم مولیا بےشک تعلیمی دنیا میں ایک تابناک سنگِ میل کی حیثیت رکھتا ہے، جو اپنے اعلیٰ معیار، بہترین نظم و ضبط اور خلوصِ نیت سے دی جانے والی تربیت کے باعث علاقے کے لیے فخر، والدین کے لیے اعتماد اور بچوں کے لیے کامیابی کی روشن امید بن چکا ہے۔ والسلام۔ *محمد رضوان چئیرمین ایکٹا ایبٹ آباد*

09/11/2025
25/05/2025

خراجِ عقیدت
مرحوم یاسر رشید عباسی
(پریس سیکرٹری – پراولی ڈیویلپمنٹ فاؤنڈیشن مولیا)

"ایک روشن چراغ بجھ گیا، لیکن روشنی چھوڑ گیا"

یاسر رشید عباسی مرحوم ایک ایسی شخصیت تھے جو خدمت، اخلاص، حکمت اور قربانی کی لازوال مثال بن کر ہمارے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہیں گے۔
وہ پراولی ڈیویلپمنٹ فاؤنڈیشن مولیا کے متحرک پریس سیکرٹری تھے، جہاں انہوں نے سماجی بہبود، عوامی مسائل کے حل اور معاشرتی بہتری کے لیے انتھک محنت کی۔

مرحوم نہایت مصیبتوں کے باوجود ہمت و حوصلے سے کام لینے والے، بہترین مشورے دینے والے اور ہر وقت دوسروں کے لیے فکر مند رہنے والے شخص تھے۔
ان کی گفتگو میں دانائی، کردار میں دیانتداری اور دل میں خدمت کا سچا جذبہ موجزن تھا۔

انہوں نے ہمیشہ مسائل کے حل کے لیے آواز بلند کی، عملی قدم اٹھایا، اور محروم طبقوں کی آواز بنے۔
ان کی شخصیت عاجزی، محبت اور ہمدردی کا پیکر تھی، جو ہر ضرورت مند کے لیے سہارا بنی۔

ہم سب ان کی بےلوث خدمات، پیار بھری باتوں اور فلاحی کوششوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔
یاسر رشید عباسی کا مشن اور فکر ہم سب کے لیے مشعلِ راہ ہے۔
دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرماۓ آمین ثم آمین

05/08/2024

Exciting News! Admissions Open
Play Group to 9th

Want your school to be the top-listed School/college in Abbottabad?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Website

Address


Moolia
Abbottabad
02202