Galiyat Development Authority in collaboration with Innovators Montessori School System, Youth Parliament Pakistan, and Pakistan Tehreek-e-Naujawanan, organized a cleanliness drive on Murree Road and Chinar Road.
Students of the school actively participated in the campaign with great enthusiasm and commitment. The activity aimed to promote environmental awareness, cleanliness, and civic responsibility among young people.
Participants collected litter from different areas and pledged to play their role in keeping their surroundings clean and green. The initiative highlighted the importance of community involvement in maintaining a healthy and sustainable environment.
Galiyat Development Authority, Abbottabad
Tourism Department
Government of Khyber Pakhtunkhwa
17/06/2026
ڈائریکٹر جنرل گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی محمد فواد کی ہدایات اور ہائی کورٹ ایبٹ آباد بینچ کے احکامات کی روشنی میں ڈائریکٹر بی سی اے کی نگرانی میں گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے نتھیاگلی میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی ڈھانچہ مسمار کر دیا جبکہ متعدد غیر قانونی کیبن سیل کر دیے گئے۔
بلڈنگ انسپکٹر توصیف احمد نے کارروائی کی قیادت کرتے ہوئے قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت اقدامات اٹھائے۔ کارروائی کے دوران غیر قانونی تعمیرات اور تجاوزات کو ختم کیا گیا جبکہ متعلقہ افراد کے خلاف قانونی کارروائی بھی عمل میں لائی گئی۔
جی ڈی اے حکام کے مطابق گلیات میں غیر قانونی تعمیرات کسی صورت برداشت نہیں کی جائیں گی اور خلاف ورزی کے مرتکب افراد کے خلاف بھاری جرمانے عائد کیے جائیں گے۔ حکام نے کہا کہ گلیات کے قدرتی حسن، ماحولیات اور ماسٹر پلان کے تحفظ کے لیے غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن بلاامتیاز جاری رہے گا۔
17/06/2026
ڈائریکٹر جنرل گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی محمد فواد کی ہدایات اور ہائی کورٹ ایبٹ آباد بینچ کے احکامات کی روشنی میں ڈائریکٹر بی سی اے نے گلیات کا تفصیلی دورہ کیا اور مختلف جاری ترقیاتی و انتظامی سرگرمیوں کا معائنہ کیا۔
دورے کے دوران انہوں نے مختلف مقامات پر جاری کاموں کا جائزہ لیا اور متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ منصوبوں کی بروقت تکمیل، معیار اور ہائی کورٹ ایبٹ آباد بینچ کے احکامات پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے۔
ڈائریکٹر بی سی اے نے پولیس چوکی خیراگلی کا بھی دورہ کیا، جہاں انہوں نے پولیس حکام سے ملاقات کی اور گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے فیلڈ سٹاف کے ساتھ مکمل تعاون یقینی بنانے کی ہدایت کی تاکہ سیاحوں کی سہولت، ٹریفک نظم و ضبط، تجاوزات کے خاتمے اور عوامی خدمات کی فراہمی کو مزید مؤثر بنایا جا سکے۔
انہوں نے کہا کہ گلیات میں سیاحوں اور مقامی آبادی کو بہتر سہولیات کی فراہمی، ماحولیات کے تحفظ اور ہائی کورٹ ایبٹ آباد بینچ کے احکامات پر مؤثر عملدرآمد کے لیے تمام اداروں کے درمیان باہمی تعاون ناگزیر ہے۔ اس موقع پر متعلقہ افسران نے جاری سرگرمیوں اور انتظامی امور کے حوالے سے بریفنگ بھی دی۔
16/06/2026
گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی، انویٹرز مونٹیسری سکول سسٹم، یوتھ پارلیمنٹ پاکستان اور پاکستان تحریک نوجوانان کے اشتراک سے مری روڈ اور چنار روڈ میں صفائی مہم کا انعقاد کیا گیا۔ مہم میں سکول کے طلبہ نے بھرپور جوش و خروش کے ساتھ حصہ لیا اور علاقے کو صاف ستھرا رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔
صفائی مہم میں گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر احسن حمید، چیئرمین پاکستان تحریک نوجوانان و یوتھ پارلیمنٹ پاکستان اسامہ ندیم قریشی، نیمل کے سی ای او بلال حمید، میڈیا کوآرڈینیٹر حمداللہ خان اور میکس لرننگ ہوم کے شاہد جدون،انویٹرز مونٹیسری سکول سسٹم کی کواڈینٹر سمیت دیگر افراد نے شرکت کی۔
اس موقع پر مقررین نے کہا کہ صفائی نصف ایمان ہے اور صاف ستھرا ماحول صحت مند معاشرے کی بنیاد ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل میں صفائی، ماحول دوستی اور سماجی ذمہ داری کے شعور کو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ مقررین نے طلبہ کی بھرپور شرکت کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسے اقدامات نہ صرف ماحول کے تحفظ میں مددگار ثابت ہوتے ہیں بلکہ نئی نسل میں مثبت شہری رویوں کو بھی فروغ دیتے ہیں۔
مہم کے دوران شرکاء نے مری روڈ اور چنار روڈ کے اطراف صفائی کی، جبکہ شہریوں میں صفائی کی اہمیت اور ماحول کو آلودگی سے پاک رکھنے کے حوالے سے آگاہی بھی فراہم کی گئی۔ تقریب کے اختتام پر شرکاء نے ایبٹ آباد کو صاف، سرسبز اور خوبصورت سیاحتی خطہ بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
گلیات ڈیولپمنٹ اتھارٹی (GDA) کے ہیڈ آفس میں مالی سال 2026-27 کے بجٹ کی تیاری کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت ڈائریکٹر جنرل گلیات ڈیولپمنٹ اتھارٹی محمد فواد نے کی، جبکہ ادارے کے تمام ڈائریکٹرز اور متعلقہ افسران نے شرکت کی۔
اجلاس میں آئندہ مالی سال کے ترقیاتی منصوبوں، سیاحتی سہولیات کی بہتری اور گلیات میں پائیدار ترقی کے مختلف پہلوؤں پر تفصیلی غور کیا گیا۔ اس موقع پر ایکو ٹورزم کے فروغ، نئے ٹریکس کی تعمیر و بحالی، سیاحوں کے لیے جدید سہولیات کی فراہمی، ماحولیاتی تحفظ اور انفراسٹرکچر کی بہتری سے متعلق متعدد تجاویز زیر بحث آئیں۔
ڈائریکٹر جنرل محمد فواد نے ہدایت کی کہ بجٹ میں ایسے منصوبوں کو ترجیح دی جائے جو گلیات میں سیاحت کے فروغ، روزگار کے مواقع پیدا کرنے اور قدرتی ماحول کے تحفظ میں معاون ثابت ہوں۔ انہوں نے کہا کہ گلیات کو ایک مثالی سیاحتی مقام بنانے کے لیے جامع اور دیرپا منصوبہ بندی ناگزیر ہے
اجلاس میں مختلف شعبہ جات کے سربراہان نے اپنی سفارشات پیش کیں، جنہیں آئندہ مالی سال کے بجٹ میں شامل کرنے کے لیے غور کیا جائے گا۔ شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ گلیات کی ترقی اور سیاحتی شعبے کی بہتری کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔
سابقہ کرکٹر نیوزی لینڈ، سابقہ ہیڈ کوچ پاکستان کرکٹ ٹیم
گرانٹ بریڈبرن کی گفتگو
11/06/2026
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Contact the school
Telephone
Website
Address
Office Of The Director General, Zari Taraqiati Bank Building, Mansehra Road
Abbottabad
22010
Opening Hours
| Monday | 09:00 - 16:00 |
| Tuesday | 09:00 - 17:00 |
| Wednesday | 09:00 - 17:00 |
| Thursday | 09:00 - 16:00 |
| Friday | 09:00 - 17:00 |