Nandial

Nandial

Share

HomeTown

Photos from Nandial's post 21/03/2026

تتریلا سے سردار رمضان مرحوم کا بیٹا نعیم ٹیوٹا والا وفات پا گئے ہیں ۔نماز جنازہ کل تتریلہ میں ادا کی جائے گی 🤲

21/03/2026

تتریلا سے رمضان مرحوم کا بیٹا نعیم ٹیوٹا والا وفات پا گئے ہیں ۔نماز جنازہ کل تتریلہ میں ادا کی جائے گی 🤲

Photos from Nandial's post 28/01/2026

استادِ محترم صغیر صاحب کی وفات ایک ناقابلِ تلافی نقصان ہے۔ وہ نہ صرف ایک بہترین استاد تھے بلکہ اخلاق، علم اور تربیت کا عملی نمونہ بھی تھے۔ ان کی شفقت، رہنمائی اور خلوص ہمیشہ شاگردوں کے دلوں میں زندہ رہے گا۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین، شاگردوں اور چاہنے والوں کو صبرِ جمیل دے۔ آمین۔

Photos from Nandial's post 27/01/2026

ماسٹر سردار صغیر صاحب تتریلا والے قضا الہی سے وفات پا چکے ہیں
جن کا نماز جنازہ کل گاؤں تتریلا میں ہوگا

27/01/2026

ماسٹر سردار صغیر صاحب تتریلا والے قضا الہی سے وفات پا چکے ہیں
جن کا نماز جنازہ کل گاؤں تتریلا میں ہوگا

26/01/2026
23/01/2026

آج ایبٹ آباد سے نگری کے گاؤں تتریلا تک دو معصوم بچیاں صرف وفاق المدارس کے سالانہ امتحان کا پیپر دینے کے لیے پیدل گئیں۔

یہ بات اس نام نہاد ترقی یافتہ دور میں کسی عجوبے سے کم نہیں۔

یہ دونوں بچیاں صبح 7 بجے اپنے گھر سے نکلی تھیں، اور اب تقریباً 15 گھنٹے گزرنے کے باوجود وہ ابھی تک راستے میں ہیں، اپنے گاؤں تک واپس نہیں پہنچ سکیں — صرف ایک پیپر دینے کے لیے۔

سب سے دردناک بات یہ ہے کہ یہ دونوں بچیاں یتیم ہیں، مگر اس کے باوجود علم سے ان کی محبت، حوصلہ اور قربانی قابلِ سلام ہے۔

یہ واقعہ حکومتِ وقت، محکمۂ تعلیم اور متعلقہ اداروں سے سوال بھی کرتا ہے اور مطالبہ بھی:

➡️ کیا ایسی باہمت اور محنتی بچیوں کے لیے
➡️ کوئی خصوصی تعلیمی و سفری پیکج
➡️ یا مستقل سہولت کا اعلان نہیں ہونا چاہیے؟

یہ بچیاں صرف اپنے لیے نہیں،
بلکہ قوم کے مستقبل کے لیے قربانی دے رہی ہیں۔

📢 خدارا! اس آواز کو آگے پہنچائیں،
تاکہ ان بچیوں کی محنت رائیگاں نہ جائے۔

22/01/2026

اسلام اعلیکم
علاقہ گلیات میں اگر کوئی بھی سفید پوش بندہ جو کسی ایسی بیماری میں مبتلا ہے جس کا علاج مہنگا ہے اور وہ مریض علاج کرانے کی طاقت نہیں رکھتا تو ایسے مریضوں سے گزارش ہے وہ حکیم مصطفٰی صاحب سے رابطہ کرے
حکیم مصطفٰی صاحب کا تعلق تتریلہ سے ہے اور حکیم صاحب کالاباغ بازار میں وحید صاحب کلاتھ شاپ تتریلہ والے کی دوکان کے ساتھ دواخانہ کرتے ہیں
حکیم صاحب ایک سماجی کارکن ہیں اور ہماری ٹیم سفید پوش سہارا گروپ کے بھی ایڈمن ہیں حکیم مصطفٰی صاحب آل پاکستان حکماء حضرات کی تنظیم یونیفیکیشن طبی فاؤنڈیشن خیبرپختونخوا کے وائس پریذیڈنٹ بھی ہیں
انشاءاللہ جو بھی مریض اپنی بیماری کی رپورٹس ساتھ لے کر آئے گا اس کا مکمل علاج مفت کیا جائے گا
اس سے کسی قسم کے علاج کی کوئی فیس نہیں لی جائے گی
اور جو بھی گولی دوائی ہو گی وہ مریض کو اس کے گھر میں بالکل مفت پہنچائی جائے گی

اس مہنگائی اور نفسا نفسی کے دور میں ایسا اعلان کوئی خدا ترس انسان ہی کر سکتا ہے
اللہ پاک حکیم صاحب کو اس کا اجر عنایت فرمائے
کسی مریض نے بھی مایوس نہیں ہونا بس اللہ کی ذات پر یقین رکھنا ہے کیوں کہ جو بیماری بھیجتا ہے شفا بھی اسی کے اختیار میں ہوتی ہے
اگر آپ کے محلے میں کوئی ایسا مریض ہے جو غریب ہے تو اس تک یہ پیغام پہنچانے میں ہمارا ساتھ دیجئے
شکریہ
حکیم صاحب کا رابطہ نمبر
03459591559

19/01/2026

محکمۂ تعلیم ایبٹ آباد کی توجہ کے لیے
ای ایس ڈی او سرکل نتھیا گلی سردار عمران صاحب کی تبدیلی سرکل نتھیا گلی کے اساتذہ، طلبہ اور والدین کے لیے باعثِ تشویش ہے۔ ان کے دورِ تعیناتی میں تعلیمی نظم و ضبط، تدریسی رہنمائی اور طلبہ کی حوصلہ افزائی کے میدان میں نمایاں بہتری دیکھنے میں آئی۔
سردار عمران صاحب ایک دیانتدار، فرض شناس اور محبِ تعلیم افسر ہیں جنہوں نے اپنی ذمہ داریوں کو محض ملازمت نہیں بلکہ ایک مشن سمجھ کر ادا کیا۔ ان کی تبدیلی سے علاقے کے تعلیمی ماحول کے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔
لہٰذا محکمۂ تعلیم ایبٹ آباد سے پُرزور اپیل ہے کہ عوامی اور تعلیمی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے سردار عمران صاحب کو دوبارہ ای ایس ڈی او سرکل نتھیا گلی میں تعینات کیا جائے۔

Want your school to be the top-listed School/college in Abbottabad?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Address


-
Abbottabad
22010