30/06/2025
ایبٹ آباد یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں 34 ویں سینڈیکیٹ کے اجلاس کا۔انعقاد کیا گیا جس کی صدارت وائس چانسلر ایبٹ آباد یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر طاہر عرفان خان نےکی اجلاس کے شرکاء میں پروفیسر ڈاکٹر شوکت علی نمائندہ چانسلر ،مس ثمینہ دورانی ڈائریکٹر فنانس ہائر ایجوکیشن کمیشن اسلام آباد ،غلام سعید سپیشل سیکرٹری ہائر ایجوکیشن کمیشن پشاور،جسٹس ریٹائرڈ محمد غضنفر خان،ارشد علی ایڈیشنل سیکرٹری فنانس ڈیپارٹمنٹ کے پی کے،جمال دین نمائندہ سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ کےپی کے،رجسٹرار ایبٹ آباد یونیورسٹی افتخار حسین ،ڈاکٹر فواد اللہ شاہ ڈائریکٹر کالجز،ڈین پروفیسر ڈاکٹر مجدد الرحمان،ڈاکٹر عجب خان ڈائریکٹر اورک،ڈاکٹر عظم حیات ایسوسی ایٹ پروفیسر ،پرنسپل پوسٹ گریجویٹ کالج نمبر 1 ایبٹ آباد ،ٹرئیرر عتیق مظفر،اسسٹنٹ پروفیسر اجمل خان،مس رومانہ لیکچرر نے شرکت کی
اجلاس میں رجسٹرار ایبٹ آباد یونیورسٹی افتخار حسین نے زیر بحث بجٹ سال برائے2026-2025،سالانہ رپورٹ 2024-2023 ،سالانہ ورک پلان 2028-2025 اور دیگر یونیورسٹی امور پر تفصیلی بریفنگ دی جوکے فنانس اینڈ پلاننگ کمیٹی کے بعد منظوری کے لیے سینڈیکیٹ کو منظوری کے لیے بھیجے گئےتھے اجلاس میں شرکاء سے خطاب میں وائس چانسلر ایبٹ آباد یونیورسٹی پروفیسر ڈکٹر طاہر عرفان خان کا کہنا تھا کہ ہمارا مقصد ایبٹ آباد یونیورسٹی کو مثالی تعلیمی ادارہ بنانے اور ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے ساتھ ساتھ طلباء کے روشن مستقبل اور دور جدید کے عین مطابق لیبز کی موجودگی میں بہترین تعلیم فراہم کرنا ہے جس کو ہائر ایجوکیشن کمیشن پشاور اور ہائرایجوکیشن کمیشن اسلام آباد کے تعاون یقینی بنایا جائے گا اجلاس کے اختتام پر رجسٹرر ایبٹ آباد یونیورسٹی افتخار حسین نے تمام معزز ممبران کا شکریہ ادا کیا ۔
30/06/2025
ایبٹ آباد یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں 22ویں فنانس اینڈ پلاننگ کمیٹی کاجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت وائس چنسلر ایبٹ آباد یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر طاہر عرفان خان نے کی
اجلاس کے شرکاء میں مس ثمینہ دورانی ڈائریکٹر فنانس ہائر ایجوکیشن کمیشن اسلام آباد،ارشد علی ایڈیشنل سیکرٹری فنانس ڈیپارٹمنٹ،غلام سعید سپیشل سیکرٹری ہائر ایجوکیشن کمیشن پشاور،رجسٹرر ایبٹ آباد یونیورسٹی افتخار حسین،ٹرئیرر اسٹ عتیق مظفر،ڈین ہیلتھ اینڈ بائیو میڈکل سائنسس پروفیسر ڈاکٹر مجدد الرحمان ، ڈاکٹر اعظم حیات ایسوسی ایٹ پروفیسر ،پائندہ خان ڈائریکٹر ایڈمیشن اور ڈپٹی ٹرئیرر سردار غلام علی تھے
اجلاس میں رجسٹرر ایبٹ آباد یونیورسٹی افتخار حسین اور ٹرئیرر عتیق مظفر نے یونیورسٹی بجٹ برائے سال 2026-2025 کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی اس موقع پر بجٹ برئے سال 2026-2025 میں 730ملین کے بجٹ کی منظوری کی سفارشات کی گئیں،سالانہ رپورٹ برائے سال 2024-2023 کی سفارشات کی گئیں اور سالانہ ورک پلان برائے سال 2028-2025 کی منظوری کی سفارشات کی گئیں اجلاس کے اختتام پر وائس چانسلر ایبٹ آباد یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر طاہر عرفان خان نے تمام ممبران ک شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہائر ایجوکیشن کمیشن پشاور اور ہائر ایجوکیشن کمیشن اسلام آباد کے تعاون سے ایبٹ آباد یونیورسٹی کی تعمیر و ترقی ،مالی صورت حال اور طلباء و طالبات کو بہترین تعلیمی سہولیات سے آراستہ کرنے کے لیے اہم اقدام اٹھا جائے گے اور تمام ممبران نے بجٹ برائے سال 2026-2025 کو احسن انداز میں پیش کرنے پر رجسٹرار افتخار حسین ،ٹرئیرر عتیق مظفر ،ڈپٹی ٹرئیرر سردار غلام علی اور شعبہ فنانس ایبٹ آباد یونیورسٹی کے تمام ممبران کی کارکردگی کو سہراہا گیا۔
27/06/2025
میاں شفیق الرحمان ٹی ایم او ایبٹ آباد کی وائس چانسلر ایبٹ آباد یونیورسٹی سے ملاقات اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر طاہر عرفان خان کو دوسری مرتبہ وائس چانسلر ایبٹ آباد یونیورسٹی تعینات ہونے پر مبارکباد پیش کی اس موقع پر رجسٹرار ایبٹ آباد یونیورسٹی افتخار حسین اور پی ایس ٹو وائس چانسلر عدیل خان بھی موجود تھے ٹی ایم او ایبٹ آباد میاں شفیق الرحمان نے کہا کہ یونیورسٹی کی تعمیر و ترقی میں آپ کے شانہ بشانہ کھڑے رہے گے کیونکہ تعلیمی ادارے ملکی ترقی کا اہم ذریعہ ہیں آپ کی موجودگی میں انشاللہ ایبٹ آباد یونیورسٹی تیز رفتاری سے طلباء کو تمام سہولیات سے آراستہ کرتے ہوئے کامیابی کے مناظل طہ کر رہی ہے اس موقع پر وائس چانسلر ایبٹ آباد یونیورسٹی اور ان کی ٹیم نے ٹی ایم او ایبٹ آباد میاں شفیق ارحمان کو یونیورسٹی آمد پر اور مثبت اظہار خیال پر شکریہ ادا کیا۔
25/06/2025
وائس چانسلر ایبٹ آباد یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر طاہر عرفان خان نے یونیورسٹی شعبہ جات کا دورہ کیا اور طلباء کے جاری امتحانات کا جائزہ لیا
اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن عدیل خان اور بھی وائس چانسلر کے ہمراہ تھے
وائس چانسلر ڈاکٹر طاہر عرفان خان سے طلباء و فکیلٹی نے ملاقات کی وائس چانسلر نے کہا کہ یونیورسٹی کی ترقی اور طلباء کو مزید سہلولیات سے آراستہ کرنے کے لیے اقدامات کیے جائے گے اس موقع پر خیام شہزاد نے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر طاہر عرفان خان کو یونیورسٹی سیکیورٹی کیمراز اور دیگر آئی ٹی سروسز پر بریفنگ دی جس پر وائس چانسلر نے کہا کہ تمام اموار کو مذید بہتر بنایا جائے گا
25/06/2025
🎓 Vice Chancellor Visits Business Incubation Center – AUST
Dr. Tahir Irfan Khan, the Honorable Vice Chancellor of Abbottabad University, along with Registrar Mr.Iftikhar Hussain and his team, visited the Business Incubation Center (BIC AUST) to review the BIC progress and daily activities.
The visit was warmly hosted by Dr. Mian Shakeel Ahmad (Focal Person, BIC AUST) and Dr. Shahibzada Yaseen Ahmad (Manager, BIC), who presented a detailed overview of the center’s achievements, incubation structure, and student-led startup initiatives.
👏 Vice Chancellor Dr. Tahir Irfan Khan appreciated the dedication and impactful work being done by the BIC team, and expressed satisfaction with the role BIC AUST is playing in promoting innovation, entrepreneurship, and digital growth within the university.
20/06/2025
وائس چانسلر ایبٹ آباد یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر طاہر عرفان خان کا شعبہ بائیوکیمسٹری کا دورہ اس موقع پر شعبہ کی سربراہ میڈم نصرت شاہین نے اپنے فکیلٹی ممبران کے ہمراہ وائس چانسلر سے ملاقات کی اور شعبہ بائیوکیمسٹری کے حولے سے وائس چانسلر کو تفصیلی بریفنگ دی اس موقع پر وائس چانسلر ڈاکٹر طاہر عرفان خان نے شعبہ بائیو کیمسٹری کی لیب اور کلاس روم کا دورہ کیا اور کہا کہ طلباء و طالبات اور شعبہ کی ترقی کے لیے اہم اقدام اٹھائے جائیں گے باقی شعبہ جات کی طرح شعبہ بائیوکیمسٹری کو بھی سہولیات سے آراستہ کیا جائے گا
20/06/2025
وائس چانسلر ایبٹ آباد یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر طاہر عرفان خان نے یونیورسٹی کے مختلف ترقیاتی امور کا جاِئزہ لیا اس موقع پر ڈائریکٹر ورکس آصف سہیل خان اور انچارج ٹرانسپورٹ وسیم خان نے وائس چانسلر کو تمام امور کے حولے سے تفصیلی بریفنگ دی
20/06/2025
سابق ناظم و امیدوار برائے صوبائی اسمبلی وسیم خان جدون نے پروفیسر ڈاکٹر طاہر عرفان خان سے ملاقات کی اور وائس چانسلر ایبٹ آباد یونیورسٹی تعینات ہونے پر مبارکباد دی
17/06/2025
وائس چانسلر ایبٹ آباد یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر طاہر عرفان خان کی زیر صدارت شعبہ جات کے سربراہان سے پہلا باضابطہ اجلاس منعقد ہوا
اجلاس میں یونیورسٹی طلباء و طالبات کے آنے والے امتحانات،داخلہ پالیسی اور یونیورسٹی میں دور جدید کے عین مطابق نئے پروگرامز کا آغاز و دیگر امور زیر غور رہے اس موقع پر رجسٹرار ایبٹ آباد یونیورسٹی افتخار حسین نے یونیورسٹی کے تمام زیر بحث امور پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر طاہر عرفان خان اور شرکاء کو تفصیلی بریفنگ دی جس پر وائس چانسلر نے اعتماد کا اظہار کیا
اس موقع پر اجلاس میں شعبہ جات کے ڈین،چئیرمینز ،ہیڈز نے پروفیسر ڈاکٹر طاہر عرفان خان کو وائس چانسلر ایبٹ آباد یونیورسٹی تعینات ہونے پر مبارکباد دی اور وائس چانسلر کے تعاون سے یونیورسٹی کی تعمیر و ترقی میں اہم کردار ادا کرنے کا عہد کیااجلاس سے خطاب میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر طاہر عرفان خان نے کہا کہ ہمارا مقصد اور اولین ترجیحات یونیورسٹی کی تعمیر و ترقی کے ساتھ ساتھ یونیورسٹی میں زیر تعلیم طلباء و طالبات کو تمام سہولیات سے آرستہ کرنا ہے جس کے لیے تمام شعبہ جات کے سربراہان و اساتذہ کو قلیدی کردار ادا کرنا ہو گا اور اور معیار تعلیم کو مزید بہتر بناتے ہوئے طلباء و طالبات کو بہترین ماحول فراہم کرنا ہوگا اجلاس کے اختتام پر رجسٹرار ایبٹ آباد یونیورسٹی افتخار حسین نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کا کہ یونیورسٹی اور طلباء کے روشن مستقبل کے لیے تمام شعبہ جات سے وائس چانسلر آفس اور رجسٹرار آفس سے مکمل تعاون جار رکھے گا ۔