03/12/2025
Bright Hall Education System Abbottabad
Quality Education is our Belief. Seeing is believing is our Moto. Well Done is better than Well Said We retain our students Up to five PM for Extra Coaching.
Bright Hall Education System admission Open Play Group to FA/Fsc. Bright Hall founded to realize and fulfill dreams of the parents about their kids Educational Career. Bright halls is a symbol of quality Education, providing on reasonable and affordable expenses. We invite parents to come and observe our teaching strategies because seeing is believing is our motto. Well-equipped computer lab for s
03/12/2025
*اپنے بچوں کو تعمیر کرو ان کے لیے گھر مت بناؤ۔ اگر تم نے اپنے بچوں کو نہیں سنوارا تو وہی تمہارے بنائے ہوئے گھر بیچ دیں گے*
09/10/2025
08/10/2025
رپورٹ
عبد الوحید بسمل
پشاور کی معروف ادیبہ پروفیسر مشرف مبشر کے اعزاز میں ایک
ادبی محفل کا انعقاد۔
کل بتاریخ 7 اکتوبر ، سہہ پہر 4 بجے پشاور کی معروف پروفیسر مشرف مبشر کے اعزاز میں ایک ادبی نشست کا انعقاد کیا گیا۔ جس کی صدارت ڈاکٹر عادل سعید قریشی نے کی۔ اور پروفیسر مشرف مبشر مہمان خصوصی کے طور پر شریک ہوئیں۔ عبدالوحید بسمل اور پروفیسر ملک ناصر داود مہمانان اعزاز تھے۔ اس سادہ اور پروقار تقریب میں مانسہرہ، ایبٹ آباد، حویلیاں اور ہری پور سے کثیر تعداد میں شعرا و ادبا نے شرکت فرما کر ایک مہمان ادیبہ کی خوب مہمان داری کی۔
یہ محفل برائٹ ہال لٹریری سوسائیٹی ایبٹ آباد نے برائیٹ ہال ایجوکیشن سسٹم جناح آباد ایبٹ آباد کے سبزہ زار پر منعقد کرائی۔ جس میں پروفیسر مشرف مبشر کی کتابوں اور ان کی ادبی زندگی کے حوالے سے تفصیلی گفت گو ہوئی۔ اس محفل کی خاص بات تھی کہ اس میں حاضرین نے مہمان خصوصی سے ان کی ادبی اور سماجی زندگی کے حوالے سے سوال و جواب کا سلسلہ بڑی دیر جاری رکھا ۔جس کی وجہ سے مہمان ادیبہ کو کھل کر اپنے خیالات اور اپنی کاوشوں کے بارے میں تفصیل سے بتانے کا خوب موقع ملا۔
تقریب کے شرکا سے ملک ناصر داود اور عبدالوحید بسمل نے بھی خطاب کیا اور پروفیسر مشرف مبشر کی ادبی خدمات کو سراہا۔یاد رہے کہ پروفیسر موصوفہ تین سفرناموں، دو افسانوی مجموعوں کے علاوہ کئی تحقیق و تنقیدی کتب کی خالق ہیں۔
ڈاکٹرعادل سعید قریشی نے اپنے خطبہ صدارت میں پروفیسر صاحبہ کی علمی اور ادبی زندگی پر روشنی ڈالی اور شرکا ئے محفل کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔ انھوں راجہ۔قدیر اقبال کی ادب دوستی اور ادبا وشعرا کی سرپرستی کو بھی سراہا۔
تقریب کے پہلے دور کا اختتام پر تکلف چائے اور ریفرشمنٹ سے ہوا ۔جبکہ دوسرے دور میں ایک مشاعرہ منعقد ہوا جس کی صدارت جناب احمد ریاض نے کی اور نظامت کے فرائض ریڈیو کی معروف کمپئر ارم مشتاق نے ادا کئے۔
شعرائے کرام میں جناب شہباز سرور، امین صادق، سمیہ ناز، سہیل صمیم، عذرا عندلیب، شجاعت علی شاہجی، پروفیسر مشرف مبشر، پروفیسر ملک ناصر داود، عبدالوحید بسمل اور صاحب صدارت احمد ریاض شامل تھے۔
دیگر شرکائے محفل میں آصف فاروقی، پروفیسر رستم علی۔ پروفیسر عثمان علی خان، معروف براڈکاسٹر کنٹرولر پروگرامز مرتضی قریشی ۔ میزبان راجہ قدیر احمد اور بہت سے دوسرے خواتین و حضرات شامل تھے۔ تقریب کے آخر میں مختلف شعرا و ادبا نے ایک دوسرے کواپنی اپنی تازہ کتابوں کے نسخے بھی پیش کئے ۔پروفیسر مشرف مبشر نے اپنے ساتھ لائی ہوئی بڑی تعداد میں کتب شرکا کو تحفہ دیں اور ہوں یہ خوبصورت شام اور باوقار نشست اپنے اختتام کو پہنچی۔
"اپنی اولاد کی پرستش نہ کریں"
کینیڈا کے معروف ماہر نفسیات پروفیسر جارڈن پیٹرسن کا کہنا ہے:
“اپنی اولاد کی پرستش نہ کریں، بلکہ ان کی پرورش ایک ذمہ دار اور متوازن شخصیت کے طور پر کریں۔ ایسا نہ ہو کہ آپ کا حد سے زیادہ لاڈ پیار انہیں نرگسیت (Narcissism) کا شکار بنا دے۔”
بچوں کی تربیت میں والدین کی ذمہ داریاں
بچہ جب غلطی کرے تو اسے نظرانداز نہ کریں۔ غلط رویے پر ٹوکنا اور اصلاح کرنا والدین کی بنیادی ذمہ داری ہے۔
صرف محبت اور تعریفیں ہی دینا کافی نہیں، بلکہ حدود اور اصول بھی سکھانا لازمی ہے۔
ایک کامیاب پرورش وہی ہے جہاں بچہ نہ تو خوف کا شکار ہو اور نہ ہی حد سے زیادہ بگڑ جائے۔
کیوں ضروری ہے متوازن تربیت؟
پروفیسر پیٹرسن کے مطابق:
اگر والدین بچے کو صرف مرکزِ کائنات بنا دیں، تو بچہ یہ سمجھنے لگتا ہے کہ ہر چیز اس کی خواہش کے مطابق ہونی چاہیے۔
یہ رویہ آگے چل کر خود غرضی، بدتمیزی اور دوسروں کو کمتر سمجھنے کی عادت پیدا کر دیتا ہے۔
اس کے برعکس، ایک متوازن تربیت بچے کو نہ صرف ذمہ دار انسان بناتی ہے بلکہ وہ معاشرے کا مثبت فرد بھی بنتا ہے۔
عملی نکات والدین کے لیے:
1. بچے کو محبت دیں مگر اصولوں کے ساتھ۔
2. غلطی پر پیار سے سمجھائیں اور ضرورت پڑے تو سختی بھی کریں۔
3. بچے کو دوسروں کی عزت کرنا سکھائیں۔
4. محنت اور صبر کی اہمیت بتائیں، تاکہ وہ حقیقی دنیا میں کامیاب ہو سکے۔
💡 یاد رکھیں:
بچے کو نکھارنا صرف اس کی خوشی کے لیے نہیں بلکہ معاشرے کی بھلائی کے لیے بھی ضروری ہے۔ ایک ذمہ دار اور متوازن بچہ کل کو ایک اچھا شہری، والدین، اور لیڈر بن سکتا ہے۔
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Contact the school
Telephone
Website
Address
PMA Link Road Jinnahabad
Abbottabad
22010
09/10/2025
08/09/2025