Zahra Online Quran And Islamic Aceadmy

Zahra Online Quran And Islamic Aceadmy

Share

Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Zahra Online Quran And Islamic Aceadmy, Tutor/Teacher, Abbottbad, Abbottabad.

Wellcome to Online Quran Academy.💻📱🎓
Whould you like to Learn Quran📖 and Basics of Islam📚 by Online
You can learn Quran by calling and screen shar on Whatss app,Emo,Zoom,Skype,Google Meet or Micrsoft Link.
👉I take Classes five days in a week.

12/08/2025

-6 Para Complete | Zahra Onluran Academy ✨📖"

---
Alhamdulillah!
Aaj hamari academy ki aik pyari student ne Quran Pak ke 6 Paray mukammal kar liye hain! 💖📖
May Allah bless her with ilm, noor, and istiqamat on this beautiful journey. 🌙
Zahra Online Quran Academy ki taraf se dil se mubarakbad! 🥰

Join us today and be part of this spiritual journey.
📚 Online classes for kids & women
📞
---














07/08/2025

-5 Para Complete | Zahra Onluran Academy ✨📖"

---
Alhamdulillah!
Aaj hamari academy ki aik pyari student ne Quran Pak ke 5 Paray mukammal kar liye hain! 💖📖
May Allah bless her with ilm, noor, and istiqamat on this beautiful journey. 🌙
Zahra Online Quran Academy ki taraf se dil se mubarakbad! 🥰

Join us today and be part of this spiritual journey.
📚 Online classes for kids & women
📞
---














Photos from Zahra Online Quran And Islamic Aceadmy's post 30/07/2025

🌸 الحمدللہ
زہرہ آن لائن قرآن اکیڈمی کی ہمارے دو مزید ننھے طلباء نے قاعدہ تجوید کے ساتھ مکمل کورس کامیابی کے ساتھ مکمل کر لیا ہے۔ 🕌📖

💎 دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ان بچوں کے علم میں برکت دے اور قرآن پاک کو ان کی اور ان کے والدین کی شفاعت کا ذریعہ بنائے۔ 🤲

📌 آپ بھی اپنے بچوں کو گھر بیٹھے قرآن سیکھنے کے اس سفر میں شامل کریں۔
👩‍🏫 خواتین اور بچوں مردوں کے لیے خصوصی آن لائن کلاسز۔

📞+92رابطہ:326503950
🌐 Zahra Online Quran Academy

10/07/2025

وعلیکم السلام!
Zahra Online Quran Academy میں خوش آمدید 🌸

ہم خواتین اور بچوں کو درج ذیل کورسز آن لائن سکھاتے ہیں:

📘 ہمارے کورسز:
1️⃣ ناظرہ قرآن
2️⃣ تجوید کورس
3️⃣ ترجمہ و تفسیر
4️⃣ حفظِ قرآن
5️⃣ نورانی قاعدہ
6️⃣ دعائیں، نماز، کلمے، اسلامی مسائل
7️⃣ علم الصرف و النحو (Arabic gramer
👩‍🏫 صرف خواتین اور بچوں کے لیے تعلیم دستیاب ہے۔

📞 WhatsApp: +923165039950
جزاک اللہ خیراً 💖









05/07/2025

چند دن پہلے ایک والد کو دیکھا جو اپنے چھوٹے بچے کو گھر میں قاعدہ پڑھا رہا تھا۔ بچے کو لفظ "ف" یاد نہیں ہو رہا تھا اور والد صاحب اسے ڈانٹ رہے تھے کہ تجھے "ف" کیوں یاد نہیں ہو رہا۔ اس طرح کی حرکتیں آج کل کے والدین اور اساتذہ اکثر کرتے ہیں کہ بچے کو ہر سبق یاد ہونا چاہیے۔ جو کل پڑھایا ہے وہ آج ازبر ہو۔

حالانکہ بچے کا ذہن بالکل خالی ہوتا ہے۔ اس کے ذہن میں حروف کا کوئی نقش نہیں ہوتا۔ اس کےلیے ضروری ہے کہ والدین اور اساتذہ بچے کے zone of proximal development کو سمجھیں۔

یہ ایک تھیوری ہے جو روسی ماہر نفسیات لیو ویگوٹسکی نے لرننگ اور ٹیچنگ کے حوالے سے پیش کی تھی۔ اس تھیوری میں وہ کہتے ہیں کہ ہر انسان کے سیکھنے کی صلاحیت کو تین دائروں میں بانٹا جا سکتا ہے:

1: کچھ چیزیں انسان خود سیکھ چکا ہے یا سیکھ سکتا ہے۔ (اس میں زیادہ محنت کی ضرورت نہیں ہوتی)

2: کچھ چیزیں کسی کی مدد کے ساتھ سیکھ سکتا ہے۔ (یہی تربیت کا اصل میدان ہوتا ہے۔)

3: کچھ چیزیں سیکھنا اس کےلیے ناممکن ہیں۔ (اگر یہاں سے شروع کیا جائے تو اگلا بندہ گھبرا جاتا ہے۔ )

ویگوٹسکی کہتے ہیں کہ اگر آپ کسی بچے، طالبعلم یا کسی بھی شخص کو ایک درجے سے دوسرے درجے میں ترقی دینا چاہتے ہو تو خود اُس دائرے میں داخل ہوں جس دائرے میں اگلا بندہ ذہنی طور پر کھڑا ہے۔ اگر آپ اپنے دائرے میں کھڑے ہو کر دوسرے کو اس کے دائرے سے کھینچیں گے تو وہ panic ہو جائے گا۔

جب دوسرے کے دائرے میں داخل ہو جائیں تو پھر ایسا نہ کریں کہ ایک ہی جھٹکے میں اسے کھینچ کر باہر پھینک دیں ، ایسی صورت میں اس کی صلاحیت ٹوٹ جائے گی بلکہ آہستہ آہستہ، سمجھا کر، رہنمائی دے کر اور حوصلہ افزائی کے ساتھ اگلے درجے کی طرف لے کر آئیں۔ جوں جوں بچہ سیکھتا جائے ، سیکھے ہوئے دائروں میں اس کی مدد کم کرتے چلے جائیں۔ اس کو Scaffolding کہتے ہیں یعنی کسی کو سہارا دیتے رہنا یہاں تک کہ جب وہ قابل ہو جائے تو پھر اس کی مدد چھوڑ دینا۔

زیڈ پی ڈی (ZPD) زون کے حوالے سے ہمیں قرآن و سنت میں کافی تعلیمات ملتی ہیں۔ مثال کے طور پر ایک شخص نے اسلام قبول کرتے ہوئے کہا:

لا یصلی الا صلاتین

یا رسول اللہ ! میں اس شرط پر اسلام قبول کرتا ہوں کہ صرف دو نمازیں پڑھوں گا۔ آپ ﷺ نے اس کو اجازت دے دی۔ (مسند احمد)

کیونکہ آپ ﷺ جانتے تھے کہ جس دائرے میں کھڑے ہو کر وہ اسلام کی طرف آنا چاہتا ہے، اس دائرے میں فی الحال دو نمازیں بھی اہم ہیں۔ بعد میں جب مسلمان ہو جائے گا تو خود بخود اسلامی تعلیمات کو سمجھنے لگ جائے گا اور جان لے گا کہ پانچ نمازیں فرض ہیں اور مجھے ہر صورت میں ادا کرنی ہیں۔

اسی طرح بنوثقیف کے بارے میں بھی آتا ہے کہ انہوں نے صدقہ نہ دینے اور جہاد نہ کرنے پر اسلام قبول کرنے کو مشروط کیا تو آپ ﷺ نے اجازت دے دی اور فرمایا کہ جب اسلام قبول کر لیں گے تو جہاد بھی کریں گے، صدقہ بھی دیں گے۔ (سنن ابوداؤد)

قرآن کریم میں اللہ تعالی نے قرآن کے بارے می فرمایا:

وَ قُرْاٰنًا فَرَقْنٰهُ لِتَقْرَاَهٗ عَلَى النَّاسِ عَلٰى مُكْثٍ وَّ نَزَّلْنٰهُ تَنْزِیْلًا
اور ہم نے قرآن کے جدا جدا حصے بنائے تاکہ تم اسے ٹھہر ٹھہر کر لوگوں کے سامنے پڑھو اور ہم نے اسے تھوڑا تھوڑا کر کے اتارا ہے۔ (سورت اسراء: 106)

یعنی ہم نے اسے 23 سال کی مدت میں آپ پر اتارا ہے تاکہ اس کا سمجھنا، عمل پیرا ہونا اور اس کے احکامات سے مانوسیت کا پیدا ہو جانا آسان ہو جائے۔

شراب کی حرمت کو ہی دیکھ لیں کہ تین steps میں اتر رہی ہے۔

ان سب تعلیمات سے معلوم ہوتا ہے کہ کسی کی بھی تربیت کرتے ہوئے اس بات کو مت بھولیں کہ جس زون میں آپ ہیں، اگلا اُس زون میں نہیں ہے۔ وہ آپ سے پیچھے ہے۔ کچھ چیزیں اس کےلیے سمجھنا انتہائی مشکل اور دشوار ہوں گی۔ ان میں آپ کی مدد چاہیے اور کچھ چیزیں اس کےلیے ناممکن ہوں گی، ان کو چھیڑنے کی ضرورت ہی نہیں ہے۔

جن والدین یا اساتذہ کو اس زون کا علم نہیں ہوتا، وہ خود بھی اولاد کے اعتبار سے ذہنی ٹینشن کا شکار رہتے ہیں اور بچوں کو بھی نالائق بنا دیتے ہیں۔ اپنے اعتبار سے کوشش کرتے ہیں کہ چھوٹی عمر میں ہی بچہ سب کچھ سیکھ جائے لیکن کیسے؟ کیا آپ نے سب کچھ چھوٹی عمر میں سیکھا تھا؟

خدارا ! بچوں پر بوجھ نہ بنیں۔ انہیں ساتھ لے کر چلیں اور مشکل و دشوار کے حصول میں انہیں کندھا دیں۔ ناممکن کے حصول کی فکر فی الحال چھوڑ دیں۔ سب کچھ ٹھیک ہو جائے گا ان شاء اللہ

محمد اکبر

*تحریر کو صدقہ جاریہ اور اللہ کی رضا کی نیت سے اپنے پیاروں کے ساتھ اور مقامی گروپس میں شیئر کیجئے ہو سکتا ہے آپ کی تھوڑی سی محنت یا کوشش کسی کی زندگی بدلنے کا ذریعہ بن جائے*

12/06/2025
15/04/2025

*قرآن کریم کی کوئی آیت حفظ کرنے کی مثال ایسی ہے، جیسے آپ نے* *لباس کا ایک دھاگہ بُن لیا ہو، جو آپ کو قیامت کے دن عزت کے طور پر پہنایا جائے گا۔*
*اپنے اس خاص لباس کی تیاری* *کریں، روز کم از کم ایک دھاگہ بُننے کی کوشش کریں، اور زیادہ سے زیادہ جتنی آپ کو توفیق ملے۔..*
*ان شاءاللہ۔*

15/02/2025

ACEDMY
QURAN
Qaida
Quran
-e-Quran
of Quran
-e-Quran
of Hadith
Duas

words

Want your school to be the top-listed School/college in Abbottabad?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Telephone

Address


Abbottbad
Abbottabad
22020