قلم برداشتہ
وہ بھی ایک عجیب دن تھا لاہور سبزی منڈی کے قریب ریلوے ٹریک پر پیدل چلتے ہوئے میں اس سوچ میں گم سم تھا کہ وہ ریل گاڑی جس کی بھاری بھرکم مضبوط آواز نہ چاہتے ہوئے بھی آدمی کو دور ہی سے اپنی طرف متوجہ کرلیتی ہے بشرطیکہ اس کی قوت سماعت میں کوئی غیر معمولی نقصان واقع نہ ہواہو آخر ایک جیتا جاگتا حساس اور عقلمند حضرت انسان دن دیہاڑے اس کے بےحس پہیوں تلے کیسے پامال ہوجاتا ہے اتنے میں ایک متوسط سائز کا پتھر میرے دونوں پیروں کے درمیان آلگا لیکن اس وقت مجھے یہ تردد ہوا کہ شائد اس پتھر کو میں اپنے پاوں سے نادانستگی میں ٹھوکر مارگیا اس لئے میں چوکنا نہ ہوسکا اور چلتا بنا لیکن دراصل یہ میری خام خیالی تھی جس کا پتہ مجھے تب چلا جب ایک اور پتھر جوکہ سائز میں اس سے دوگنا تھا میری طرف پھینکا گیا اب جب میں نے اپنے دائیں جانب دیکھا تو قریب ہی سے ایک شخص میرے پس منظر میں کسی چیز کی طرف اشارہ کرتے ہوئے مجھے کرخت ا نداز میں متنبہ کررہا تھا اچانک میں نے دیکھا تو وہ ریل گاڑی تھی جو تقریبا میرے سر پر آپہنچی تھی اور اگر میں پھرتی سے چھلانگ نہ لگاتا تو ذرا سی تاخیر کی صورت میں اس نے مجھے موت کی نیند سلانا تھا اس واقعے میں میرے لئے جو سبق پوشیدہ تھا وہ مجھے کچھ ایسا ابر ہوگیا کہ اب ان شاء اللہ زندگی بھر نہیں بھولوںگا لیکن آپ کیا سمجھے یہ ذرا بتا دیجئے
online islamic education
education
انامعلم القرآن والحدیث
online islamic education education
Want your school to be the top-listed School/college in Abbottabad?
Click here to claim your Sponsored Listing.
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Website
Address
Bilal Town Abbotabad
Abbottabad