31/01/2025
ہنر سکھانے میں بخل نہ کریں۔
درزی 6، 6 ماہ بچے سے کاج کرواتا رہتا ہے۔
موٹر سائیکل مکینک 6، 6 ماہ صرف پہیہ کھولنے پہ لگائے رکھتے ہیں۔
یہ غریب گھر کے بچے ہوتے ہیں، ماں روزانہ انہیں روٹی دے کر بھیجتی ہے میرا بچہ کام سیکھ رہا ہے جلد کاریگر بن جائے گا۔
لیکن انہیں 6، 6 سال میں ہنر نہیں سکھاتے۔
ان کو 6 ماہ میں ہنر سکھا کر روزی کمانے کے قابل کر دیں۔ عرش کا رب تم پر بڑی رحمتیں نازل فرمائے گا۔
آپ جس بھی شہر سے ہیں،
جو بھی ہنر جانتے ہیں اور کام کر رہے ہیں تو لوگوں کو باقاعدہ دعوت دیں یا پوسٹر لگائیں کہ اتنے عرصہ میں فی سبیل اللہ ہنر سیکھیں۔
ہنر کی تجارت رب کے بندوں سے کریں، انعام رب دے گا، کبھی رب سے تجارت کر کے دیکھ لیں.
10/07/2024
"یہ صدی واقعی احمقوں کی پذیرائی کی صدی ہے"
اس بے سرے شخص نے "بدو بدی" گانے پر 20 ملین ویوز لے لیے۔
ہمیں اپنے علما کرام، سائنس دان ،علم و ادب سکھانے والے اور معیشت دانوں سے کوئی دلچسپی نہیں۔
ہمارے آئیڈیل ناچ گانے والے، ٹک ٹاکر، یو ٹیوبر ہیں
ہم اخلاقی طور پر تباہ ہو چکے ہیں۔
پاکستان میں ہر شعبہ زوال کا شکار ہے۔
اس جیسے مسخرے اور بھانڈ ہر شعبہ میں ٹاپ پر بیٹھ کر ملک کو سرکس بنا چکے ہیں۔
ہمارے نوجوان کبھی اختر لاوا، کبھی یہ بھانڈ اور کبھی حریم جیسی ٹک ٹاکر سے متاثر ہو کر انہیں اپنا آئیڈیل بنائے ہوئے ہے۔
اللہ تعالیٰ ہمیں سمجھ عطا فرمائے
31/05/2024
پیپر کی قیمت میں نمائیاں کمی کے بعد فوٹو سٹیٹ سنگل پیپر 3روپے ڈبل پانچ روپے ۔/ پرنٹ بلیک 10روپے اور کلر پرنٹ 15روپے مقرر ۔عوام مطلع رہیں
18/01/2024
کینیڈا کے ایجوکیشن سسٹم کی ایک خاص بات ہے اس میں رزلٹ خفیہ دیا جاتا ہے۔
بچے کا رزلٹ پیرنٹس کو ای میل میں آ تا ہے۔
چھوٹے بچوں کو رزلٹ ڈے پر چھٹی کے وقت ایک براؤن لفافے میں رزلٹ یہ کہہ کر دیتے ہیں کہ صرف پیرنٹس کو دکھانا ہے۔
کلاس میں کسی بچے کو دوسرے بچے کا نہ رزلٹ پتہ ہوتا ہے نہ گریڈ۔ کوئی پوزیشن نہیں دی جاتی۔
شاید اسی وجہ سے بچوں کی نفسیات میں ایک دوسرے سے مقابلہ بازی اور گریڈز کی کشمکش نہیں ہوتی۔
یہ پرسکون رہتے ہیں۔ انسان کو انسان سمجھتے ہیں۔ امتحان میں حاصل کیئے گئے نمبروں یا ٹرافیوں کی بنیاد پر اعلی و ارفع نہیں سمجھے جاتے۔
نہ ہی رشتے دار آ آ کر پوچھتے ہیں کتنے نمبر آ ئے۔
جن بچوں کے نمبر کم ہوتے ہیں وہ کتابی علم سے زیادہ عملی علوم میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ اس کا مطلب یہ نہیں کہ کہہ کہہ کر انکو پریشر میں رکھا جائے کہ انکے نمبر کم آ ئے ہیں۔
جب بھری کلاس میں تین بچوں کو آپ ٹرافیاں اور انعام واکرام دے کر امتیاز دیں گے تو اس کا یہ مطلب قطعی نہیں کہ جن کو ٹرافی نہیں ملی وہ بیکار اسٹوڈنٹس ہیں۔
جنہیں پوزیشن اور ٹرافی نہیں ملی انکی بھی مہارتیں ہیں لیکن ان شعبوں میں جن کو اس رزلٹ میں زیر غور نہیں لایا گیا۔
کچھ چیزیں نادانستگی میں نفسیاتی طور پر کمتر بنا رہی ہوتی ہیں اور ہمیں پتہ بھی نہیں چلتا۔ ہماری کنڈیشنگ ہی ایسے ہوتی ہے۔
ہر اسٹوڈنٹ قابل قدر ہے۔ وہ اپنی بساط بھر کوشش کرتا ہے۔ ہر ایک کا ماحول مختلف ہے۔ ہر ایک کا سپورٹ سسٹم مختلف ہے۔
جس لڑکی نے اپنے گھر کا سارا کام کاج کر کے پڑھنے بیٹھنا ہو ۔اس کا موازنہ اس سے نہیں کر سکتے جس پر کام کاج کا کوئی بوجھ نہیں ہے۔
جس لڑکے کو گھر کی زمہ داریوں کے ساتھ پڑھنا ہے اس کے حالات اس سے مختلف ہوں گے جس کو پوری طرح مالی اور جذباتی سپورٹ کے ساتھ پڑھنا ہے۔
آپ سب نے پریشر لیئے بغیر اپنا کام ایمانداری سے کرنا ہے۔
فرسٹ سیکنڈ تھرڈ پوزیشن کا اثر لیئے بغیر۔
آ پ نے پوری محنت ایمانداری سے اپنی تعلیم مکمل کرلی ۔ یہی آپکا انعام ہے۔
بشکریہ -
16/01/2024
شجر کاری ۔۔۔
ایک تحقیق کے مطابق ایک شخص اپنی نارمل ایوریج لائف میں پندرہ درختوں جتنی آکسیجن خرچ کرتا ہے ہر شخص کو اپنی زندگی میں کم سے کم اپنا خرچ کیا ہوا آکسیجن اپنی آئندہ نسلوں کے لئے چھوڑ کے جانا چاہئے ۔ صرف پندرہ درخت لگانے سے زندگی بھر کی سانسوں کا قرض اتر سکتا ہے ابھی ہمارے ہاتھوں میں سکت ہے بہت سی خالی جگہیں مل جائیں گی سوچئے دھرتی کتنی خوبصورت ہو سکتی ہے ۔ کیا آپ نے اپنے حصے کے درخت لگا دئیے ہیں ؟
12/01/2024
*کوکا...دنیا کا سب سے زیادہ خوش و خرم جانور*
آپ نے کوکا (Quokka) نامی جانورکے بارے میں نہیں سنا ہوگا لیکن سوشل میڈیا پر اس کی تصاویر لازمی دیکھی ہونگی۔ ان کی خاص بات نکلے ہوئے دانتوں کے ساتھ ان کی مسکراتی شکل و صورت ہے۔ ان کی شکل و صورت ہی نہیں ان کی خصوصیات بھی انہیں دنیا کا سب سے زیادہ خوش رہنے والا جانور بناتی ہے۔ کوکا کا تعلق کینگرو کے خاندان یعنی Macropodidae سے ہے۔
کوکا عام طور پر آسٹریلیا کے چند جزیروں جیسے روٹنیسٹ اور بالڈ جزیروں پر پایا جاتا ہے۔ گھاس کھانے والا جانور کوکا عموماً رات کو زیادہ فعال ہوتا ہے۔ کوکا کی ایک خصوصیت یہ ہے کہ یہ انسانوں سے خوفزدہ نہیں ہوتا۔ کوکا تصویر بنوانے سے بھی نہیں ڈرتا۔ حکومت کی طرف سے کوکا کو پالتو جانور کے طور پر پالنے کی پابندی ہے۔
کوکا بیوقوف جانور بھی ہے کوکا اپنے دوستانہ رویے کی وجہ سے لومڑیوں سے کھلنے کی کوشش کرتا ہے جو انہیں کھا جاتی ہیں اپنی اس بیوقوفی کی وجہ سے کوکا خطرات سے دوچار ہے ۔