GPS Palarwai Dalola

GPS Palarwai Dalola میعاری تعلیم سب کے لئے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔

31/08/2026
22/08/2026

گورنمنٹ ماڈل پرائمری انگلش میڈیم سکول پلڑوائی دلولہ میں جشنِ آزادی کے موقع پر بہت کم وقت میں تیار کیے گئے ہمارے ہونہار طالب علم حسنین وحید اب آپ کے سامنے اپنے وطن سے محبت، قیامِ پاکستان سے قبل کے حالات اور پاکستان کے قیام کے بعد کی ذمہ داریوں کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کریں گے۔

آئیے! ننھے مقرر حسنین وحید کو بھرپور تالیوں کے ساتھ دعوتِ خطاب دیتے ہیں۔

15/08/2026

گزشتہ روز گورنمنٹ ماڈل پرائمری انگلش میڈیم سکول پلڑوائی دلولہ میں جشنِ آزادی کے سلسلے میں ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی۔ اس موقع پر ننھے طلبہ نے پاک فوج کی وردیوں میں ملبوس ہو کر جذبۂ حب الوطنی سے بھرپور ٹیبلو پیش کیا اور دشمن کو یہ واضح پیغام دیا کہ پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے والے کو ہماری قوم اور بہادر افواج کا عزم ہمیشہ یاد رہے گا۔ وطن کی حفاظت اور سالمیت کے لیے ہم سب متحد ہیں۔ 🇵🇰

14/08/2026

شجرکاری: صحت، معیشت اور پاکستان کے روشن مستقبل کی ضمانت

گورنمنٹ ماڈل پرائمری انگلش میڈیم سکول پلڑوائی دلولہ میں شجرکاری مہم کے تحت پودے لگائے گئے۔ اس موقع پر دلولہ کی سماجی شخصیت محمد مبارک عباسی، رینج آفیسر گڑھی حبیب اللہ انیس الرحمن صاحب، وقار صاحب، ذیشان صاحب، خلافت عباسی، ذاکر الرحمن اور ادارہ ہٰذا کے ملک اشتیاق حسین عباسی نے شرکت کی۔

اس موقع پر شرکاء نے پودے لگانے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ درخت ہماری صحت، صاف ماحول، معیشت اور ملکی خوشحالی کے لیے انتہائی اہم ہیں۔ درخت ہمیں آکسیجن فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات کم کرنے اور ہماری آنے والی نسلوں کے مستقبل کو محفوظ بنانے میں بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

شرکاء نے پوری قوم سے اپیل کی کہ ہر شخص اپنے حصے کا کم از کم ایک پودا ضرور لگائے، اس کی حفاظت کرے اور دوسروں کو بھی شجرکاری کی ترغیب دے۔ آج کا لگایا ہوا ایک پودا آنے والی نسلوں کے لیے ایک قیمتی تحفہ ہے۔

آئیں! پودے لگائیں، درخت بچائیں اور پاکستان کو سرسبز و شاداب بنائیں۔ 🇵🇰🌱

 #14 August 2026
13/08/2026

#14 August 2026

Address

Palarwai Dalola #1
Abbottabad

Telephone

+923170555658

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when GPS Palarwai Dalola posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The School

Send a message to GPS Palarwai Dalola:

Shortcuts

Share

Category