Heartfelt peace/Dil ka sakoon

Heartfelt peace/Dil ka sakoon

Share

I am Molana Muhammad Anas
I am a Islamic scholar
I am a well-wisher of all the people in the world,

08/07/2024

With Syed Salman Gilani – I just got recognized as one of their top fans! 🎉

30/06/2024

جس چیز کا کوئی مالک نہ ہو،وہ غیر محفوظ ہوتی ہے،اس کو کوئی بھی اٹھا سکتا ہے،اور اس کے ساتھ کسی بھی طرح کا معاملہ کر سکتا ہے،تو اے انسان تو بھی اگر محفوظ ہونا چاہتا ہے تو اپنے مالک،اللہ کا ہو جا

27/06/2024

بالاکوٹ میں سید احمد شہید رحمۃ اللّٰہ علیہ کا مزار
یاد رہے کہ سید احمد صاحب انیسویں صدی عیسوی میں صوبہ سرحد میں سکھوں کے ساتھ جہاد کے لیے ہندوستان سے فوج لے کر آئے
اور پھر نامساعد حالات میں بالاکوٹ تک پہنچے جہاں پر رنجیت سنگھ بدبخت فوج لے کر پہنچا اور تمام مجاہدین سمیت سید صاحب کو بھی شہید کر دیا
خدا رحمت کند ایں عاشقان پاک طینت را
😭😭😭

03/06/2024

القرآن سورۃ نمبر 2 البقرةآیت نمبر 165 وَالَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡٓا اَشَدُّ حُبًّا لِّلّٰهِ ؕ اور جو لوگ ایمان لاچکے ہیں وہ اللہ ہی سے سب سے زیادہ محبت رکھتے ہیں
تو اپنےدل کودیکھیےوہاں کون بستاہے

02/06/2024

اے لوگو! بس ہر وقت دل وجان سے اللہ ہی کی طرف متوجہ رہو اللہ کی قسم یہ عورتیں،مال وزر اور دنیا کا سب کچھ اللہ نےصرف تمہارے امتحان کے لیے بنایا ہے

02/06/2024

القرآن - سورۃ نمبر 59 الحشر آیت نمبر 19

وَلَا تَكُوۡنُوۡا كَالَّذِيۡنَ نَسُوا اللّٰهَ فَاَنۡسٰٮهُمۡ اَنۡفُسَهُمۡ‌ؕ اُولٰٓئِكَ هُمُ الۡفٰسِقُوۡنَ ۞

ترجمہ:
اور تم ان جیسے نہ ہوجانا جو اللہ کو بھول بیٹھے تھے، تو اللہ نے انہیں خود اپنے آپ سے غافل کردیا۔ وہی لوگ ہیں جو نافرمان ہیں۔
تو اللہ کو بھلانے والے فاسق ہیں
اور فاسقین کا انجام؟
القرآن - سورۃ نمبر 32 السجدةآیت نمبر 20

وَاَمَّا الَّذِيۡنَ فَسَقُوۡا فَمَاۡوٰٮهُمُ النَّارُ‌ؕ

ترجمہ:
اور بہر حال جو لوگ فاسق ہیں تو ان کے مستقل قیام کی جگہ جہنم ہے۔

لہذا اپنے دل پر غور کی جیے کہ اسے اللہ یاد ہے یا بھولا ہوا ہے
اگر یاد ہے تو الحمدللہ کہیے،ورنہ فورا سب کام چھوڑ کر صرف اس کی یاد میں لگ جائیں
جب اس کی یاد سے دل لبریز ہو جائے تو پھر دوبارہ اپنے کام میں لگ جائیں،لیکن زبان پھر بھی اس کے ذکر سے خاموش نہ رہے

02/06/2024
02/06/2024

جہاد :جان کی قربانی
نماز: اپنے آرام،کام کاج اور نیند کی قربانی
زکوٰۃ:اپنے مال کی قربانی
رشتہ داروں سے حسن سلوک: اپنے جذبات واحساسات کی قربانی
دوسروں کی غلطیوں سے درگذر:اپنی عزت نفس کی قربانی
نتیجہ: اللہ کی رحمت اور اس کی خوشنودی پاکر دنیا وآخرت میں کامیابی
تو کیا آپ بھی یہ سب قسم کی قربانیاں دیتے ہیں ؟

01/06/2024

قرآن مجید میں اللہ نے تو والدین،بہن بھائیوں،اور رشتہ داروں کو بھی بھلانے سے منع فرمایا ہوا ہے،جبکہ ادھر ہم لوگ تو اللہ کو بھی بھلائے بیٹھے ہیں،پھر بھی ہمیں اللہ کی رحمت چاہیے،حیرت ہے

22/05/2024

آج کل دین سے محرومی اور بدنصیبی کی سب سے بڑی وجہ قرآن و حدیث کو سن کر یا پڑھ کر ایک کان سے ڈال کر دوسرے کان سے نکال دینا ہے لہذا ہمیشہ عمل ہی کی نیت سے پڑھو اور سنو

21/05/2024

رزق میں تنگی کی وجہ اللہ کے قرآن سے جانیے
بے شک اللہ کے قرآن میں ہر چیز کی تفصیل موجود ہے

القرآن - سورۃ نمبر 89 الفجر
آیت نمبر 15

فَاَمَّا الۡاِنۡسَانُ اِذَا مَا ابۡتَلٰٮهُ رَبُّهٗ فَاَكۡرَمَهٗ وَنَعَّمَهٗ ۙ فَيَقُوۡلُ رَبِّىۡۤ اَكۡرَمَنِؕ‏ ۞

ترجمہ:
لیکن انسان کا حال یہ ہے کہ جب اس کا پروردگار اسے آزماتا ہے اور انعام و اکرام سے نوازتا ہے تو وہ کہتا ہے کہ : میرے پروردگار نے میری عزت کی ہے۔

آیت نمبر 16

وَاَمَّاۤ اِذَا مَا ابۡتَلٰٮهُ فَقَدَرَ عَلَيۡهِ رِزۡقَهٗ فَيَقُوۡلُ رَبِّىۡۤ اَهَانَنِ‌ۚ ۞

ترجمہ:
اور دوسری طرف جب اسے آزماتا ہے اور اس کے رزق میں تنگی کردیتا ہے تو کہتا ہے کہ : میرے پروردگار نے میری توہین کی ہے۔

آیت نمبر 17

كَلَّا‌ بَلۡ لَّا تُكۡرِمُوۡنَ الۡيَتِيۡمَۙ ۞

ترجمہ:
ہرگز ایسا نہیں چاہیے۔ صرف یہی نہیں بلکہ تم یتیم کی عزت نہیں کرتے۔

آیت نمبر 18

وَلَا تَحٰٓضُّوۡنَ عَلٰى طَعَامِ الۡمِسۡكِيۡنِۙ‏ ۞

ترجمہ:
اور مسکینوں کو کھانا کھلانے کی ایک دوسرے کو ترغیب نہیں دیتے۔

آیت نمبر 19
وَتَاۡكُلُوۡنَ التُّرَاثَ اَكۡلًا لَّـمًّا ۙ‏ ۞

ترجمہ:
اور میراث کا مال سمیٹ سمیٹ کر کھا جاتے ہو۔

آیت نمبر 20
وَّتُحِبُّوۡنَ الۡمَالَ حُبًّا جَمًّا ؕ‏ ۞

ترجمہ:
اور مال سے بےحد محبت کرتے ہو۔

کیوں بھئ؟
تو پھر آئی وجہ کچھ سمجھ میں؟

20/05/2024

یہ دنیا ہے
یہاں بھوک اور افلاس ہے
یہاں تکالیف اور مصائب ہیں
یہاں بیماریاں ہیں
یہاں بے سکونی اور بے چینی ہے
یہاں ہر طرح کے خطرات ہیں
یہاں موت ہے
یہاں اپنوں کے بچھڑنے کا دکھ ہے
اب اس سے آگے بڑھیے
(مرنے کے بعد)
یہ قبر ہے
یہ ایک تنگ اور تاریک کوٹھری ہے
یہاں منکر اور نکیر جیسے بہرے اور اندھے اور بے رحم اور خوفناک فرشتے ہیں
ان کے ہاتھوں میں آگ کے گرز ہیں
یہاں جہنم کی بھڑکتی ہوئی آگ ہے
یہاں سانپ اوربچھو ہیں
یہاں انسان کی چیخ وپکار کی آواز کسی کو نہیں آتی
اب آگے بڑھیے
(قیامت کے دن)
صور پھونکی گئی ہے
یہاں ہولناک زلزلہ ہے
آسمان پھٹ چکا ہے
ستارے گر چکے ہیں
سورج اور چاند بے نور کر دیے گئے ہیں
زمین تیزی سے پھٹتی جا رہی ہے
نتیجتاً ہر طرف سخت خوف وہراس ہے
اپنی جان بچانے کے لیے ادھرادھر بے ہنگم سی دوڑیں ہیں
ہر کسی کو بس اپنی ہی جان کی فکر ہے
انسان اپنے والدین،بہن بھائیوں اور بیوی بچوں کو دیکھ کر نظریں پھیر رہا ہے
بھڑکتی ہوئی آگ والی جہنم سامنے لائی گئی ہے
مارے ڈر کے انسانوں کے دل گویا گلے میں دھڑک رہے ہیں
تو پھر کیا ہو گا ہمارا؟ہم کیسے بچیں؟
تو بس ایک ہی ہستی ہے کہ جو ہمیں ان سارے مصائب سے بچا سکتی ہے اور ہمیں سہارا دے سکتی ہے
اور وہ ذات وہی ہے کہ جو اس کائنات کا خالق،مالک اور رازق ہے
اور آسمان اور زمین اور سورج چاند اور ستارے جس کے حکم کے غلام ہیں
تو بس اس کو خوش کر لو،اپنی زندگی اپنی اور شیطان کی مرضی کی بجائے اس کی مرضی کے مطابق گذارنا شروع کر دو
اور اس کی مرضی کیا ہے؟
قرآن پڑھ کر جان لو
تو سمجھ لو کہ تم نے اللہ کی مضبوط رسی کو تھام لیا ہے لہذا اب گرنے کا کوئی خطرہ نہیں

Want your school to be the top-listed School/college in Abbottabad?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Telephone

Website

Address


Abbottabad