Online Quran Academy & Education Centre Pakistan

Online Quran Academy & Education Centre Pakistan

Share

education

27/09/2022
27/09/2022

سجدہ تلاوت کا مسنون طریقہ

سوال

سجدہ تلاوت کا مسنون طریقہ کیا ہے؟
تسلی سے آخرتک پڑھ لیں

جواب

جب سجدہِ تلاوت کرنے لگے تو سجدہِ تلاوت کی نیت دل میں کرے اور زبان سے بھی کہہ لینا بہتر ہے،نویت أن أسجد للّٰه تعالٰی عن تلاوة القران( اردو میں یوں کہے کہ اللّٰہ تعالی کے واسطہ سجدہِ تلاوت کرتا ہوں) اور کھڑا ہوکر ہاتھ اٹھائے بغیر اللّٰہ اکبر کہتا ہوا سجدہ میں جائے اور کم سے کم تین مرتبہ سبحان ربی الاعلی کہے پھر اللّٰہ اکبر کہتا ہوا سجدے سے سر اٹھائے اور کھڑا ہو جائے ایک سجدہ کرناہے ، سجدہِ تلاوت میں تشہد پڑھنے اور سلام پھیرنے کی ضرورت نہیں، اگر بیٹھ کر اللّٰہ اکبر کہتا ہوا سجدہ میں چلا جائے اور سجدہ کے بعد اللّٰہ اکبر کہتا ہوا سجدے سے سر اٹھائے اور بیٹھ جائے کھڑا نہ ہو تب بھی درست ہے، لیکن کھڑا ہو کر سجدہ میں جانا اور پھر کھڑا ہو جانا افضل ہے۔ اگر نماز میں آیتِ تلاوت کے بعد فی الفور سجدہِ تلاوت کرے تو نیت ضروری نہیں ہے۔ (زبدۃ الفقہ) فقط

عنوان:سجدہٴ تلاوت کے چودہ سجدے ایک ساتھ کرنا

سوال:
(۱) مفتی صاحب! میں یہ جاننا چاہتا ہوں کہ اگر ایک ساتھ ۱۴/ سجدے ادا کرنا چاہیں تو اس کا کیا طریقہ ہے؟ اور سب سجدہ ایک ساتھ کرسکتے ہیں یا نہیں؟ (۲) ہمارے علاقہ میں ایک مدرسہ ہے وہاں صرف عورتیں ہوتی ہیں ، وہاں مردوں کا آنا جانا نہیں ہے، تو کیا وہاں پر میری والدہ اعتکاف کے لیے بیٹھ سکتی ہیں یا نہیں؟ یا عورت کا گھر پر ہی اعتکاف کرنا بہتر ہے؟

جواب ۔
جی ہاں چودہ سجدے ایک ساتھ کرسکتے ہیں، اور اس کا طریقہ یہ ہے کہ اللہ اکبر کہتے ہوئے ایک سجدہ کی نیت کرکے سجدہ کریں، پھر اٹھ کر دوسرے سجدہ کی نیت کرکے اللہ اکبر کہتے ہوئے دوسرا سجدہ کریں، اسی طرح تیسرا اور چوتھا سجدہ کریں، یہاں تک چودہ سجدے اسی طرح کرسکتے ہیں، ہرایک سجدہ کی نیت کرکے اللہ اکبر کہتے ہوئے سجدہ میں جائیں اور پھر اللہ اکبر کہتے ہوئے اٹھ جائیں۔
(۲) عورت کا اپنے گھر میں ا عتکاف کرنا خاص ہے، کسی مدرسہ میں جاکر عورتوں میں بیٹھ کر اعتکاف کرنا جائز نہیں۔

سوال ۔

عنوان:آیت سجدہ پڑھ کر رکوع سے سجدہ تلاوت ادا کرنے کا حکم

سوال:
سجدے والی آیت پر رکوع کرنے سے سجدے کی ادائیگی ہو جائے گی؟مدلل جواب دیں۔

جواب ۔

جی ہاں! اگر نماز میں آیت سجدہ پڑھ کر فوراً یا تین یا اس سے زیادہ آیات کی تلاوت سے پہلے رکوع کرلیا جائے اور رکوع میں سجدہٴ تلاوت کی نیت کرلی جائے تو سجدہٴ تلاوت ادا ہوجاتا ہے۔ اور اگر کسی نے رکوع میں سجدہٴ تلاوت کی نیت نہیں کی تو رکوع کے بعد سجدہ کرنے سے سجدہ تلاوت خود بہ خود ادا ہوجائے گا، اس میں نیت کی بھی ضرورت نہیں۔ البتہ اگر کوئی شخص امام ہواور آیت سجدہ کی تلاوت کرے تو اسے مستقل سجدہ تلاوت کرنا چاہیے، نماز کے رکوع میں سجدے کی نیت کرکے سجدہ تلاوت نہیں ادا کرنا چاہیے ؛ کیوں کہ امام نے اگر رکوع میں سجدہ تلاوت کی نیت کی تو ہر مقتدی کا امام کے ساتھ رکوع ہی میں سجدہ تلاوت کی نیت کرنا ضروری ہوگا، اور اگر کسی مقتدی نے امام کے ساتھ رکوع میں سجدہ تلاوت کی نیت نہیں کی تو اس کا سجدہ تلاوت ادا نہیں ہوگا خواہ اس مقتدی کو امام کی نیت کا علم ہو یا نہ ہو، اور امام کی نیت مقتدیوں کے حق میں کافی نہیں ہوگی خواہ نماز سری ہو یا جہری، ہمارے اکابر علمائے کے نزدیک صحیح وراجح یہی ہے۔(امداد الفتاوی ۱: ۵۵۴،۵۵۵، سوال: ۴۷۸،۴۷۹، فتاوی محمودیہ جدید ڈابھیل۷:۴۶۴- ۴۶۶، سوال: ۳۵۵۶- ۳۵۵۸، ۲۲: ۲۳۴، ۲۳۵، سوال: ۱۰۴۴۳، فتاوی رحیمیہ۵: ۲۰۱، ۲۰۲مطبوعہ: دار الاشاعت کراچی، حاشیہ فتاوی دار العلوم ۴: ۲۸۷، سوال: ۱۸۵۵اور خیر الفتاوی ۲: ۵۴۳،۶۵۷وغیرہ )؛ اس لیے احتیاط اسی میں ہے کہ اگر کوئی امام نماز میں آیت سجدہ کی تلاوت کرے تو مستقل سجدہ تلاوت کرے، نماز کے رکوع سے سجدہ تلاوت ادا نہ کرے ۔
وتوٴدی برکوع صلاة إذا کان الرکوع علی الفور من قراء ة آیة أو آیتین …إن نواہ أي: کون الرکوع لسجود التلاوة علی الراجح، وتوٴدی بسجودھا کذلک علی الفور وإن لم ینو بالإجماع، ولو نواھا في رکوعہ ولم ینوہ الموٴتم لم تجزہ ویسجد إذا سلم الإمام ویعید القعدة ولو ترکھا فسدت صلاتہ کذا في القنیة (الدر المختار مع رد المحتار، کتاب الصلاة، باب سجود التلاوة، ۲: ۵۸۶، ۵۸۷، ط: مکتبة
واللہ اعلم بالصواب

25/09/2022
23/09/2022
22/09/2022

Assalamualaikum

21/09/2022

لسلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
Assalam o Alaikum! Brothers And Sister,s Online Quran Academy & education center bring Good news for Muslims living in Pakistan Saudi Arabia America Canada🇨🇦 Australia 🇦🇺 London🇦🇮 and all around the world❤️
We makes your childrens fall in love with Quran inshallah

Want your school to be the top-listed School/college in Abbottabad?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Website

Address


Abbotabad Pakistan Kpk
Abbottabad
320008