29/12/2025
پاکستان میں بیچلر کرنے سے پہلے یہ ضرور پڑھیں
چار سال صرف ڈگری کے پیچھے یا روشن مستقبل کے لیئے
یہ تحریر اُن تمام نوجوانوں کے لیے ہے جو یا تو اپنی انٹرمیڈیٹ (بارہویں جماعت) مکمل کر چکے ہیں یا مکمل کرنے کے قریب ہیں، اور اب یونیورسٹی کی تعلیم کا سوچ رہے ہیں۔ ایک نیا سفر، نئے خواب، نئی امیدیں۔۔۔ لیکن کیا یہ سفر واقعی آپ کو منزل تک پہنچائے گا؟
پاکستان میں بیچلر کا المیہ: خواب ادھورے، وقت برباد۔
ایک درمیانی یونیورسٹی کی فیس، ٹرانسپورٹ، کتابیں، اور دیگر اخراجات ملا کر اوسطاً 8 سے 12 لاکھ روپے تک لگ جاتے ہیں۔ لیکن بدلے میں آپ کو نہ قابلِ قدر ڈگری ملتی ہے، نہ ہی کوئی خاص ہنر۔ جوانی کے وہ قیمتی سال جو آپ اپنی شخصیت، زبان، کمیونیکیشن، آئی ٹی میں لگا سکتے ہیں ، وہ آپ نصاب رٹنے، بے معنی اسائنمنٹس اور بیکار پریزینٹیشنز میں ضائع کر دیتے ہیں۔ اس لئے پاکستان میں بہت حد تک اپنے چار سال ضائع کرنے کے مترادف ہے
کیوں؟ کیونکہ:
1. علیمی نظام بوسیدہ ہے
زیادہ تر یونیورسٹیز میں پرانا نصاب، غیر تربیت یافتہ اساتذہ، اور عملی تجربے کا شدید فقدان ہے۔ پروفیسر حضرات کا بچوں سے غیر انسانی سلوک (جیسے دو دن پہلے کامسیٹس یونیورسٹی میں پیش آیا)
2. جاب کا حصول تقریباً ناممکن
آج کل صرف ڈگری سے کچھ نہیں ہوتا، مہارت چاہیے۔ لیکن بیچلر کے بعد آپ کے پاس نہ وہ مہارت ہوتی ہے، نہ مارکیٹ میں ویلیو ہوتا ہے۔
3. فیس اور اخراجات ہوش اُڑا دیتے ہیں
چار سال کی تعلیم پر اوسطاً 8 سے 12 لاکھ روپے خرچ ہوتے ہیں۔ لیکن اس کے بدلے میں ملتا کیا ہے؟ ایک ایسی ڈگری جس کی مارکٹ میں مانگ ہی نہیں۔
4. زندگی کے بہترین سال ضائع
18 سے 22 سال کی عمر سیکھنے، دنیا دیکھنے، خود کو بنانے کا وقت ہوتا ہے۔ لیکن ہم اس وقت کو بیکار سسٹم میں ضائع کر دیتے ہیں۔
✓ تو پھر حل کیا ہے؟
کیا آپ کو تعلیم چھوڑ دینی چاہیے؟ بالکل نہیں!
بلکہ تعلیم کو وہاں سے حاصل کرنا چاہیے جہاں علم واقعی زندگی بدلتا ہے۔
دنیا آپ کی منتظر ہے — کیوں نہ باہر پڑھیں؟
اگر آپ سچے دل سے محنت کرنے والے ہیں، اگر آپ کے اندر کچھ بننے کی لگن ہے، تو دنیا کے کئی ایسے ممالک ہیں جو:
• آپ کو معیاری تعلیم دیتے ہیں
• کم فیس یا مفت تعلیم فراہم کرتے ہیں
• آپ کو پارٹ ٹائم کام کی اجازت دیتے ہیں
• اور آخر میں رہنے کا موقع (PR) بھی دیتے ہیں
باہر کیوں پڑھنا بہتر ہے؟
1. بین الاقوامی معیار کی تعلیم
آپ جدید ٹیکنالوجی، انڈسٹری سے جُڑے کورسز، اور پریکٹیکل تجربہ حاصل کرتے ہیں۔
2. زبان، کلچر، ایکسپوژر
آپ دنیا دیکھتے ہیں، مختلف کلچر سیکھتے ہیں، اور زبانوں پر عبور حاصل کرتے ہیں۔
3. روزگار کے مواقع
جرمنی، ترکی، ہنگری، بیلاروس، رومانیہ، چین، ملیشیا جیسے ممالک میں آپ تعلیم کے ساتھ ساتھ کام بھی کر سکتے ہیں۔
4. سیٹ ہونے کے مواقع (PR)
کئی ممالک میں تعلیم کے بعد مستقل رہائش حاصل کرنا آسان ہے۔
اگر آپ بیچلر (Bachelor) کی تعلیم کے لیے پاکستان سے باہر جانا چاہتے ہیں اور آپ چاہتے ہیں کہ:
• فیس کم ہو
• تعلیم کا معیار اچھا ہو
• ویزا کے امکانات بہتر ہوں
• مستقبل میں رہائش (PR) یا جاب کے مواقع بھی ہوں
تو نیچے میں بہترین ممالک تجویز کر رہی ہوں جہاں بیچلر کرنا ایک سمجھدار فیصلہ ہو سکتا ہے — اور ساتھ ہی ہر ملک کے اہم ایکٹس (Main Aspects) یعنی خوبیوں اور خاص باتوں کا خلاصہ بھی دے رہی ہوں۔
بیچلر کے لیے بہترین ممالک اور ان کی خصوصیات
1. جرمنی 🇩🇪 Germany
• پبلک یونیورسٹیوں میں فیس تقریباً مفت
• سمیسٹر فیس: صرف €250-€400
• معیارِ تعلیم عالمی سطح کا
• زبان: جرمن (زیادہ تر پروگرام بیچلر میں جرمن زبان میں ہوتے ہیں) اس لئے آپ کو اپنے انٹرمیڈیٹ میں ہی زبان سیکھنی چاہئے
• پی آر PR کے مواقع اچھے
• پارٹ ٹائم جاب کی اجازت ہے
🎯 جرمنی اُن طلباء کے لیے موزوں ہے
جو جرمن زبان سیکھ سکتے ہیں اور یورپ میں سیٹل ہونا چاہتے ہیں۔
2. ترکی (🇹🇷 . (Turkey
• پبلک یونیورسٹیوں میں سالانہ فیس: $200 – $1000
• اسکالرشپ: Türkiye Burslari مکمل فنڈڈ اسکالرشپ
• زبان: ترکی (کچھ پروگرام انگریزی میں بھی ہوتے ہیں)
• بہت یونیورسٹیز میں IELTS کی ضرورت نہیں
• مسلم ملک، کلچر ہم سے ملتا ہے
• ویزا نسبتاً آسان
🎯 ترکی اُن طلباء کے لیے موزوں ہے
جو کم بجٹ میں انٹرنیشنل تعلیم چاہتے ہیں اور اسلامی ماحول پسند کرتے ہیں۔
3. بیلاروس (Belarus) 🇧🇾
• فیس: $1,200 – $3,500 سالانہ
• داخلہ آسان، IELTS کی شرط نہیں
• ویزا نسبتاً آسان
• زبان: انگریزی یا روسی
• رہائش سستی ($100-200 ماہانہ)
🎯 بیلاروس اُن طلباء کے لیے موزوں ہے
جو جلدی، سستے، اور کم رکاوٹوں والا داخلہ اور ویزا چاہتے ہیں۔
4. ہنگری 🇭🇺 (Hungary)
• فیس: €1000 – €3000 سالانہ
• مشہور اسکالرشپ: Stipendium Hungaricum
• یورپین یونین میں شامل
• انگریزی میں بیچلر پروگرام
• داخلہ آسان، بہت سے یونیورسٹیز میں IELTS کی شرط نہیں ہے
• رہائش اور خرچ جرمنی سے کم
🎯 ہنگری اُن طلباء کے لیے موزوں ہے
جو اسکالرشپ کے ذریعے یورپ میں تعلیم چاہتے ہیں۔ اور شینجن کے باقی رکن آرام سے گھوم سکتے ہیں۔
5. رومانیہ (Romania) 🇷🇴
• فیس: €1500 – €3000 سالانہ
• انگریزی پروگرام موجود ہیں
• پی آر PR کے مواقع موجود ہے
• داخلہ آسان، بہت سے یونیورسٹیز میں IELTS کی شرط نہیں ہے
• زندگی کا خرچ کم
• ویزا ریشو بہتر
🎯 رومانیہ اُن طلباء کے لیے موزوں ہے
جو EU کا حصہ چاہتے ہیں مگر جرمنی جیسے سخت نظام سے بچنا چاہتے ہیں۔
6. ملیشیا (Malaysia)🇲🇾
• فیس: \$1500 – \$4000 سالانہ
• انگریزی میں تعلیم
• ویزا آسان
• اسلامی ملک
• داخلہ آسان، بہت سے یونیورسٹیز میں IELTS کی شرط
• دنیا کی اچھی یونیورسٹیز کی برانچ کیمپسز بھی یہاں ہیں (جیسے Nottingham, Monash) اور ان یونیورسٹی کی آخری سال ان کے اپنے ملک ہوتا ہے جیسے برطانیہ اور آسٹریلیا وغیرہ۔
🎯 ملیشیا اُن طلباء کے لیے موزوں ہے
جو ایشیا میں رہ کر معیاری تعلیم اور کم خرچ چاہتے ہیں۔
7. چین (🇨🇳 (China
• فیس: \$1500 – \$4000 سالانہ
• چینی حکومت کی مکمل فنڈڈ اسکالرشپز
• انگریزی اور چینی پروگرام
• رہائش سستی
• پارٹ ٹائم جابز محدود
🎯 چین اُن طلباء کے لیے موزوں ہے
جو اسکالرشپ سے فائدہ اٹھا کر کم لاگت میں تعلیم چاہتے ہیں۔
8. آذربائیجان 🇦🇿 (Azerbaijan)
• فیس: $1500 - $3000
• اسلامی ملک، آسان ویزا
• انگریزی میں پروگرام دستیاب
• تعلیم کا معیار بہتر ہو رہا ہے
🎯 آذربائیجان اُن طلباء کے لیے موزوں ہے
جو ثقافتی مماثلت اور سادہ داخلہ چاہتے ہیں۔
9 . اٹلی (Italy) 🇮🇹
• فیس: €500 – €3,000 سالانہ
• بہت ساری یونیورسٹیز میں اسکالرشپ (DSU، Invest Your Talent)
• داخلہ آسان، بہت سے یونیورسٹیز میں IELTS کی شرط
• انگریزی میں بیچلر اور ماسٹر پروگرام
• یورپی یونین میں ورک اور PR کا موقع
🎯 اٹلی اُن طلباء کے لیے موزوں ہے
جو یورپ میں معیاری تعلیم، خوبصورت ماحول اور اسکالرشپ کے ساتھ تعلیم چاہتے ہیں۔
10۔ چیک ریپبلک 🇨🇿 (Czech Republic)
• فیس: €1,000 – €4,000
• انگریزی پروگرام دستیاب
• داخلہ آسان، بہت سے یونیورسٹیز میں IELTS کی شرط نہیں ہے
• بعض پروگرامز مفت اگر آپ چیک زبان سیکھ سکتے ہیں
• کم رہائشی اخراجات
• شینجن ملک
🎯 چیک ریپبلک اُن طلباء کے لیے موزوں ہے
جو کم بجٹ میں یورپ میں بیچلر کرنا چاہتے ہیں۔
11. لٹویا 🇱🇻 (Latvia)
• فیس: €2,000 – €5,000
• انگریزی پروگرام
• آسان ویزا، کم اخراجات
• پارٹ ٹائم جاب دستیاب
🎯 لٹویا اُن طلباء کے لیے موزوں ہے
جو سستا، محفوظ اور شینجن میں پڑھنا چاہتے ہیں۔
12. ایسٹونیا 🇪🇪 (Estonia)
• فیس: €2,500 – €6,000
• انگریزی پروگرام
• آئی ٹی IT اور ٹیکنالوجی میں بہترین تعلیم
• اسکالرشپ بھی مل سکتی ہے
• ترقی یافتہ ملک، ویزا آسان
🎯 ایسٹونیا اُن طلباء کے لیے موزوں ہے
جو IT، AI یا ٹیکنالوجی سے وابستہ فیلڈ چاہتے ہیں۔
13. لیتھوانیا 🇱🇹 (Lithuania)
• فیس: €1,500 – €3,000
• انگریزی میں پروگرام
• آسان ایڈمیشن، کم خرچ
• اسٹڈی ویزا کے ساتھ پارٹ ٹائم کام
• پی آر PR کا امکان
🎯 لیتھوانیا اُن طلباء کے لیے موزوں ہے
جو بجٹ میں اور بغیر IELTS یورپ میں داخلہ چاہتے ہیں۔
✓. متبادل راستے تلاش کریں
اگر آپ کو لگتا ہے کہ بیچلر کے بعد کچھ خاص حاصل نہیں ہوگا، تو کیوں نہ:
• انٹرنیشنل اسکالرشپز کی تلاش کی جائے
• آن لائن ہائی ڈیمانڈ کورسز (IT, Graphic Design, Digital Marketing) سیکھے جائیں؟
• ڈپلومیہ DAE یا Diploma میں مہارت حاصل کی جائے؟• فری لانس Freelancing، یوٹیوب، یا ای کامرس جیسے شعبوں میں ہنر حاصل کیا جائے؟
✓. باہر کے مواقع پر نظر رکھیں
دنیا بھر میں اسکالرشپ، پرتگال D7، جرمنی Ausbildung ویزہ، گلف ورک ویزہ، یا اسٹیڈی ویزہ جیسے بے شمار مواقع موجود ہیں۔ ان کے بارے میں بروقت معلومات حاصل کر کے اپنے کیریئر کو ایک نیا موڑ دیا جا سکتا ہے۔
میری نصیحت
اگر آپ انٹرمیڈیٹ مکمل کر چکے ہیں تو اب وقت ہے آنکھیں کھولنے کا۔
صرف ڈگری کے پیچھے نہ بھاگیں، بلکہ سوچیں:
• کیا میں چار سال لگا کر صرف کاغذ کا ایک ٹکڑا لینا چاہتا ہوں؟
• یا میں چار سال لگا کر دنیا کی سوچ، زبان، ہنر، اور تجربہ حاصل کرنا چاہتا ہوں؟
اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کا وقت، پیسہ اور محنت واقعی کچھ دے، تو دنیا کے دروازے کھٹکھٹائیں۔ ہر چیز آن لائن موجود ہے اسکالرشپ گائیڈز، ویزا پروسیس، یونیورسٹی اپلیکیشنز۔ بس ایک قدم آپ نے بڑھانا ہے۔
آخر میں:
ڈگری نہیں، قابلیت کامیاب بناتی ہے۔
اور پاکستان کا نظام قابلیت نہیں، صرف ڈگری دیتا ہے۔
یہ کہنا کہ "ڈگری سب کچھ ہے" اب ماضی کی بات ہو چکی۔ آج کے دور میں مہارت، ہنر، زبان، تجربہ، اور خود اعتمادی ہی اصل دولت ہے۔ اگر آپ نے چار سال صرف ڈگری کے پیچھے لگا دیے، لیکن نہ انگریزی آئی، نہ خوداعتمادی، نہ اسکل، تو پھر کیا حاصل ہوا؟ اس لیے سنجیدگی سے سوچیں، آنکھیں کھولیں، اور ایک ایسا فیصلہ کریں جو آپ کی زندگی بدلے، صرف سرٹیفکیٹ نہ دے۔