معھد الشفیق الاسلامی

تعلیم و تربیت

Operating as usual

17/03/2024

نگران ادارہ معھد الشفیق الاسلامی
مولانا عطاء اللہ قریشی

#تلاوات

#القران
#سورةالرحمن

17/03/2024

عَنْ عُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ رضی الله عنه: أَنَّ رَسُوْلَ اللهِ صلی الله عليه وآله وسلم قَالَ يَوْمًا وَحَضَرَ رَمَضَانُ: أَتَاکُمْ رَمَضَانُ شَهْرُ بَرَکَةٍ، يَغْشَاکُمُ اللهُ فِيْهِ فَيُنْزِلُ الرَّحْمَةَ، وَيَحُطُّ الْخَطَايَا، وَيَسْتَجِيْبُ فِيْهِ الدُّعَاءَ، يَنْظُرُ اللهُ تَعَالٰی إِلٰی تَنَافُسِکُمْ فِيْهِ، وَيُبَاهِي بِکُمْ مَلَائِکَتَهُ، فَأَرُوا اللهَ مِنْ أَنْفُسِکُمْ خَيْرًا، فَإِنَّ الشَّقِيَّ مَنْ حُرِمَ فِيْهِ رَحْمَةَ اللهِ عزوجل.

رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ

’’حضرت عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول الله صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک دن فرمایا جبکہ رمضان المبارک شروع ہو چکا تھا: تمہارے پاس برکتوں والا مہینہ آ گیا ہے، اس میں الله تعالیٰ تمہیں اپنی رحمت سے ڈھانپ لیتا ہے۔ رحمت نازل فرماتا ہے، گناہوں کو مٹاتا ہے اور دعائیں قبول فرماتا ہے۔ اس مہینہ میں الله تعالیٰ نیکی کی طرف تمہاری ایک دوسرے پر سبقت لے جانے کی عملی کوششوں کو دیکھتا ہے اور تمہاری وجہ سے اپنے فرشتوں کے سامنے فخر فرماتا ہے۔ لہٰذا تم اپنے قلب و باطن سے اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں نیکی پیش کرو کیونکہ بدبخت ہے وہ شخص جو اس ماہ میں بھی الله تعالیٰ کی رحمت سے محروم کر دیا گیا۔ ‘‘

#صلی‌الله‌علیه‌وسلم
#رمضان2024

16/03/2024

. عَنْ جَابِرٍ رضی الله عنه، قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللهِ صلی الله عليه وآله وسلم إِنَّ ﷲِ عُتَقَاءَ فِي کُلِّ يَوْمٍ وَلَيْلَةٍ عَبِيْدًا وَإِمَاءً يُعْتِقُهُمْ مِنَ النَّارِ، وَإِنَّ لِکُلِّ مُسْلِمٍ فِي کُلِّ يَوْمٍ دُعَاءً مُسْتَجَابًا، يَدْعُوْ فَيَسْتَجِيْبُ لَهُ.


أخرجه أحمد بن حنبل في المسند، 2 / 254، الرقم: 7443 146.

’’حضرت جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول الله صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: بے شک الله تعالیٰ (رمضان المبارک میں) ہر روز و شب کئی غلام اور باندیاں جہنم سے آزاد کرتا ہے، اور بے شک (رمضان المبارک میں ) ہر روز مسلمان کے لئے ایک دعا مقبول ہوتی ہے، وہ دعا مانگتا ہے تو اللہ تعالیٰ اسے قبول فرماتا ہے۔ ‘‘

#صلی‌الله‌علیه‌وسلم
#رمضان2024

11/03/2024

الحمدللہ ادارہ معھد الشفیق الاسلامی ایبٹ آباد کے شعبہ حفظ القرآن کا نتیجہ 100% رہا۔۔
#نتیجہ



معھد الشفیق الاسلامی

03/03/2024

"ومن يتهيب صعود الجبال
يعش أبد الدهر بين الحفر"

02/03/2024

#قصیدہ رضی اللہ عنہ

ذنوبي إن فكرت فيها كثيرة
ورحمة ربي من ذنوبي أوسع
فما طمعي في صالح قد عملته
ولكنني في رحمة الله أطمع

29/02/2024

*روشن مستقبل کا معمار*
کیا آپ اپنے بچے کو دو عالمی زبانیں *عربی وانگلش*(لکھنے،پڑھنے،بولنے،سننےکی مشق کے ساتھ)سکھانا چاہتے ہیں ؟
کیا آپ اپنے بچے کو اردو عربی انگلش کا بہترین مقرر وخطیب بنانا چاہتے ہیں ؟
کیا آپ سائنس کے ساتھ اپنے بچے کو میڑک کروانا چاہتے ہیں ؟
کیا آپ اپنے بچے کی ذہنی جسمانی روحانی اور اخلاقی کی نشوونما اور بہتری کے لیے فکرمند ہیں ؟
*تو آئیے ادارہ معھد الشفیق الاسلامی ایبٹ آباد آپ کے خوابوں کی تعبیر کے لیے کوشاں ہے*



24/01/2024

معھد الشفیق الاسلامی کی جانب سے اور گردو نواح کے طلباء کرام کیلئے خوشخبری۔۔
#دورۃ #اللغةالعربية
ماہر اور تجربہ کار علماء کرام کی نگرانی میں۔۔
زیر نگرانی:
مولانا الشیخ ناصر محمود دامت برکاتہم العالیہ۔(نگران معھد العربی جامعۃ فریدیہ اسلام آباد)
مولانا الشیخ عدنان احمد دامت برکاتہم العالیہ۔۔(جامعۃ العلوم الاسلامیہ سوہان،اسلام آباد)
مدرس: مولانا نفیس الحسن (استاد الحدیث،جامعہ بیت السلام،تلہ گنگ۔ Baitussalam Talagang



#شعبان
#اللغةالعربية

23/01/2024

معھد الشفیق الاسلامی کی جانب سے اور گردو نواح کے طلباء کرام کیلئے خوشخبری۔۔
#دورۃ #اللغةالعربية
ماہر اور تجربہ کار علماء کرام کی نگرانی میں۔۔
زیر نگرانی:
مولانا الشیخ ناصر محمود دامت برکاتہم العالیہ۔(نگران معھد العربی جامعۃ فریدیہ اسلام آباد)
مولانا الشیخ عدنان احمد دامت برکاتہم العالیہ۔۔(جامعۃ العلوم الاسلامیہ سوہان،اسلام آباد)
مدرس: مولانا نفیس الحسن (استاد الحدیث،جامعہ بیت السلام،تلہ گنگ۔ Baitussalam Talagang



#شعبان
#اللغةالعربية

معھد الشفیق الاسلامی تعلیم و تربیت

29/12/2023

جامعہ انوار الاسلام للبنات اور مسجد کا دسمبر کا گیس بل۔۔
احباب اپنا حصہ ڈال سکتے ہیں۔۔
ایزی پیسہ
03119808668

25/12/2023


#کورس

11/11/2023

جب اقوام متحدہ اس بات پر غور کر رہی تھی کہ فلسطین میں ایک یہودی ریاست بنائی جائے اور یروشلم کے مقامات مقدسہ کا انتظام اقوام متحدہ اپنے پاس رکھے تو ایک یہودی پروفیسر روبل ضحاک نے لکھا کہ مقامات مقدسہ کا بہترین انتظام نہ یہودی کر سکتے ہیں نہ عیسائی نہ اقوام متحدہ۔ یہ انتظام صرف مسلمان کر سکتے ہیں کیونکہ وہ یہود اور عیسائی کے نبیوں کا بھی احترام کرتے ہیں اور ان پر ایمان لاتے ہیں۔

دوسرے روز یروشلم میں پروفیسر صاحب کی لاش پڑی تھی۔ انہیں ارغون نامی صہیونی تنظیم نے قتل کیا تھا۔_______________
آصف محمود

10/11/2023

_*"میں ڈاکو ضرور آں پر بےغيرت نئی آں۔"*_
مولانا محمد امین صفدر اوکاڑوی رحمۃ الله علیہ نےاپنی کتاب میں لکھا، فرماتے ہیں:
مجھے وہاڑی کے ایک گاؤں سے بڑا محبت بھرا خط لکھا گیا
کہ مولانا صاحب ہمارے گاؤں میں آج تک سیرة النبى صلی
اللہ علیہ وآلہ وسلم پر بیان نہیں ہوا۔
ہمارا بہت دل کرتا ہے، آپ ہمیں وقت عنایت فرما دیں ہم تیاری کر لیں گے۔
میں نے محبت بھرے جزبات دیکھ کر خط لکھ دیا کہ فلاں تاریخ کو میں حاضر ہو جاؤں گا۔
دیے گئے وقت پر میں فقیر ٹرین پر سے اتر کر تانگہ پر بیٹھ کر گاؤں پہنچ گیا تو آگے
میزبانوں نے مجھے ھدیہ پیش کرکے کہا
مولانا صاحب آپ جا سکتے ہیں،
ہم بیان نہیں کروانا چاہتے۔
وجہ پوچھی تو بتایا کہ ہمارے گاؤں میں %90 قادیانی ہیں
وہ ہمیں دھمکیاں دیتے ہیں
کہ
نہ تو تمہاری عزتیں
نہ مال
نہ گھربار محفوظ رہیں گے۔
اگر
سیرة النبى (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر بیان
کروایا تو۔
مولانا ہم کمزور ہیں
غریب ہیں
تعداد میں بھی کم ہیں
اس لیے ہم نہیں کرسکتے۔
میں نے لفافہ واپس کر دیا اور کہا
بات تمہاری ہوتی یا میری ہوتی تو واپس چلا جاتا۔
بات مدینے والے آقا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی عزت کی آگئی ہے۔
اب بیان ہوگا ضرور ہوگا۔
وہ گھبرا گئے کہ حضرت
آپ تو چلے جائیں گے مسئلہ تو ہمارے لیے ہوگا۔
میں نے کہا،
"اس گاؤں کے آس پاس کوئی ڈنڈے والا یعنی بااثر یا غنڈہ ہے؟"
انہوں نے بتایا کہ گاؤں سے کچھ دُور نُورا ڈاکو رہتا ہے !
پُورا علاقہ اس سے ڈرتا ہے۔
میں نے کہا چلو مجھے لے چلو نُورے کے پاس
جب ہم نورے کے ڈیرے پر پہنچے دیکھ
کر نورا بولا اج خیر اے!
مولوی کیویں آگئے نے؟
میں نے کہا کہ
بات حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی عزت کی آگئی ہے تم کچھ کرو گے؟
میری بات سن کر نورا بجلی کی طرح کھڑا ہوا اور بولا،
"میں ڈاکو ضرور آں پر بےغيرت نئی آں۔"
وہ ہمیں لے کرچل نکلا
مسجد میں 3 گھنٹے بیان کیا میں نے۔
اور نورا ڈٹ کر کھڑا رہا۔
آخر میں نورے نے یہ کہا
کہ اگر کسی نےمسلمانوں کی طرف آنکھ اٹھا کر بھی دیکھا تو نورے سے بچ نہیں سکے گا۔
میں واپس آگیا
کچھ ماہ بعد میرے گھر پر ایک آدمی آیا
سر پر عمامہ
چہرے پرداڑھی
زبان پر درود پاک کا ورد ۔۔۔!
میں نے پوچھا،
"کون ہو..؟ "
وہ رو کر
بولا،
"مولانا …
میں نورا ڈاکو آں۔
جب اس دن میں واپس گھر کو لوٹا جا کر سو گیا.
آنکھ لگی ہی تھی
پیارے مصطفٰی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میرے خواب میں تشریف لائے۔
میرا ماتھا چوما اور فرمایا،
"آج تو نے میری عزت پر پہرہ دیا ہے، میں اور میرا اللہ تم سے خوش ہوگئے ہیں۔
اللہ نے
تیرے پچھلے سب گناہ معاف فرما دیئے ہیں."
مولانا صاحب اس کے بعد میری آنکھ کھلی تو سب کچھ بدل چکا تھا اب تو ہر وقت آنکھوں سے آنسو ہی خشک نہیں ہوتے مولانا صاحب میں آپ کاشکریہ ادا کرنے آیا ہوں آپ کی وجہ سے تو میری زندگی ہی بدل گئی میری آخرت سنور گئی ہے۔۔۔۔۔۔۔
اے میرے پیارے اللّٰہ ھم سب کو حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خواب میں زیارت اور قیامت کے دن شفاعت نصیب فرما، آمین

27/10/2023
27/10/2023
23/10/2023


#نماز

18/10/2023

حضرت شاہ ولی اللہ محدث دہلوی نے انقلاب کا جو فارمولا دیا تھا اس میں "فکّ کل نظام" ایک اہم شق ہے۔ پراڈکٹس کا بائکاٹ ایک وقتی ردعمل ہے، جس پر حوصلہ شکنی مقصود نہیں ہے، لیکن اس نظام کا کیا، جس کے بطن سے سیاسی، معاشی اور معاشرتی استعمار نے جنم لیا ہے۔ جب تک ہم بحیثیت امت اس نظام کو ایندھن فراہم کرتے رہیں گے، تب تک ہمارے مقدر میں معصوموں کے جنازے ہی رہیں گے۔
.مفتی یاسر ندیم واجدی

05/10/2023

ادارہ معھد الشفیق الاسلامی ایبٹ آباد

16/07/2023

اہل مدارس کو اس پر غور کرنا چاہیے۔۔عموما مدارس میں شعبہ حفظ ہی مظلوم ہوتا ہے۔۔حفظ و ناظرہ کے بچوں کے چہروں،لباس وپوشاک اور درسگاہوں سے مسکنت ٹپکتی نظر آتی ہے۔

06/06/2023

استادِ محترم پیر طریقت متکلم اسلام مولانا محمد الیاس گھمن حفظہ اللہ کی لاجواب اور باکمال تحریر منظر عام پر آچکی ہے الحمدللہ
امیر المومنین سیدنا معاویہ بن ابو سفیان رضی اللہ عنہ کی حیات خدمات اور اعتراضات و جوابات

19/05/2023

نظام الاوقات حفاظ عربی۔۔


22/04/2023

تقبل اللہ منا ومنکم۔۔
اللہ تعالی سب مسلمانوں کے اعمال صالحہ قبول فرمائے۔اور کوتاہیوں سے درگزر فرمائے آمین۔

Want your school to be the top-listed School/college in Abbottabad?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Videos (show all)

*روشن مستقبل کا معمار*کیا آپ اپنے بچے کو دو عالمی زبانیں *عربی وانگلش*(لکھنے،پڑھنے،بولنے،سننےکی مشق کے ساتھ)سکھانا چاہتے...
#تعلیم #تربیت_اولاد
#مفتی_محمود_اشرف_عثمانی#نماز
فضل اللغة العربية
#حفاظ_ایجوکشن_سسٹم  معھد الشفیق الاسلامی
#رمضان٢٠٢٣  #کورس #عقائد  #احکام_روزہ  #مسائل_زکوۃ
#رمضان٢٠٢٣  معھد الشفیق الاسلامی  #معھد_الشفیق_الاسلامی
#معھد_الشفیق_الاسلامی  معھد الشفیق الاسلامی
#معھد_الشفیق_الاسلامی معھد الشفیق الاسلامی
#حفاظ_ایجوکشن_سسٹم اپنے بچوں کو #دین سے وابستہ کیجئے۔ معھد الشفیق الاسلامی
شان #ابوبکرصدیق رضی اللہ عنہطالبعلم کونین ملکشعبہ قرانی عربی
طالبعلم ابراہیم زوارشعبہ حفظ #معھد_الشفیق_الاسلامی

Location

Category

Telephone

Website

Address

St#1
Abbottabad
Other Schools in Abbottabad (show all)
Army Burn Hall College Army Burn Hall College
Mandian
Abbottabad, 22040

The Army Burn Hall College (ABHC) is one of the leading institutions of the country. It is located in the middle of the beautiful city of Abbottabad.

IFG school kakul IFG school kakul
IFG School Kakul
Abbottabad, 22010

Welcome to Islamic Foundation Grammar School. We are Located in heart of Kakul.

Al Buraq International Montessori & School Al Buraq International Montessori & School
Abbottabad

Al Buraq International

SASA public School And College Moolia SASA public School And College Moolia
Moolia Tehsil/district Abbottabad
Abbottabad

اسلام علیکم رحمتہ اللہ وبرکاتہ ۔۔

Fahmulislam School System Fahmulislam School System
FAHMULISLAM School System Abbottabad
Abbottabad, 22010

Quality Education is our Commitment, Moral Values are our Destination

The Peshawar Science School & College Abbottabad The Peshawar Science School & College Abbottabad
56XQ+6JH, Khyber Pakhtunkhwa
Abbottabad, 22010

Quality Education + Best Results in BISE I ETEA-MDCAT I FUNG. PG to 12th Boys/Girls +Hostel Facility

Saeed online learn quran academy Saeed online learn quran academy
Mangal Qalandrabad Abbottabad
Abbottabad, 22000

GHS Moolia official GHS Moolia official
Abbottabad

education

Sarhad Group of Colleges Sarhad Group of Colleges
Muqadas Tower, Near Small Industry Chowk, Mansehra Road Mandian
Abbottabad

Sarhad Group of Colleges is providing education for F.Sc (Pre Eng, Pre Med...) DAE (Civil, Electrical, Electronics and Telecom). Our Colleges are Sarhad Group of Colleges, Sarhad College of Technology, Sarhad College of Business Administration.

GHS Samundar Katha GHS Samundar Katha
Samundar Katha
Abbottabad

IPL IPL
Abbottabad, 22010

Well renowned Institute that offers you to become a tremendous learner under the single roof.