Department Of English - HU +AUST

Department Of English - HU +AUST Welcome to "Department of English"! 📚✨ Explore English literature & linguistics. From classics to contemporary, delve into language's beauty & literary wonders.

Join discussions, learn, & celebrate English! 🖋️📖

ظلم بند کرو!پاکستان میں ہر ادارے نے بے روزگار نوجوانوں کو کمائی کا ذریعہ بنایا ہوا ہے۔اگر یونیورسٹیوں کو پہلے ہی معلوم ہ...
19/09/2026

ظلم بند کرو!

پاکستان میں ہر ادارے نے بے روزگار نوجوانوں کو کمائی کا ذریعہ بنایا ہوا ہے۔

اگر یونیورسٹیوں کو پہلے ہی معلوم ہے کہ ڈگری حاصل کرنے کے بعد اسے HEC اور بیرونِ ملک استعمال کے لیے Foreign Office (MOFA) سے Attestation کروانا ضروری ہوتا ہے، تو پھر ایک بنیادی سوال ہے:

یونیورسٹیاں، جو خود HEC کے نظام کے تحت کام کرتی ہیں، ڈگری جاری کرتے وقت یہ Attestation کا عمل مکمل کرکے ڈگری کیوں نہیں دیتیں؟

ایک نوجوان برسوں محنت کرکے ڈگری حاصل کرتا ہے، پھر نوکری کی تلاش میں اسے ایک کے بعد دوسرے ادارے کے چکر لگانے پڑتے ہیں، فیسیں ادا کرنی پڑتی ہیں اور قیمتی وقت ضائع کرنا پڑتا ہے۔

تعلیم نوجوانوں کو آگے بڑھانے کا ذریعہ ہونی چاہیے، انہیں غیر ضروری دفتری مراحل اور اخراجات میں الجھانے کا نہیں۔

کیا ڈگری جاری کرنے کے پورے عمل کو اس طرح نہیں بنایا جا سکتا کہ طالب علم کو ایک ہی جگہ سے مکمل طور پر تصدیق شدہ ڈگری ملے؟

یہ سوال صرف ایک نوجوان کا نہیں، پاکستان کے لاکھوں طلبہ اور بے روزگار گریجویٹس کا سوال ..

17/09/2026
کھودا پہاڑ اور نکلا چوہا ..ملک میں کافی عرصے سے حکومتی لیول پر ایسے بیانات اور خبروں کا سلسلہ زیر گردش رہا, جس میں سول س...
04/09/2026

کھودا پہاڑ اور نکلا چوہا ..
ملک میں کافی عرصے سے حکومتی لیول پر ایسے بیانات اور خبروں کا سلسلہ زیر گردش رہا, جس میں سول سروسز میں انڈکشن کے طریقہ کار کو وقت سے ہم آہنگ کرنے اور بیوروکریسی کے نظام میں اصلاحات کو ناگزیر قرار دیا گیا. بیسیوں ٹیلی وژن پروگرام ہوئے, پوڈ کاسٹ, سوشل میڈیا اور اخبارات کی خبروں کا تو کوئی حساب ہی نہیں.. نظام کو جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ کی امید میں لاکھوں طلباء نے بھی امیدیں رکھیں کہ سول سروس کے نظام کو ملک میں موجود تعلیمی نظام سے ہم آہنگ کیا جائے گا.. میرٹ, جدت , اداروں کی ضرورت, اور جو تعلیم ان کو کالجوں اور یونیورسٹیوں میں دی گئ اسکی بنیاد پر ایک پروفیشنل نظام لایا جائے گا.. یعنی
Right person for right Job..
لیکن اس ساری debate کا آج یہ کہہ کر خاتمہ کر دیا گیا کہ پرانا نظام ہی درست ہے.. اب پھر ایم ایس سی فزکس کر کے بندہ ایف بی آر, اور ایم بی بی ایس کر کے آڈٹ اینڈ اکاؤنٹس ڈیپارٹمنٹ میں بیٹھا ہو گا اور قابلیت یہ ہو گی کہ اس نے سی ایس ایس کا امتحان پاس کیا... اور قوم اداروں کی کارکردگی کا رونا روتی رہے گی.. افسوس...

علامہ اقبال جن کو شاعر مشرق اور حکیم الامت کے خطابات سے نوازا گیا کچھ جاہل لوگ حقیقت جانے بنا ان پر تنقید کر دیتے ہیں کہ...
29/08/2026

علامہ اقبال جن کو شاعر مشرق اور حکیم الامت کے خطابات سے نوازا گیا کچھ جاہل لوگ حقیقت جانے بنا ان پر تنقید کر دیتے ہیں کہ انہوں نے یہ بھی کہا اور ایسا بھی کیا.. وغیرہ وغیرہ
علامہ اقبال جب پیدا ہوئے تو وہ ہندوستان پر انگریز کے قبضے کا عروج کا زمانہ تھا.. اور اسی برطانوی سامراج کے زیر اثر انہوں نے اپنی تعلیم مکمل کی.. لڑکپن اور نوجوانی میں کوئی کتنا بھی قابل ہو معاشرے کا اس پر بھر پور اثر ہوتا.. اور انسان کے شعور کی پختگی اسکی زندگی کے تجربات اور دنیا کو اپنی نظر سے دیکھنے اور کھنگالنے کے لئے وقت لگتا.. علامہ اقبال کے ساتھ بھی ایسا ہی ہوا انکی ابتدائ شاعری اور پھر شعور کی پختگی کے بعد کی انقلابی شاعری میں زمین آسمان کا فرق.. ان کی شاعری میں یہ تبدیلی بتدریج آئی، اور اس کے پیچھے کئی مراحل تھے:
ابتدائی دور (تقریباً 1901ء تک):
اس دور میں اقبال کی شاعری میں وطن پرستی، فطرت نگاری، اور برطانوی راج سے وابستگی نمایاں تھی — جیسا کہ انہوں نے ملکہ وکٹوریہ کیلئے بھی مرثیہ لکھا ۔ "ترانۂ ہندی" (سارے جہاں سے اچھا) بھی اسی دور کی پیداوار ہے (1904ء)۔
یورپ کا سفر (1905-1908ء):
یہ سب سے بڑا موڑ تھا۔ اقبال انگلستان اور جرمنی گئے، وہاں فلسفہ پڑھا، مغربی تہذیب، سرمایہ داری، اور قوم پرستی کو قریب سے دیکھا۔ اس تجربے نے ان کے نظریات کو یکسر بدل دیا — وطنی قوم پرستی سے وہ ملت اسلامیہ کے تصور کی طرف مائل ہوئے۔
واپسی کے بعد (1908ء کے بعد):
یورپ سے واپسی پر اقبال کی شاعری میں نمایاں تبدیلی آئی:
وطن پرستی کی بجائے اسلامزم اور ملتِ اسلامیہ کا تصور نمایاں ہوا
"ترانۂ ملی" (چین و عرب ہمارا) اسی نئے رجحان کی مثال ہے، جو "ترانۂ ہندی" کے برعکس امتِ مسلمہ کی وحدت پر زور دیتی ہے
خودی کا فلسفہ ابھرنا شروع ہوا
پختگی کا دور (1915ء کے بعد):
پھر مزید پختگی آئ اور تصوف کی حقیقت اور خودی شامل ہوئ
اسرارِ خود ی (1915ء) — خودی کے فلسفے پر پہلی بڑی تصنیف، فارسی میں
رموزِ بے خودی (1918ء) — ملت اور اجتماعیت پر زور
بانگِ درا (1924ء) — اردو کلام کا پہلا مجموعہ، جس میں پرانی اور نئی دونوں طرز کی شاعری شامل ہے
بالِ جبریل (1935ء) اور ضربِ کلیم (1936ء) میں انقلابی اور اسلامی فکر اپنے عروج پر نظر آتی ہے، جہاں مغربی استعمار، سرمایہ داری، اور مسلمانوں کی زبوں حالی پر کھل کر تنقید ملتی ہے۔
کچھ عقل کے اندھے اقبال کے ابتدائ نوجوانی کے دور کی شاعری کی مثال دے کر ان پر تنقید کرتے کہ انہوں نے یہ کیا اور ایسا کہا
جبکہ اقبال کا اصل کلام, بانگ درا, بال جبریل, زبور عجم, ارمغان حجاز, اسرار خودی.. یہ اصل اقبال کی پہچان ہے نہ کہ نوجوانی میں لکھی گئ ملکہ وکٹوریہ کی نظم...

Rebuked = سرزنش کرنا
26/08/2026

Rebuked = سرزنش کرنا

جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ والہ و سلم مبارک ❤
26/08/2026

جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ والہ و سلم مبارک ❤

سرحد یونیورسٹی واقعہ اور حقائق... آج سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہے جس میں ایک فوجی افسر کو سرحد یونیورسٹی روات کیمپس ...
24/08/2026

سرحد یونیورسٹی واقعہ اور حقائق...

آج سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہے جس میں ایک فوجی افسر کو سرحد یونیورسٹی روات کیمپس میں طلباء کے ساتھ دیکھا دست و گریباں دیکھا جا سکتا ہے, واقعہ کچھ یوں ہے کہ پچھلے کچھ عرصے سے سرحد یونیورسٹی کے ایک ڈیپارٹمنٹ کے ایچ او ڈی اور انتظامیہ کے درمیان کچھ اختلافات سامنے آئے.. جو یونیورسٹیوں میں ہوتا رہتا, اس پر طلباء ایچ او ڈی کے ساتھ ہیں اور احتجاج بھی کر رہے.. فوجی افسر کی اہلیہ کسی انتظامی عہدے پر فائز.. آج فوجی افسر جب اپنی اہلیہ کو یونیورسٹی چھوڑنے آئے تو احتجاج کرنے والے طلباء نے انکو گھیر لیا.. ویڈیو میں دیکھا جا سکتا کہ طلباء ان پر آوازیں کس رہے اور بات ہاتھا پائی تک جا پہنچی.. کچھ طلباء نے اس دوران انکو پیچھےسے ڈنڈے بھی مارے اور جواباً انہوں نے طیش میں آ کر دو ہوائ فائر کئیے.. معاملے کو سیاسی بنانے کے بجائے بات کو سمجھا جائے.. احتجاج کرنے والے طالب علموں کیلئے مناسب نہ تھا کہ وہ کسی افسر کا گھراؤ کرتے اور مارپیٹ کرتے..
ملک میں پہلے ہی تقسیم بہت زیادہ ہو چکی.. جب کہ سوشل میڈیا استعمال کرنے والوں سے گزارش کہ وہ کسی خاص بیانیہ کو پروان چڑھانے کے بجائے.. حقائق کو دیکھیں اور اسکو عوام اور فوج کے درمیان نفرت کیلئے نہ استعمال کیا جائے.. شکریہ

Address

Abbottabad
22500

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Department Of English - HU +AUST posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category